الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: مشروبات کے بیان میں
The Book of Drinks
2. بَابُ الْخَمْرُ مِنَ الْعِنَبِ وَغَيْرِهِ :
2. باب: شراب انگور وغیرہ سے بھی بنتی ہے۔
(2) Chapter. Alcoholic drinks prepared from grapes and other things.
حدیث نمبر: 5579
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا الحسن بن صباح، حدثنا محمد بن سابق، حدثنا مالك هو ابن مغول، عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما، قال:" لقد حرمت الخمر وما بالمدينة منها شيء".حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَبَّاحٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ هُوَ ابْنُ مِغْوَلٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" لَقَدْ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ وَمَا بِالْمَدِينَةِ مِنْهَا شَيْءٌ".
ہم سے حسن بن صباح نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن سابق نے بیان کیا، کہا ہم سے امام مالک نے جو مغول کے صاحبزادے ہیں، بیان کیا ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب شراب حرام کی گئی تو انگور کی شراب مدینہ منورہ میں نہیں ملتی تھی۔

Narrated Ibn `Umar: "Alcoholic drinks were prohibited (by Allah) when there was nothing of it (special kind of wine) in Medina.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 69, Number 485


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5579  
5579. سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: جب شراب حرام کی گئی تو مدینہ طیبہ میں انگور کی شراب نہیں ملتی تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5579]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری رحمہ اللہ کا مطلب یہ معلوم ہوتا ہے کہ شراب صرف انگور سے بنے ہوئے نشہ آور مشروب ہی کو نہیں کہا جاتا بلکہ کسی بھی چیز کا رس پانی میں ڈال کر بنایا ہوا مشروب اگر نشہ آور ہو تو حرام ہے۔
(2)
مذکورہ حدیث میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے مطلق طور پر انگوروں کی شراب سے انکار نہیں کیا بلکہ مدینہ طیبہ میں حرمت خمر کے وقت اس قسم کے عام ہونے کا انکار کیا ہے۔
شراب انگوروں، کھجوروں اور شہد وغیرہ سے تیار کی جاتی تھی، چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
شراب ان دو قسم کی نباتات، یعنی کھجور اور انگور سے بنتی ہے۔
(سنن ابن ماجة، الأشربة، حدیث: 3378)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 5579   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.