الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
3. بَابُ: {فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً} :
3. باب: آیت کی تفسیر ”سو ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنی نذر پوری کر چکے اور کچھ ان میں سے وقت آنے کا انتظار کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے عہد میں ذرا فرق نہیں آنے دیا“۔
(3) Chapter. “Of them, some have fulfilled their obligations (i.e., have been martyred) and some of them are still waiting, but they have never changed (i.e., they never proved treacherous to their covenant which they concluded with Allah) in the least.” (V.33:23)
حدیث نمبر: Q4783
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
نحبه: عهده، اقطارها: جوانبها، الفتنة لآتوها: لاعطوها.نَحْبَهُ: عَهْدَهُ، أَقْطَارِهَا: جَوَانِبُهَا، الْفِتْنَةَ لَآتَوْهَا: لَأَعْطَوْهَا.
‏‏‏‏ «نحبه» کے معنی اپنا عہد اور اقرار۔ «أقطارها» کے معنی کناروں سے۔ «لآتوها» کے معنی قبول کر لیں شریک ہو جائیں۔

حدیث نمبر: 4783
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثني محمد بن بشار، حدثنا محمد بن عبد الله الانصاري، قال: حدثني ابي، عن ثمامة، عن انس بن مالك رضي الله عنه، قال:" نرى هذه الآية نزلت في انس بن النضر: من المؤمنين رجال صدقوا ما عاهدوا الله عليه سورة الاحزاب آية 23".حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ثُمَامَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" نُرَى هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي أَنَسِ بْنِ النَّضْرِ: مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ سورة الأحزاب آية 23".
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن عبداللہ انصاری نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، ان سے ثمامہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہمارے خیال میں یہ آیت انس بن نضر کے بارے میں نازل ہوئی تھی «من المؤمنين رجال صدقوا ما عاهدوا الله عليه‏» کہ اہل ایمان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ انہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اس میں وہ سچے اترے۔

Narrated Anas: We think that the Verse: 'Among the Believers are men who have been true to their covenant with Allah.' was revealed in favor of Anas bin An-Nadir.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 306


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4783  
4783. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میرے خیال کے مطابق درج ذیل آیت حضرت انس بن نضر ؓ کے متعلق نازل ہوئی تھی: اہل ایمان میں سے کچھ مرد ایسے ہیں کہ انہوں نے اللہ تعالٰی سے جو عہد کیا تھا اسے سچا کر دکھایا۔۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4783]
حدیث حاشیہ:
جو کہا تھا وہ کر کے دکھا دیا کہ میدان جہاد میں بصد شوق درجہ شہادت حاصل کیا۔
حضرت انس بن نضر اور کتنے ہی مجاہدین اسی شان والے گزرے ہیں۔
(رضي اللہ عنهم)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4783   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4783  
4783. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میرے خیال کے مطابق درج ذیل آیت حضرت انس بن نضر ؓ کے متعلق نازل ہوئی تھی: اہل ایمان میں سے کچھ مرد ایسے ہیں کہ انہوں نے اللہ تعالٰی سے جو عہد کیا تھا اسے سچا کر دکھایا۔۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4783]
حدیث حاشیہ:

حضرت انس بن نضر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو کہا اسے کرکے دکھایا کہ میدان جہاد میں بصد شوق اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جیساکہ درج ذیل روایت سے معلوم ہوتا ہے۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں:
میرے چچا حضرت انس بن نضر رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر میں شریک نہ ہوسکے۔
انھوں نے کہا:
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! میں پہلی لڑائی میں غائب رہا جو آپ نے مشرکین کے خلاف لڑی تھی۔
اگر اب اللہ تعالیٰ نے مجھے مشرکین کے خلاف کسی لڑائی میں حاضر ہونے کا موقع دیا تو اللہ تعالیٰ دیکھ لے گا کہ میں کیا کرتا ہوں پھر جب غزوہ اُحد کا موقع آیا اور مسلمان بھاگ نکلے تو حضرت انس بن نضر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:
اے اللہ! جو کچھ مسلمانوں نے کیا میں اس سے معذرت کرتا ہوں اور جو کچھ مشرکین نے کیا میں اس سے بے زار ہوں، پھر وہ آگے بڑھے تو حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ملے، ان سے حضرت انس بن نضر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:
اسے سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ! میں تو جنت میں جانا چاہتا ہوں اور نضر کے رب کی قسم! میں جنت کی خوشبو اُحد پہاڑ کے قریب پاتا ہوں۔
حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں:
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! جو انھوں نے کر دکھایا اس کی مجھ میں ہمت نہ تھی حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد جب ہم نے حضرت انس بن نضر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تلاش کیا تو تلواروں، نیزوں اور تیروں کے تقریباً اسی نشانات ان کے جسم پر تھے۔
جب وہ شہید ہوئے تو مشرکین نے ان کے اعضاء کاٹ دیے تھے۔
کوئی شخص بھی انہیں پہنچان نہیں سکتا تھا۔
صرف ان کی بہن نے انھیں انگلیوں کے پوروں سے پہچانا۔

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں:
ہمارے خیال کے مطابق درج ذیل آیت کریمہ ان کے اور ان جیسے اہل ایمان کے متعلق نازل ہوئی تھی۔
اہل ایمان میں سے کچھ وہ لوگ ہیں جنھوں نے اپنے اس عہد کو پوراکردکھایا جو انھوں نے اللہ تعالیٰ سے کیاتھا۔
۔
۔
(الأحزاب: 23 و صحیح البخاري، الجھاد والسیر، حدیث: 2895، و صحیح مسلم، الإمارة، حدیث 4918(1903)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میرا نام میرے چچا زید بن نضر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام پر رکھا گیا تھا۔
(جامع الترمذي، تفسیرالقرآن، حدیث: 3200)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4783   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.