الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں
The Book of Ar-Riqaq (Softening of The Hearts)
53. بَابٌ في الْحَوْضِ:
53. باب: حوض کوثر کے بیان میں۔
(53) Chapter. (What is said) regarding Al-Haud (the Prophet’s Tank - Al-Kauthar).
حدیث نمبر: 6592
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
وزاد ابن ابي عدي، عن شعبة، عن معبد بن خالد، عن حارثة، سمع النبي صلى الله عليه وسلم قوله: حوضه ما بين صنعاء، والمدينة، فقال له المستورد: الم تسمعه، قال الاواني: قال: لا، قال المستورد: ترى فيه الآنية مثل الكواكب.وَزَادَ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ حَارِثَةَ، سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْلَهُ: حَوْضُهُ مَا بَيْنَ صَنْعَاءَ، وَالْمَدِينَةِ، فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ: أَلَمْ تَسْمَعْهُ، قَالَ الْأَوَانِي: قَالَ: لَا، قَالَ الْمُسْتَوْرِدُ: تُرَى فِيهِ الْآنِيَةُ مِثْلَ الْكَوَاكِبِ.
اور ابن ابوعدی محمد بن ابراہیم نے بھی شعبہ سے روایت کیا، ان سے معبد بن خالد نے اور ان سے حارثہ رضی اللہ عنہ نے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد سنا، اس میں اتنا زیادہ ہے کہ آپ کا حوض اتنا لمبا ہو گا جتنی صنعاء اور مدینہ کے درمیان دوری ہے۔ اس پر مستورد نے کہا: کیا آپ نے برتنوں والی روایت نہیں سنی؟ انہوں نے کہا کہ نہیں۔ مستورد نے کہا کہ کہ اس میں برتن (پینے کے) اس طرح نظر آئیں گے جس طرح آسمان میں ستارے نظر آتے ہیں۔

Haritha said that he heard the Prophet saying that his Lake-Fount would be as large as the distance between Sana' and Medina. Al- Mustaurid said to Haritha, "Didn't you hear him talking about the vessels?" He said, "No." Al- Mustaurid said, "The vessels are seen in it as (numberless as) the stars."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 76, Number 591


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6592  
6592. حضرت حارثہ کی نبی ﷺ سے سنی ہوئی ایک روایت میں اضافہ ہے: آپ کا حوض اتنا وسیع ہوگا جتنا صنعاء اور مدینہ کے درمیان مسافت ہے۔ اس پر (راوی حدیث) مستورد نے کہا:آپ نے برتنوں والی روایت نہیں سنی؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ مستورد نے کہا: وہاں برتن اس طرح نظر آئیں گے جیسے آسمان پر ستارے نظر آتے ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6592]
حدیث حاشیہ:
یعنی بے شمار اور چمک دار ہوں گے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 6592   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6592  
6592. حضرت حارثہ کی نبی ﷺ سے سنی ہوئی ایک روایت میں اضافہ ہے: آپ کا حوض اتنا وسیع ہوگا جتنا صنعاء اور مدینہ کے درمیان مسافت ہے۔ اس پر (راوی حدیث) مستورد نے کہا:آپ نے برتنوں والی روایت نہیں سنی؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ مستورد نے کہا: وہاں برتن اس طرح نظر آئیں گے جیسے آسمان پر ستارے نظر آتے ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6592]
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میرے حوض کی مسافت عدن سے عمان بلقاء تک ہے۔
(مسند أحمد: 275/5)
واضح رہے کہ یہ مسافت کوئی ناپی ہوئی مسافت نہیں کہ ٹھیک اتنے ہی میل، اتنے ہی فرلانگ اور اتنے ہی گز ہوں گے بلکہ حوض کی وسعت سمجھانے کے لیے عرف کے مطابق یہ اندازے کے مطابق بات کہی گئی ہے۔
مطلب یہ ہے کہ حوض کی وسعت اور لمبائی سینکڑوں میل تک پھیلی ہوئی ہو گی۔
(2)
پہلی حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس امت کو دنیا کی بے رغبتی کی طرف توجہ دلائی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم صدق دل سے حوض کوثر پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور آپ کے مبارک ہاتھوں سے حوض کوثر کے جام پینے کے خواہش مند ہیں تو دنیا پرستی سے کنارہ کشی کر کے آخرت بنانے کی فکر میں رہنا چاہیے جیسا کہ ہم پہلے بھی اس کی وضاحت کر آئے ہیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 6592   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.