صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
نماز کے احکام و مسائل
The Book of Prayers
1. باب بَدْءِ الأَذَانِ:
1. باب: اذان کی ابتداء۔
Chapter: The Beginning Of The Adhan
حدیث نمبر: 837
Save to word اعراب
حدثنا إسحاق بن إبراهيم الحنظلي ، حدثنا محمد بن بكر . ح وحدثنا محمد بن رافع ، حدثنا عبد الرزاق ، قالا: اخبرنا ابن جريج . ح حدثنا هارون بن عبد الله واللفظ له، قال: حدثنا حجاج بن محمد ، قال: قال ابن جريج : اخبرني نافعمولى ابن عمر، عن عبد الله بن عمر ، انه قال: " كان المسلمون، حين قدموا المدينة، يجتمعون، فيتحينون الصلوات، وليس ينادي بها احد، فتكلموا يوما في ذلك، فقال بعضهم: اتخذوا ناقوسا مثل ناقوس النصارى، وقال بعضهم: قرنا مثل قرن اليهود، فقال عمر: اولا تبعثون رجلا ينادي بالصلاة، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا بلال، قم فناد بالصلاة ".حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ . ح حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : أَخْبَرَنِي نَافِعٌمَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ: " كَانَ الْمُسْلِمُونَ، حِينَ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ، يَجْتَمِعُونَ، فَيَتَحَيَّنُونَ الصَّلَوَاتِ، وَلَيْسَ يُنَادِي بِهَا أَحَدٌ، فَتَكَلَّمُوا يَوْمًا فِي ذَلِكَ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: اتَّخِذُوا نَاقُوسًا مِثْلَ نَاقُوسِ النَّصَارَى، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: قَرْنًا مِثْلَ قَرْنِ الْيَهُودِ، فَقَالَ عُمَرُ: أَوَلَا تَبْعَثُونَ رَجُلًا يُنَادِي بِالصَّلَاةِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا بِلَالُ، قُمْ فَنَادِ بِالصَّلَاةِ ".
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: جب مسلمان مدینہ آئے تو وہ اکٹھے ہو جاتے اور نمازوں کے اوقات کا انتظار کرتے، کوئی اس کا اعلان نہیں کرتا تھا۔ ایک دن انہوں نے اس کے بارے میں گفتگو کی تو بعض نے کہا: عیسائیوں کے گھنٹے کے مانند ایک گھنٹا لے لو اور بعض نے کہا: یہود کے قرنا جیسا قرنا، البتہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم ایک آدمی ہی کیوں نہیں بھیج دیتے جو نماز کا اعلان کرے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! اٹھو اور نماز کا اعلان کرو۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے، انہوں نے بتایا کہ جب مسلمان مدینہ آئے تو وہ اکٹھے ہو جاتے اور نمازوں کے وقت کا اندازہ کر لیتے، اس کے لیے کوئی پکارتا نہیں تھا، ایک دن انہوں نے اس کے بارے میں گفتگو کی تو بعض نے کہا، عیسائیوں کے ناقوس جیسا ایک ناقوس بنا لو، اور بعض نے کہا، یہود کے قرن جیسا قرن بنا لو، تو حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا تم ایک آدمی ہے کیوں مقرر نہیں کر لیتے جو نماز کے لیے منادی کرے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! اٹھو اور نماز کے لیے بلاؤ۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 377
   صحيح البخاري604عبد الله بن عمرالمسلمون حين قدموا المدينة يجتمعون فيتحينون الصلاة ليس ينادى لها فتكلموا يوما في ذلك فقال بعضهم اتخذوا ناقوسا مثل ناقوس النصارى وقال بعضهم بل بوقا مثل قرن اليهود فقال عمر أولا تبعثون رجلا ينادي بالصلاة فقال رسول الله يا بلال قم فناد
   صحيح مسلم837عبد الله بن عمرالمسلمون حين قدموا المدينة يجتمعون فيتحينون الصلوات وليس ينادي بها أحد فتكلموا يوما في ذلك فقال بعضهم اتخذوا ناقوسا مثل ناقوس النصارى وقال بعضهم قرنا مثل قرن اليهود فقال عمر أولا تبعثون رجلا ينادي بالصلاة قال رسول الله يا بلال قم فن
   جامع الترمذي190عبد الله بن عمرالمسلمون حين قدموا المدينة يجتمعون فيتحينون الصلوات وليس ينادي بها أحد فتكلموا يوما في ذلك فقال بعضهم اتخذوا ناقوسا مثل ناقوس النصارى وقال بعضهم اتخذوا قرنا مثل قرن اليهود قال فقال عمر بن الخطاب أولا تبعثون رجلا ينادي بالصلاة قال فقال رسول الله صلى ال
   سنن النسائى الصغرى627عبد الله بن عمرالمسلمون حين قدموا المدينة يجتمعون فيتحينون الصلاة وليس ينادي بها أحد فتكلموا يوما في ذلك فقال بعضهم اتخذوا ناقوسا مثل ناقوس النصارى وقال بعضهم بل قرنا مثل قرن اليهود فقال عمر أولا تبعثون رجلا ينادي بالصلاة فقال رسول الله صلى الله عليه وس
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 837 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 837  
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
آذان:
آگاہ کرنا،
اطلاع دینا۔
يَتَحِينُون:
وقت کا اندازہ لگاتے۔
(2)
الصلاة:
(1)
اکثر اہل علم (اہل عربیت ہوں یا فقہاء)
کے نزدیک اس کا معنی دعا ہے،
کیونکہ نماز دعا پر مشتمل ہے۔
(2)
کلمہ شہادت کے بعد دین میں نماز کا دوسرا درجہ ہے،
گویا دین میں دوسرے نمبر پر ہے۔
اس لیے اس کو صلوٰۃ کا نام دیا گیا ہے جیسا کہ گھوڑ دوڑ میں دوسرے نمبر پر آنے والے گھوڑے کو مصلی کہتے ہیں۔
(3)
یہ صلوین:
سے ماخوذ ہے،
یہ وہ دو ہڈیاں ہیں(سرین میں)
جو رکوع وسجود میں حرکت کرتی ہیں۔
(4)
صلوۃ:
کا معنی رحمت ہے،
کیونکہ رحمت الٰہی کا سبب ہے،
اس کا اصل معنی إِقْبَال عَلَي الشَّئْي،
کسی چیز کی طرف پوری طرح متوجہ ہونا،
کیونکہ انسان کی پوری توجہ اللہ تعالیٰ کی طرف مبذول ہوتی ہے۔
(3)
ناقوس:
عیسائی بڑی لکڑی پر چھوٹی لکڑی مار کر،
نماز کا اعلان کرتے تھے۔
(4)
قرن:
نرسنگا،
جو یہودی بجاتے تھے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں اذان کی صرف ابتدائی صورت بیان کی گئی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مشورہ سے نماز کے لیے الصلاۃ جامعة کے الفاظ سے اطلاع دی جاتی تھی بعد میں حضرت عبد اللہ بن زید بن عبدربہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خواب میں موجودہ اذان سکھائی گئی حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھی اسی قسم کا خواب نظر آیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آواز بلند تھی اس لیے ان کو مؤذن مقرر کر دیا گیا بعض حضرات نے ضعیف احادیث کے سہارا پر یہ دعوی کیا ہے کہ آپ کو آسمانوں پر لے جا کر اذان کے کلمات سنوائے گئے یا شب معراج میں آپﷺ کو اذان کی وحی کی گئی اور آپﷺ نے حضرت بلال کو اذان سکھا دی مگر سوال یہ ہے کہ معراج کا واقعہ تو مکہ مکرمہ میں پیش آ چکا تھا اگر اس وقت آپ نے بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اذان سکھا دی تھی تو پھر ہجرت کے بعد باہمی مشورہ کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اور ابتدائی شکل میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مشورہ سے اعلان کرنے پر عمل کیوں ہوا؟
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 837   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 627  
´اذان کی شروعات۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ جس وقت مسلمان مدینہ آئے تو وہ جمع ہو کر نماز کے وقت کا اندازہ کرتے تھے، اس وقت کوئی نماز کے لیے اذان نہیں دیتا تھا، تو ایک دن لوگوں نے اس سلسلے میں گفتگو کی، تو کچھ لوگ کہنے لگے: نصاریٰ کے مانند ایک ناقوس بنا لو، اور کچھ لوگ کہنے لگے: بلکہ یہود کے سنکھ کی طرح ایک سنکھ بنا لو، تو اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم کسی شخص کو بھیج نہیں سکتے کہ وہ نماز کے لیے پکار دیا کرے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال! اٹھو اور نماز کے لیے پکارو۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 627]
627 ۔ اردو حاشیہ:
➊ پہلی دو تجویزوں کو رد کرنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ اس میں غیرمسلموں سے مشابہت تھی جبکہ دینی امور میں غیرمسلموں سے مشابہت درست نہیں بلکہ دنیوی امور میں بھی ان سے امتیاز چاہیے۔ ّ
➋ ناقوس ایک لکڑی ہوتی تھی جسے دوسری لکڑی پر مارتے تھے تو آواز پیدا ہوتی تھی، پھر لوہے یا پیتل پر لکڑی مارنے لگے۔
➌ قرن سینگ کی شکل کا ایک آلہ ہے جس کے ایک طرف پھونک ماری جائے تو دوسری طرف سے آواز پیدا ہوتی ہے۔ آج کل کا سائرن بھی قرن جیسی آواز پیدا کرتا ہے، اسی طرح ناقوس کی موجودہ صورت گھنٹی ہے، لہٰذا مسلمانوں کو اپنی عبادات کے موقع پر گھنٹی یا سائرن سے اجتناب کرنا چاہیے۔
➍ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اعلان کا حکم دینا اذان کی مشروعیت سے قبل کی بات ہے۔ وہ گلیوں میں «الصلاةُ جامِعةٌ» نماز تیار ہےکی آواز دیتے تھے۔ بعد میں حضرت عبداللہ بن زید اور بعض دیگر صحابہ کو خواب میں اذان دکھایئ گئی تو پھر بلال رضی اللہ عنہ کو اذان کہنے پر مقرر کیا گیا۔ یہ بعد کی بات ہے۔ اگر اس اعلان سے اذان مراد ہو تو یہ روایت مختصر ہو گی جس میں اس سے قبل کافی عبارت حذف ہے مگر یہ بعید توجیہ ہے، پہلی بات درست ہے۔
➎ بعض روایات میں آگ کی تجویز کا بھی ذکر ہے مگر اسے بھی رد کر دیا گیا کیونکہ یہ مجوس کا مذہبی نشان ہے، نیز آگ ہر وقت نظر نہیں آتی اور نہ بارش وغیرہ میں اسے جلانا ممکن ہے۔
➏ اہم امور باہمی مشورے سے طے کرنے چاہئیں۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں اور مشورہ دینے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اخلاص کے ساتھ صحیح صحیح مشورہ دے۔
➐ اذان کھڑے ہو کر دینا مشروع ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 627   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 190  
´اذان کی ابتداء کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ جس وقت مسلمان مدینہ آئے تو وہ اکٹھے ہو کر اوقات نماز کا اندازہ لگاتے تھے، کوئی نماز کے لیے پکار نہ لگاتا تھا، ایک دن ان لوگوں نے اس سلسلے میں گفتگو کی ۱؎ چنانچہ ان میں سے بعض لوگوں نے کہا: نصاریٰ کے ناقوس کی طرح کوئی ناقوس بنا لو، بعض نے کہا کہ تم یہودیوں کے قرن کی طرح کوئی قرن (یعنی کسی جانور کا سینگ) بنا لو۔ ابن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں: اس پر عمر بن خطاب رضی الله عنہ نے کہا: کیا تم کوئی آدمی نہیں بھیج سکتے جو نماز کے لیے پکارے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال اٹھو جاؤ نماز کے لیے پکارو۔۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 190]
اردو حاشہ:
1؎:
یہ گفتگو مدینہ میں صحابہ کرام سے ہجرت کے پہلے سال ہوئی تھی،
اس میں بعض لوگوں نے نماز کے لیے ناقوس بجانے کا اور بعض نے اونچائی پر آگ روشن کر نے کا اور بعض نے بوق (بگل) استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا،
اسی دوران عمر کی یہ تجویز آئی کہ کسی کو نماز کے لیے پکارنے پر مامور کر دیا جائے؛ چنانچہ نبی اکرم ﷺ کو یہ رائے پسند آئی اور آپ نے بلال کو بآواز بلند ((الصَّلاَةُ جَامِعَةٌ)) کہنے کا حکم دیا۔
اس کے بعد عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے خواب میں اذان کے کلمات کسی سے سیکھے اور جا کر خواب بیان کیا،
اسی کے بعد موجودہ اذان رائج ہوئی۔

2؎:
دیکھئے (صحیح البخاری حدیث 604وصحیح مسلم حدیث 837)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 190   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:604  
604. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: جب مسلمان مدینہ منورہ آئے تو نماز کے وقت کا اندازہ کر کے اس کے لیے جمع ہوا کرتے تھے کیونکہ اس وقت نماز کے لیے باقاعدہ اذان کا اہتمام نہ تھا۔ ایک دن انہوں نے اس کے متعلق باہمی مشورہ کیا تو کسی نے کہا: عیسائیوں کی طرح ایک ناقوس بنا لیا جائے۔ اور کچھ لوگوں نے کہا: یہودیوں کے بگل کی طرح ایک نر سنگھا رکھ لیا جائے، مگر حضرت عمر ؓ نے فرمایا: تم ایک آدمی کو کیوں نہیں بھیجتے جو نماز کی اطلاع دے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے بلال! اٹھو اور نماز کی اطلاع دو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:604]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس روایت سے پتا چلتا ہے کہ اذان کی مشروعیت حضرت عمر ؓ کے کہنے سے ہوئی، حالانکہ ایسا نہیں ہے، چنانچہ تفصیلی روایات سے پتاچلتا ہے کہ مدینہ طیبہ آنے کے بعد نماز کے لیے جمع ہونے کے متعلق مسلمانوں کو حسب ذیل تین مراحل سے گزرنا پڑا:
٭نماز کے وقت کا اندازہ لگا کر مسجد میں جمع ہو جاتے اور نماز پڑھ لیتے۔
اس کا نقصان یہ ہوتا کہ کچھ لوگ پہلے آجاتے جبکہ ایسا کرنے سے ان کا کاروبار متاثر ہوتا۔
اور کچھ لوگ وقت کے بعد آتے، اس سے نماز میں تاخیر ہوجاتی۔
٭ اس کے بعد باہمی مشورے سے طے پایا کہ کسی آدمی کو متعین کردیا جائے جو بلند جگہ پر کھڑا ہو کر نماز کے وقت الصلاة جامعة کے الفاظ سے نما ز کے وقت کااعلان کردیا کرے۔
یہ تجویز حضرت عمر ؓ کی تھی جیسا کہ مذکورہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے، چنانچہ اس پر عمل شروع ہوگیا۔
٭آخر کار حضرت عبداللہ بن زید ؓ کو خواب میں ایک شخص نے اذان کی تعلیم دی تو انھوں نےاپنا خواب رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا، آپ نے فرمایا کہ یہ سچا خواب ہے، چنانچہ آپ کے حکم پر جب حضرت بلال ؓ اذان دے رہے تھے تو حضرت عمر ؓ اپنی چادر گھسیٹتے ہوئے گھر سے نکلے اور رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا:
میں نے بھی اس طرح کا خواب دیکھا ہے۔
(سنن أبي داود، الأذان، حدیث: 499)
اس کے بعد اذان دینے کا سلسلہ شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔
(2)
حضرت عبداللہ بن زید ؓ کے خواب کی تفصیل اس طرح ہے کہ انھیں خواب میں ایک (سبز پوش)
آدمی ملا جس نے ناقوس اٹھا رکھا تھا۔
میں نے اس سے یہ ناقوس خریدنا چاہا تو اس نے پوچھا:
اس کا کیا کرو گے؟ میں نے کہا:
اسے بجا کر لوگوں کو نماز کی دعوت دیں گے تو اس نے کہا:
میں تجھے اس سے بہتر طریقہ نہ بتاؤں؟ چنانچہ اس نے نماز کے لیے اذان اور اقامت کے کلمات تلقین کیے۔
(سنن أبي داود، الأذان، حدیث: 499) (3)
اذان کےلیے حضرت بلال ؓ کا انتخاب درج ذیل تین وجوہات کی بنا پر کیا گیا:
٭روایت میں وضاحت ہے کہ خواب دیکھنے والے حضرت عبداللہ بن زید ؓ بیمار تھے اور بلال ؓ اس وقت موجود تھے۔
٭حضرت بلال خوش الحان اور بلند آواز تھے۔
اذان دینے کے لیے ان دو اوصاف کا حامل ہونا ضروری ہے۔
٭مکہ مکرمہ میں حضرت بلال ؓ نے کفار قریش کے ہاتھوں کلمۂ توحید کی خاطر سخت تکالیف برداشت کی تھیں، اس لیے غلبۂ اسلام کے وقت بھی کلمۂ توحید کا اعلان انھی کے حصے میں آیا۔
والله أعلم. (4)
اس سے معلوم ہوا کہ اذان کی مشروعیت مدینہ منورہ میں ہجرت کے بعد ہوئی۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 604   



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.