الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: غزوات کے بیان میں
The Book of Al- Maghazi
67. بَابُ حَجُّ أَبِي بَكْرٍ بِالنَّاسِ فِي سَنَةِ تِسْعٍ:
67. باب: ابوبکر رضی اللہ عنہ کا لوگوں کے ساتھ سنہ ۹ ھ میں حج کرنا۔
(67) Chapter. The Hajj in which Abu Bakr led the people in the 9th year (of Al-Hijrah)
حدیث نمبر: 4364
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
حدثني عبد الله بن رجاء، حدثنا إسرائيل، عن ابي إسحاق، عن البراء رضي الله عنه، قال:" آخر سورة نزلت كاملة براءة، وآخر سورة نزلت خاتمة سورة النساء: يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة سورة النساء آية 176".حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" آخِرُ سُورَةٍ نَزَلَتْ كَامِلَةً بَرَاءَةٌ، وَآخِرُ سُورَةٍ نَزَلَتْ خَاتِمَةُ سُورَةِ النِّسَاءِ: يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلالَةِ سورة النساء آية 176".
مجھ سے عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے بیان کیا اور ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ سب سے آخری سورۃ جو پوری اتری وہ سورۃ برات (توبہ) تھی اور آخری آیت جو اتری وہ سورۃ نساء کی یہ آیت ہے «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة‏» ۔

Narrated Al-Bara: The last Sura which was revealed in full was Baraa (i.e. Sura-at-Tauba), and the last Sura (i.e. part of a Sura) which was revealed was the last Verses of Sura-an-Nisa':-- "They ask you for a legal decision. Say: Allah directs (thus) About those who have No descendants or ascendants As heirs." (4.177)
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 650


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4364  
4364. حضرت براء ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ آخری سورت جو پوری نازل ہوئی وہ سورہ براءت ہے اور آخری آیت جو نازل ہوئی وہ سورہ نساء کی یہ آیت ہے: "اور آپ سے پوچھتے ہیں، آپ کہہ دیں کہ اللہ تمہیں کلالہ کے متعلق فتویٰ دیتا ہے۔" [صحيح بخاري، حديث نمبر:4364]
حدیث حاشیہ:
مسائل میراث سے متعلق آخری آیت مراد ہے ورنہ حضورﷺ کی وفات سے چند دن قبل آخری آیت جو نازل ہوئی وہ آیت ﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ﴾ (البقرة: 281)
والی ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4364   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4364  
4364. حضرت براء ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ آخری سورت جو پوری نازل ہوئی وہ سورہ براءت ہے اور آخری آیت جو نازل ہوئی وہ سورہ نساء کی یہ آیت ہے: "اور آپ سے پوچھتے ہیں، آپ کہہ دیں کہ اللہ تمہیں کلالہ کے متعلق فتویٰ دیتا ہے۔" [صحيح بخاري، حديث نمبر:4364]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث کی عنوان سے اس طرح مناسبت ہے کہ سورہ براءت میں ا رشاد باری تعالیٰ ہے:
مشرکین ناپاک ہیں، لہذا وہ اس سال کے بعد مسجد حرام کے قریب نہ آئیں۔
(التوبة: 28: 9)
یہ آیات حج ابوبکر کے موقع پر لوگوں میں پڑھ کر سنائی گئیں اوراعلان کیا گیا کہ آئندہ سال کوئی مشرک حج کے لیے نہ آئے، نیزجب سورۃ براءت نازل ہوئی تو کسی نے کہا کہ اگرحضرت ابوبکر ؓ کو یہ سورت دے کربھیجتے تو بہتر تھارسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
میری طرف سے وہی شخص براءت کا اعلان کرے گا جو میرے اہل بیت سے ہوگا۔
پھرآپ نے حضرت علی ؓ کو بلایا اور فرمایا:
تم براءت کا اعلان کرنے کے لیے جاؤ اور نحر کے دن اس کا اعلان کروجب لوگ منی میں جمع ہوں گے۔
ان کے ساتھ حضرت ابوہریرہ ؓ بھی تھے۔
(فتح الباری: 104/8)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4364   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.