🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابُ صَوْمِ شَعْبَانَ:
باب: ماہ شعبان میں روزے رکھنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1969 (کل: 59 مقامات، 18 کتب)
صحیح بخاری: 1969، 1970
صحیح مسلم: 2717، 2718، 2719، 2721، 2722
سنن ابوداود: 1368، 2431، 2434
سنن نسائی: 2179، 2180، 2181، 2182، 2185، 2188، 2189، 2348، 2349، 2351، 2352، 2353، 2356
بلوغ المرام: 555
مشکوۃ المصابیح: 2036
مسند احمد: 24116، 24542، 24757، 24967، 25101، 25195، 25318، 25558، 26053، 26076، 26123
مسند الحمیدی: 173
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 632
صحیح ابن خزیمہ: 1163، 2079، 2133
اللؤلؤ والمرجان: 711، 712
مصنف ابن ابی شیبہ: 10023، 10027
الفتح الربانی: 2246، 3933، 8915
صحیح ابن حبان: 3516، 3580، 3637، 3648
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 314، 315
الجامع الكامل: 4422، 10707
السنن الكبرى للبيهقي: 8427، 8471
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7887
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2133
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُرَادِيُّ ، وَبَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ ، عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ:" كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: لا يُفْطِرُ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: لا يَصُومُ، وَكَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ أَوْ عَامَّةَ شَعْبَانَ"
سیدنا ابوسلمہ بن عبدالرحمان سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کی کیفیت کے بارے میں پوچھا تو اُنہوں نے فرمایا کہ آپ (اسقدر مسلسل) روزے رکھتے کہ ہم کہتے کہ آپ ناغہ نہیں کریں گے اور پھر روزے رکھنا چھوڑ دیتے، حتّیٰ کہ ہم کہنا شروع ہو جاتے کہ آپ اب روزے نہیں رکھیں گے۔ آپ سارا ماہ شعبان یا اکثر شعبان کے روزے رکھتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2133]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 730، 1147، 1159، 1969، 1970، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 738، ومالك فى (الموطأ) برقم: 394، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 49، 1102، 1166، 1283، 1626، 2078، 2133، 2213، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 353، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 761، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1340، 1341، والترمذي فى (جامعه) برقم: 439، 737، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1515، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 942، 1196، 1710، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 607، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24707»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 711
711 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ لاَ يُفْطِرُ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ لاَ يَصُومُ، فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَكْمَلَ صِيَامَ شَهْرٍ إِلاَّ رَمَضَانَ، وَمَا رَأَيْتُه أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نفل روزہ رکھنے لگتے تو ہم (آپس میں) کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھنا چھوڑیں گے ہی نہیں، اور جب روزہ چھوڑ دیتے تو ہم کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھیں گے ہی نہیں، میں نے رمضان کو چھوڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی پورے مہینے نفلی روزے رکھتے نہیں دیکھا اور جتنے روزے آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان میں رکھتے، میں نے کسی مہینے میں اس سے زیادہ روزے رکھتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 711]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 52 باب صوم شعبان»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 712
712 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرًا أَكْثَرَ مِنْ شَعْبَانَ، فَإِنَّهُ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ، وَكَانَ يَقُولُ: خُذُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللهَ لاَ يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا وَأَحَبُّ الصَّلاَةِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا دُووِمَ عَلَيْهِ وَإِنْ قَلَّتْ، وَكَانَ إِذَا صَلَّى صَلاَةً دَاوَمَ عَلَيْهَا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان سے زیادہ کسی مہینہ میں روزے نہیں رکھتے تھے، شعبان کے پورے دنوں میں آپ روزہ سے رہتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”عمل وہی اختیار کرو جس کی تم میں طاقت ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ (ثواب دینے سے) نہیں تھکتا، تم خود ہی اکتا جاؤ گے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس نماز کو سب سے زیادہ پسند فرماتے جس پر ہمیشگی اختیار کی جائے خواہ کم ہی کیوں نہ ہو، چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نماز شروع کرتے تو اسے ہمیشہ پڑھتے تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 712]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 52 باب صوم شعبان»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 9855 ترقیم الشثری: -- 10023
حدثنا يزيد بن هارون ، قال: حدثنا محمد بن عمرو ، عن ابي سلمة ، قال: سالت عائشة عن صيام رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالت:" كان يصوم حتى نقول: لا يفطر , ويفطر حتى نقول لا يصوم , ولم اره في شهر اكثر صياما منه في شعبان، كان يصوم شعبان إلا قليلا بل كان يصوم كله"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، ص، ز]: (و) وفي [هـ]: (من شعبان و).
(٢) في [أ، و]: (قال).
(٣) زيادة في [أ، ص، و، ح، ك].
(٤) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه مسلم (١١٥٦) وأحمد (٢٥١٠١).

حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی مہینے میں اس طرح مسلسل روزہ رکھتے تو ہم محسوس کرتے کہ آپ روزہ نہیں چھوڑیں گے اور کبھی آپ اس طرح روزہ رکھنے چھوڑتے کہ ہمیں محسوس ہوتا کہ آپ روزہ نہیں رکھیں گے۔ آپ سب سے زیادہ روزے شعبان کے مہینے میں رکھا کرتے تھے۔ آپ تھوڑے دنوں کے سوا پورے شعبان کے روزے رکھتے تھے بلکہ پورے شعبان میں روزے رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10023]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 730، 1147، 1159، 1969، 1970، 2013، 3569، 5861، 6465، 6467، 6464، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 738، 782، 1156، 2818، ومالك فى «الموطأ» برقم: 394 / 118، 1098 / 322، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 440، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 49، 1102، 1166، 1283، 1626، 2078، 2133، 2213، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 353، 1578، 2430، 2571، 2613، 2616، 2634، 3516، 3637، 3648، 6385، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 761 / 1، 1696 / 1، 1755 / 1، 1780 / 17، 2176 / 2، 2178 / 1، 2179 / 2، 2350 / 7، 2353 / 10، 2354 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 393، 391، 392، 411، 412، 415، 413، 414، 451، 450، 452، 453، 454، 840، 1425، 1426، 1453، 2498، 2499، 2500، 2501، 2675، 2672، 2676، 2920، 2921، 11812، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1341، 1340، 1350، 1361، 1368، 2434، (1/520) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 439، 737، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1515، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 942، 1196، 1710، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 607، 4545، 4639، 4688، 4748، 4749، 4897، 4895، 4896، 5319، 5320، 8061، 8517، 8518، 8563، 13517، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24707، 24750، 24758، 24913، 24960، 25084، 25179، 25181، 25371، 25396، 25581، 25607، 25741، 25834، 25848، 25955، 26068، 26110، 26129، 26197، 26198، 26497، 26603، 26604، 26678، 26693، 26716، 26763، 26764، 26948، 26951، 26984، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1578، 1582، 1583، 1586، 2472، والحميدي فى «مسنده» برقم: 173، 183، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4533، 4633، 4786، 4788، 4860، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1516، 1515، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3864، 4711، 7861، 7859، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8714، 10028، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1678، 1677، 1676، 1679، 1681، 2008، 3324، 3325، 3326، 3327، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 651، 652، 3431، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 270، 302، 307، والطبراني فى «الكبير» برقم: 528، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 139، 5281، 7634، 8232، 9355، ترقيم محمد عوامة: 9855»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 9859 ترقیم الشثری: -- 10027
حدثنا سفيان بن عيينة ، عن ابن ابي لبيد ، عن ابي سلمة ، عن عائشة ، قال: سالتها عن صيام رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالت: " لم اره صام من شهر قط اكثر من صيامه في شعبان، كان يصوم شعبان كله كان يصوم شعبان إلا قليلا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ص، ك، و]: (صائمًا).
(٢) في [ص]: (قد).
(٣) زيادة في [أ، و، ص، ك]: (كله).
(٤) في [أ، و]: (كان يصوم رمضان) وفي [ص]: (كان يصوم رمضان شعبان) وفي [ك]: (كان يصوم شعبان).
(٥) صحيح، أخرجه مسلم (١١٥٦) وأحمد (٢٤١١٦).

حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزوں کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ آپ سب سے زیادہ روزے شعبان کے مہینے میں رکھا کرتے تھے۔ آپ پورے شعبان میں روزے رکھتے تھے، آپ تھوڑے دنوں کے سوا شعبان کے روزے رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10027]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 730، 1147، 1159، 1969، 1970، 2013، 3569، 5861، 6465، 6467، 6464، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 738، 782، 1156، 2818، ومالك فى «الموطأ» برقم: 394 / 118، 1098 / 322، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 440، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 49، 1102، 1166، 1283، 1626، 2078، 2133، 2213، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 353، 1578، 2430، 2571، 2613، 2616، 2634، 3516، 3637، 3648، 6385، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 761 / 1، 1696 / 1، 1755 / 1، 1780 / 17، 2176 / 2، 2178 / 1، 2179 / 2، 2350 / 7، 2353 / 10، 2354 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 393، 391، 392، 411، 412، 415، 413، 414، 451، 450، 452، 453، 454، 840، 1425، 1426، 1453، 2498، 2499، 2500، 2501، 2675، 2672، 2676، 2920، 2921، 11812، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1341، 1340، 1350، 1361، 1368، 2434، (1/520) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 439، 737، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1515، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 942، 1196، 1710، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 607، 4545، 4639، 4688، 4748، 4749، 4897، 4895، 4896، 5319، 5320، 8061، 8517، 8518، 8563، 13517، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24707، 24750، 24758، 24913، 24960، 25084، 25179، 25181، 25371، 25396، 25581، 25607، 25741، 25834، 25848، 25955، 26068، 26110، 26129، 26197، 26198، 26497، 26603، 26604، 26678، 26693، 26716، 26763، 26764، 26948، 26951، 26984، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1578، 1582، 1583، 1586، 2472، والحميدي فى «مسنده» برقم: 173، 183، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4533، 4633، 4786، 4788، 4860، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1516، 1515، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3864، 4711، 7861، 7859، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8714، 10024، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1678، 1677، 1676، 1679، 1681، 2008، 3324، 3325، 3326، 3327، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 651، 652، 3431، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 270، 302، 307، والطبراني فى «الكبير» برقم: 528، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 139، 5281، 7634، 8232، 9355، ترقيم محمد عوامة: 9859»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2246
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَيُّ أُمَّاهْ! أَخْبِرِينِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: كَانَتْ صَلَاتُهُ فِي رَمَضَانَ وَغَيْرِهِ سَوَاءً، ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً فِيهَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ، قُلْتُ: فَأَخْبِرِينِي عَنْ صِيَامِهِ، قَالَتْ: كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ قَدْ صَامَ وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ قَدْ أَفْطَرَ وَمَا رَأَيْتُهُ صَامَ شَهْرًا أَكْثَرَ مِنْ صِيَامِهِ فِي شَعْبَانَ كَانَ يَصُومُهُ إِلَّا قَلِيلًا
ابوسلمہ بن عبد الرحمن بن عوف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اماں جی! مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے بارے میں بتلائیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہو یا غیر رمضان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز تیرہ رکعت ہوتی تھی، ان میں دو رکعتیں فجر کی سنتیں ہوتی تھیں۔ میں نے کہا: مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزوں کے بارے میں بتائیے۔ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مسلسل) روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ روزے رکھیں گے، لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (تسلسل کے ساتھ) روزے ترک کرنے لگ جاتے، یہاں تک کہ ہم کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے ترک کر دیں گے۔ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی مہینے میں اتنی کثرت سے روزے رکھتے نہیں دیکھا جتنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شعبان میں رکھتے تھے۔بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ سارے شعبان کے روزے رکھتے تھے، سوائے تھوڑے دنوں کے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2246]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 738 بذكر صلاته في رمضان، و1156 بذكر صيامه، وانظر الحديث السابق برقم: 1115، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24116 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24617»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 738 بذكر صلاته في رمضان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3933
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ لَا يَفْطِرُ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ لَا يَصُومُ، وَمَا اسْتَكْمَلَ شَهْرًا قَطُّ إِلَّا رَمَضَانَ، وَمَا رَأَيْتُهُ فِي شَهْرٍ قَطُّ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: بعض اوقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قدر کثرت سے روزے رکھنا شروع کر دیتے کہ ہم کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ نہیں چھوڑیں گے، لیکن پھر اس قدر طویل عرصہ تک روزہ چھوڑ دیتے کہ ہم سمجھتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نفلی روزے نہیں رکھیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہِ رمضان کے علاوہ کسی دوسرے مہینے کے پورے روزے نہیں رکھے تھے اور میں نے نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شعبان کی بہ نسبت کسی دوسرے مہینے میں زیادہ روزے رکھے ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3933]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 1969،ومسلم: 1156، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25195 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25710»

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 1969
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8915
عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( (خُذُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا) ) قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَكَانَ أَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى صَلَاةً دَاوَمَ عَلَيْهَا قَالَ أَبُو سَلَمَةَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ} [المعارج: 23]
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اتنے عمل کا اہتمام کرو، جس کی تم طاقت رکھتے ہو، پس بیشک اللہ تعالیٰ نہیں اکتاتا، حتیٰ کہ تم اکتا جاؤ۔ سیدہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے زیادہ وہ نماز پسند تھی کہ جس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوام کے ساتھ ادا کرتے تھے۔ ابو سلمہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وہ لوگ جو اپنی نمازوں پر ہمیشگی کرتے ہیں۔ [الفتح الربانی/مسائل الاعتدال/حدیث: 8915]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5861، ومسلم: 782، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24540 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25047»
وضاحت: فوائد: … ہمیشگی والا عمل، یہی وہ خصلت ہے، جس کی وجہ سے خالق ومخلوق کے مابین تعلق میں مضبوطی آتی ہے اور عبادت میں شیرینی اور لذت محسوس ہوتی ہے، اس وقت مسلمان کلی طور پر ایسے اعمال سے غافل ہیں، الا ما شاء اللہ، ایسے معلوم ہوتا ہے کہ عبادات ہماری روٹین کی محتاج ہیں، اگر وقت ملا تو نماز کا اہتمام ہو گا، اگر رات کو سونے میں دیر ہو گئی تو فجر کی نماز کو داؤ پر لگا دیا جائے گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ نمازِ فجر کی خاطر رات کو جلدی سو جائیں، مغرب کی ایک، دو یا تین رکعتیں رہ جائیں، ہم پہلے پرتکلف افطاری کرتے ہوئے خوب کھائیں گے، اگر بیوی بچوں پر خرچ کرنے کے بعد کچھ بچا تو غریب کو دیا جائے گا، اگر اپنے گھر کی الجھنوں سے نکلے تو تب ہمسائے کا حق ادا کیا جائے گا، اگر سکول کی تعلیم سے وقت بچا تو تب بچے کو قرآن مجید پڑھایا جائے گا، ہماری زندگی کا ہر شعبہ ان مثالوں سے بھرا پڑا ہے۔ کاش ہم اسلام کو اصل سرمایہ سمجھ لیتے،دین پر چلنا بھی آسان ہو جاتا اور دنیا بھی ہماری تابع ہو جاتی۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5861
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3516
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ:" إِنْ كَانَتْ إِحْدَانَا لَتُفْطِرُ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ تَقْدِرْ أَنْ تَقْضِيَهُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى يَأْتِيَ شَعْبَانُ، مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ فِي شَهْرٍ مَا كَانَ يَصُومُهُ فِي شَعْبَانَ، كَانَ يَصُومُهُ إِلا قَلِيلا، بَلْ كَانَ يَصُومُهُ كُلَّهُ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم (ازواج مطہرات) میں سے کسی نے روزے چھوڑے ہوتے تھے، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ان کی قضا نہیں کر پاتی تھیں یہاں تک کہ شعبان کا مہینہ آ جاتا تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی اور مہینے میں اتنے روزے نہیں رکھتے تھے جتنے روزے آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان میں رکھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے صرف چند دنوں میں روزے نہیں رکھتے تھے باقی پورا مہینہ روزے رکھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3516]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 730، 1147، 1159، 1969، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 738، ومالك فى (الموطأ) برقم: 394، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 49، 1102، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 353، 1578، 2430، 2571، 2613، 2616، 2634، 3516، 3637، 3648، 6385، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 761، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1340، 1341، 1350، 1361، 1368، والترمذي فى (جامعه) برقم: 439، 737، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1515، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 942، 1196، 1710، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24707، والحميدي فى (مسنده) برقم: 173» «رقم طبعة با وزير 3507»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (4/ 98): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3580
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْخَلِيلِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مَا صَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا قَطُّ كَامِلا إِلا رَمَضَانَ، وَلا أَفْطَرَ شَهْرًا كَامِلا قَطُّ، وَمَا كَانَ يَصُومُ شَهْرًا أَكْثَرَ مِمَّا كَانَ يَصُومُ فِي شَعْبَانَ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے علاوہ اور کسی بھی مہینے میں پورا مہینہ روزے نہیں رکھے اور نہ ہی کبھی کسی مہینے میں پورا مہینہ روزے چھوڑے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی اور مہینے میں اتنے روزے نہیں رکھتے تھے جتنے زیادہ روزے آپ شعبان میں رکھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3580]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 730، 1156 وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1114، 1167 وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 356، 2461، 2474، 2475، 2510، 2511، 2631، 3580 والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1027، 1189 والنسائي فى (المجتبيٰ) برقم: 1645، والترمذي فى (جامعه) برقم: 375، 436، 768 وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1150، 1164، 1228وأحمد فى (مسنده) برقم: 2465» «رقم طبعة با وزير 3572»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں