الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان
The Book of The Virtues of The Quran
13. بَابُ فَضْلِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ:
13. باب: سورۃ قل ھو اللہ احد کی فضیلت کا بیان۔
(13) Chapter. The superiority of Qul-Huwa Allahu Ahad. ["Say (O Muhammad ): He is Allah, (the) One."] (i.e., Surat Al-Iklas) [No.112].
حدیث نمبر: 5014
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
وزاد ابو معمر، حدثنا إسماعيل بن جعفر، عن مالك بن انس، عن عبد الرحمن بن عبد الله بن عبد الرحمن بن ابي صعصعة، عن ابيه، عن ابي سعيد الخدري، اخبرني اخي قتادة بن النعمان، ان رجلا قام في زمن النبي صلى الله عليه وسلم يقرا من السحر قل هو الله احد لا يزيد عليها، فلما اصبحنا اتى الرجل النبي صلى الله عليه وسلم نحوه.وَزَادَ أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَخْبَرَنِي أَخِي قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، أَنَّ رَجُلًا قَامَ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ مِنَ السَّحَرِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ لَا يَزِيدُ عَلَيْهَا، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا أَتَى الرَّجُلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
اور ابومعمر (عبداللہ بن عمرو منقری) نے اتنا زیادہ کیا کہ ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا، ان سے امام مالک بن انس نے، ان سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن ابی صعصعہ نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہ مجھے میرے بھائی قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ ایک صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں سحری کے وقت سے کھڑے «قل هو الله أحد‏» پڑھتے رہے۔ ان کے سوا اور کچھ نہیں پڑھتے تھے۔ پھر جب صبح ہوئی تو دوسرے صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے (باقی حصہ) پچھلی حدیث کی طرح بیان کیا۔

Narrated Abu Said Al-Khudri: My brother, Qatada bin An-Nau'man said, "A man performed the night prayer late at night in the lifetime of the Prophet and he read: 'Say: He is Allah, (the) One,' (112.1) and read nothing besides that. The next morning a man went to the Prophet ,~ and told him about that . (The Prophet replied the same as (in Hadith 532) above.)
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 61, Number 533


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5014  
5014. سیدنا ابو سعید خدری ؓ ہی سے روایت ہے کہ مجھے میرے بھائی قتادۃ بن نعمان ؓ نے بتایا کہ نبی ﷺ کے زمانہ مبارک میں ایک شخص نے سحری کے وقت کھڑے ہو کر ﴿ قُل ھُوَ اللہُ أَحَد﴾ کو پڑھا۔ وہ اس پر کسی دوسری سورت کا اضافہ نہیں کر رہا تھا جب ہم نے صبح کی تو ایک صحابی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے پھر پہلی حدیث کے مطابق واقعہ بیان کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5014]
حدیث حاشیہ:
اس سورت سے خصوصی محبت اور اس کا ورد وظیفہ ترقیات دارین کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے کیونکہ اس میں توحید خالص کابیان اور جملہ اقسام شرک کی مذمت اور عقائد باطلہ کی بیخ کنی ہے۔
تشریح:
یہ حدیث آگے موصولا ً مذکور ہوگی اس میں یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو فوج کا سردار بنا کر بھیجا وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتا اور ہر رکعت میں قراءت ﴿ قُل ھُوَ اللہُ أَحَد﴾ پر ختم کرتا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا کہ اس سے کہہ دو کہ اللہ پاک بھی اس سے محبت رکھتا ہے۔
دوسری روایت میں ہے کہ ﴿ قُل ھُوَ اللہُ أَحَد﴾ کی محبت نے تجھ کو جنت میں داخل کر دیا ہے۔
تیسری حدیث میں ہے جو شخص سوتے وقت سو بار ﴿ قُل ھُوَ اللہُ أَحَد﴾ کو پڑھ لیا کرے قیامت کے دن پرورد گار فرمائے گا میرے بندے! جنت میں داخل ہو جا جو تیرے داہنے طرف ہے۔
اس سورت کے تین بار پڑھ لینے سے پور ے قرآن مجید کے ختم کا ثواب مل جاتا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 5014   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.