مسعر نے مقدام بن شریح سے اور انہوں نے اپنے والد سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ ؓ سے پوچھا، میں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر تشریف لاتے تو کس بات (کام) سے آغاز فرماتے تھے؟انہوں نے فرمایا: مسواک سے۔
مقدام بن شریح اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ ؓ سے پوچھا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر تشریف لاتے، تو سب سے پہلے کیا کام کرتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: ”سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک فرماتے تھے۔“