الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: دعاؤں کے بیان میں
The Book of Invocations
56. بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا:
56. باب: دنیا کے فتنوں سے پناہ مانگنا۔
(56) Chapter. To seek refuge with Allah from the Fitnah (trial and affliction) of the world.
حدیث نمبر: 6390
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا فروة بن ابي المغراء، حدثنا عبيدة بن حميد، عن عبد الملك بن عمير، عن مصعب بن سعد بن ابي وقاص، عن ابيه رضي الله عنه، قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يعلمنا هؤلاء الكلمات كما تعلم الكتابة،:" اللهم إني اعوذ بك من البخل، واعوذ بك من الجبن، واعوذ بك من ان نرد إلى ارذل العمر، واعوذ بك من فتنة الدنيا، وعذاب القبر".حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ كَمَا تُعَلَّمُ الْكِتَابَةُ،:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ نُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَعَذَابِ الْقَبْرِ".
ہم سے فروہ بن ابی المغراء نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبیدہ بن حمید نے بیان کیا، ان سے عبدالملک بن عمیر نے بیان کیا، ان سے مصعب بن سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے بیان کیا اور ان سے ان کے والد سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ کلمات اس طرح سکھاتے تھے جیسے لکھنا سکھاتے تھے «اللهم إني أعوذ بك من البخل،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وأعوذ بك من الجبن،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وأعوذ بك أن نرد إلى أرذل العمر،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وأعوذ بك من فتنة الدنيا،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وعذاب القبر‏"‏‏.‏» اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں بخل سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں دنیا کی آزمائش سے اور قبر کے عذاب سے۔

Narrated Sa`d bin Abi Waqqas: The Prophet used to teach us these words as he used to teach us the Book (Qur'an): "O Allah! seek refuge with You from miserliness, and seek refuge with You from cowardice, and seek refuge with You from being brought back to (senile) geriatric old age, and seek refuge with You from the affliction of the world and from the punishment in the Hereafter."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 75, Number 399

   صحيح البخاري6365سعد بن مالكاللهم إني أعوذ بك من البخل أعوذ بك من الجبن أعوذ بك أن أرد إلى أرذل العمر أعوذ بك من فتنة الدنيا يعني فتنة الدجال أعوذ بك من عذاب القبر
   صحيح البخاري2822سعد بن مالكاللهم إني أعوذ بك من الجبن أعوذ بك أن أرد إلى أرذل العمر أعوذ بك من فتنة الدنيا أعوذ بك من عذاب القبر
   صحيح البخاري6370سعد بن مالكاللهم إني أعوذ بك من البخل أعوذ بك من الجبن أعوذ بك أن أرد إلى أرذل العمر أعوذ بك من فتنة الدنيا أعوذ بك من عذاب القبر
   صحيح البخاري6390سعد بن مالكاللهم إني أعوذ بك من البخل أعوذ بك من الجبن أعوذ بك من أن نرد إلى أرذل العمر أعوذ بك من فتنة الدنيا عذاب القبر
   صحيح البخاري6374سعد بن مالكاللهم إني أعوذ بك من الجبن أعوذ بك من البخل أعوذ بك من أن أرد إلى أرذل العمر أعوذ بك من فتنة الدنيا عذاب القبر
   جامع الترمذي3567سعد بن مالكاللهم إني أعوذ بك من الجبن أعوذ بك من البخل أعوذ بك من أرذل العمر أعوذ بك من فتنة الدنيا عذاب القبر
   سنن النسائى الصغرى5499سعد بن مالكاللهم إني أعوذ بك من البخل أعوذ بك من الجبن أعوذ بك من أن أرد إلى أرذل العمر أعوذ بك من عذاب القبر
   سنن النسائى الصغرى5450سعد بن مالكاللهم إني أعوذ بك من البخل أعوذ بك من الجبن أعوذ بك أن أرد إلى أرذل العمر أعوذ بك من فتنة الدنيا أعوذ بك من عذاب القبر
   سنن النسائى الصغرى5481سعد بن مالكاللهم إني أعوذ بك من البخل أعوذ بك من الجبن أعوذ بك من أن أرد إلى أرذل العمر أعوذ بك من فتنة الدنيا عذاب القبر
   سنن النسائى الصغرى5481سعد بن مالكاللهم إني أعوذ بك من البخل أعوذ بك من الجبن أعوذ بك من أن أرد إلى أرذل العمر أعوذ بك من فتنة الدنيا عذاب القبر
   سنن النسائى الصغرى5449سعد بن مالكاللهم إني أعوذ بك من البخل أعوذ بك من الجبن أعوذ بك أن أرد إلى أرذل العمر أعوذ بك من فتنة الدنيا أعوذ بك من عذاب القبر

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3567  
´نماز کے اخیر میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی دعاؤں اور معوذات کا بیان۔`
مصعب بن سعد اور عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ سعد بن ابی وقاص اپنے بیٹوں کو یہ کلمے ایسے ہی سکھاتے تھے جیسا کہ چھوٹے بچوں کو لکھنا پڑھنا سکھانے والا معلم سکھاتا ہے اور کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ ہر نماز کے اخیر میں اللہ کی پناہ مانگتے تھے۔ (وہ کلمے یہ تھے): «اللهم إني أعوذ بك من الجبن وأعوذ بك من البخل وأعوذ بك من أرذل العمر وأعوذ بك من فتنة الدنيا وعذاب القبر» اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں بزدلی سے، اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں کنجوسی سے، اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3567]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں بزدلی سے،
اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں کنجوسی سے،
اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں ذلیل ترین عمر سے (یعنی اس بڑھاپے سے جس میں عقل و ہوس کچھ نہ رہ جائے) اور پناہ مانگتا ہوں دنیا کے فتنہ اور قبر کے عذاب سے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3567   
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6390  
6390. حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ ہمیں کتابت سیکھنے کی طرح درج ذیل دعائیہ کلمات کی تعلیم دیتے تھے: اے اللہ! میں بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ! میں بزدلی سے تیری پناہ کا طالب ہوں۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ ہم ناکارہ عمر کی طرف لوٹا دیے جائیں، اے اللہ! میں دنیا کے فتنوں اور عذاب قبر سے تیری پناہ لیتا ہوں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6390]
حدیث حاشیہ:
یہ دعا اس قابل ہے کہ اسے بغور پڑھا جائے اورمذکورہ کمزوریوں سے بچنے کی پوری کوشش کی جائے۔
ہر دعا کے معانی ومطالب ومقاصد سمجھنے کی ضرورت ہے۔
طوطے کی رٹ نہ ہونی چاہئے۔
یہی فلسفہ دعا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 6390   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6390  
6390. حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ ہمیں کتابت سیکھنے کی طرح درج ذیل دعائیہ کلمات کی تعلیم دیتے تھے: اے اللہ! میں بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ! میں بزدلی سے تیری پناہ کا طالب ہوں۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ ہم ناکارہ عمر کی طرف لوٹا دیے جائیں، اے اللہ! میں دنیا کے فتنوں اور عذاب قبر سے تیری پناہ لیتا ہوں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6390]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری رحمہ اللہ نے قبل ازیں ضمنی طور پر فتنۂ دنیا سے پناہ کے لیے ایک عنوان قائم کیا تھا:
(باب الاستعاذة من أرذل العمر، ومن فتنة الدنيا، ومن فتنة النار)
''ناکارہ عمر، دنیا کی آزمائش اور فتنۂ جہنم سے پناہ مانگنا'' (صحیح البخاري، الدعوات، باب: 44)
لیکن فتنۂ دنیا بہت ہمہ گیر، گھمبیر اور سنگین ہے، اس لیے مستقل طور پر اس کے متعلق عنوان قائم کیا ہے۔
(2)
یہ دعا بہت اہم ہے۔
اس میں ذکر کردہ کمزوریوں سے بچنے کی پوری پوری کوشش کی جائے۔
اس کے معانی و مطالب پر خوب غور کیا جائے، پھر نہایت خلوص اور انہماک سے اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کی جائے۔
طوطے کی طرح اسے رٹ لینے سے کام نہیں چلے گا۔
واللہ المستعان
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 6390   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.