الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
31. بَابُ مَرْجَعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الأَحْزَابِ وَمَخْرَجِهِ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ وَمُحَاصَرَتِهِ إِيَّاهُمْ:
31. باب: غزوہ احزاب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا واپس لوٹنا اور بنو قریظہ پر چڑھائی کرنا اور ان کا محاصرہ کرنا۔
(31) Chapter. The return of the Prophet from (the battle of) the Ahzab (Confederates) and his going out to Bani Quraiza and his besieging them.
حدیث نمبر: 4118
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
حدثنا موسى , حدثنا جرير بن حازم , عن حميد بن هلال , عن انس رضي الله عنه , قال:" كاني انظر إلى الغبار ساطعا في زقاق بني غنم موكب جبريل صلوات الله عليه حين سار رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى بني قريظة".حَدَّثَنَا مُوسَى , حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ , عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ , عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ:" كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى الْغُبَارِ سَاطِعًا فِي زُقَاقِ بَنِي غَنْمٍ مَوْكِبَ جِبْرِيلَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ حِينَ سَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے جریر بن حازم نے بیان کیا ‘ ان سے حمید بن ہلال نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جیسے اب بھی وہ گردوغبار میں دیکھ رہا ہوں جو جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ سوار فرشتوں کی وجہ سے قبیلہ بنو غنم کی گلی میں اٹھا تھا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنو قریظہ کے خلاف چڑھ کر گئے تھے۔

Narrated Anas: As if I am just now looking at the dust rising in the street of Banu Ghanm (in Medina) because of the marching of Gabriel's regiment when Allah's Apostle set out to Banu Quraiza (to attack them).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 444


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4118  
4118. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں اب بھی قبیلہ بنو غنم کی گلیوں میں حضرت جبریل ؑ کی سواری کی وجہ سے اٹھتا ہوا گرد وغبار دیکھ رہا ہوں، جب رسول اللہ ﷺ نے بنو قریظہ پر چڑھائی کی تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4118]
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ ﷺ کو جب بنوقریظہ کی عہد شکنی کا علم ہواتوتحقیق کے لیے حضرت سعد بن معاذ ؓ، حضرت سعد بن عبادہ ؓ، حضرت عبداللہ بن رواحہ اور خوات بن جبیر ؓ کو حقیقت حال معلوم کرنے کے لیے بھیجا۔
جب یہ لوگ بنوقریظہ کے پاس پہنچے تو انھیں انتہائی خباثت پرآمادہ پایا، انھوں نے غلیظ گالیاں بکنا شروع کردیں اور رسول اللہ ﷺ کی توہین کی، چنانچہ ان حضرات نے رسول اللہ ﷺ کو اشاروں میں بتایا کہ وہ بدعہدی پر تلے ہوئے ہیں۔
اس دوران میں حضرت جبرئیل ؑ تشریف لائے اور فرمایا:
اللہ کے رسول ﷺ! ان پر کاری ضرب لگانے کے لیے اپنے رفقاء کو ساتھ لے کر بنوقریظہ کا رخ کریں، میں آگے آگے جارہا ہوں۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
میرے اصحاب تو تھکاوٹ سے چور ہوچکے ہیں۔
حضرت جبرئیل ؑ نے کہا:
آپ ان کا رخ کریں، میں ان کے قلعوں میں زلزلہ برپا کردوں گا اور ان کے دلوں میں رعب اور دہشت ڈال دوں گا۔
یہ کہہ کر وہ دوسرے فرشتوں کے ساتھ بنوقریظہ کے طرف روانہ ہوگئے۔
اس وقت فرشتوں کے گھوڑوں سے جو گرد وغبار اٹھ رہا تھا، حضرت انس ؓ نے اس کی منظر کشی کی ہے۔
حضرت جبرئیل ؑ اور دیگر فرشتے انسانی شکل میں تھے۔
حضرت انس ؓ اور حضرت عائشہ ؓ کو ان کی پہچان رسول اللہ ﷺ کے بتانے یا علامات وقرائن سے ہوئی تھی۔
(فتح الباري: 510/7)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4118   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.