🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ إِذَا رَأَى الإِمَامُ رَجُلاً جَاءَ وَهْوَ يَخْطُبُ أَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ:
باب: امام خطبہ کی حالت میں کسی شخص کو جو آئے دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھنے کا حکم دے سکتا ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 930 (کل: 79 مقامات، 26 کتب)
صحیح بخاری: 930، 931، 1166
صحیح مسلم: 2018، 2020، 2021، 2022، 2023، 2024
سنن ابوداود: 1115، 1117
سنن ترمذی: 510
سنن نسائی: 1396، 1401، 1410
سنن ابن ماجہ: 1112، 1114
بلوغ المرام: 364
سنن دارمی: 1590، 1594
مشکوۃ المصابیح: 1411
مسند احمد: 14171، 14309، 14405، 14906، 14959، 14966، 15067، 15180
مسند الحمیدی: 1257
صحیح ابن خزیمہ: 1831، 1832، 1834
اللؤلؤ والمرجان: 502، 503
المنتقى ابن الجارود: 293
سنن دارقطنی: 1610، 1611، 1612، 1613، 1614، 1615، 1616، 1617
الفتح الربانی: 2778
صحیح ابن حبان: 2501، 2502، 2504
مسند امام شافعی: 431
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 17، 18
الجامع الكامل: 3317، 3345
السنن الكبرى للبيهقي: 5690، 5692، 5815، 5838
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3122
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 464، 3774
المعجم الکبیر للطبرانی: 6667، 6670، 6671، 6672، 6674، 6676، 6677، 6678، 6679، 6681
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1830، 1946، 1969، 1970، 1988، 2276، 2622
المعجم الاوسط: 6413، 9058
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1831
نا حَاتِمُ بْنُ بَكْرِ بْنِ غَيْلانَ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ وَاقِدٍ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں آئے جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت ادا کر لے ـ“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1831]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 930، 931، 1166، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 875، وابن الجارود فى "المنتقى"، 322، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1831، 1832، 1833، 1834، 1835، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2500، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1394، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1115، والترمذي فى (جامعه) برقم: 510، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1112، 1114، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5771، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1610، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14391»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1832
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، وَأَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ عَمْرٌو: دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ , وَقَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: دَخَلَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ , فَقَالَ لَهُ:" صَلَّيْتَ؟" قَالَ: لا , قَالَ:" فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" . نا بِهِمَا الْمَخْزُومِيُّ مُنْفَرِدَيْنِ , وَقَالَ:" فَقُمْ , فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ". وَقَالَ مَرَّةً فِي عَقِبِ خَبَرِ أَبِي الزُّبَيْرِ: وَاسْمُ الرَّجُلِ سُلَيْكُ بْنُ عَمْرٍو الْغَطَفَانِيُّ
جناب عمرو اور ابوالزبیر سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، جناب عمرو کہتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا ـ اور جناب ابوالزبیر کی روایت کے الفاظ یوں ہیں ـ سلیک غطفانی جمعہ والے دن مسجد میں داخل ہوا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرماہے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے پوچھا: ”نماز نفل پڑھی ہے؟“ اُس نے جواب دیا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو دو رکعات پڑھ لو۔“ جنا ب مخزوی نے ہمیں یہ دونوں روایتیں الگ الگ بیان کی ہیں۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”توکھڑے ہو جاؤ اور دو رکعات ادا کرو۔“ اور ایک مرتبہ جناب ابوالزبیر کی روایت کے بعد کہا، اور اس آدمی کا نام سلیک بن عمرو غطفانی ہے ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1832]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 930، 931، 1166، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 875، وابن الجارود فى "المنتقى"، 322، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1831، 1832، 1833، 1834، 1835، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2500، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1394، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1115، والترمذي فى (جامعه) برقم: 510، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1112، 1114، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5771، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1610، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14391»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1834
نا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: جَاءَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَخْطُبُ , فَقَالَ لَهُ:" أَرَكَعْتَ رَكْعَتَيْنِ؟" قَالَ: لا. قَالَ: فَقَالَ:" ارْكَعْ"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی آیا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن منبر پر کھڑے خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ـ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے پوچھا: ”کیا تم نے دو رکعات ادا کرلی ہیں؟“ اُس نے جواب دیا کہ نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پڑھ لو ـ“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1834]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 930، 931، 1166، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 875، وابن الجارود فى "المنتقى"، 322، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1831، 1832، 1833، 1834، 1835، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2500، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1394، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1115، والترمذي فى (جامعه) برقم: 510، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1112، 1114، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5771، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1610، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14391»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 502
502 صحيح حديث جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ: أَصَلَّيْتَ قَالَ: لاَ، قَالَ: فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص جمعہ کے دن مسجد میں آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے، آپ نے اس سے پوچھا: ”کیا تم نے (تحیتہ المسجد کی) نماز پڑھ لی ہے؟“ آنے والے نے جواب دیا کہ نہیں، آپ نے فرمایا: ”اٹھو اور دو رکعت نماز (تحیتہ المسجد) پڑھ لو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 502]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 11 كتاب الجمعة: 33 باب من جاء والإمام يخطب صلى ركعتين خفيفتين»
وضاحت: حجتہ الہند سیّدنا شاہ ولی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی نمازی ایسے حال میں مسجد میں داخل ہو کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو دو رکعت ہلکی خفیف پڑھ لے تاکہ سنت راتبہ اور ادب خطبہ ہر دو کی رعایت ہو سکے۔ اور اس مسئلہ کے بارے میں تمہارے شہر کے لوگ جو شور کرتے ہیں (روکتے ہیں) ان کے دھوکے میں نہ آنا کیونکہ اس مسئلہ کے حق میں حدیث صحیح وارد ہے جس کی اتباع واجب ہے۔ (حجۃ اللہ البالغہ: ج ۲ ص ۱۰۱)

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 503
503 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَخْطُبُ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ أَوْ قَدْ خَرَجَ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ”جو شخص بھی (مسجد میں) آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو یا خطبہ کے لیے نکل چکا ہو تو وہ دو رکعت نماز (تحیتہ المسجد کی) پڑھ لے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 503]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 19 كتاب التهجد: 25 باب ما جاء في التطوع مثنى مثنى»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 293
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، وَمَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، قَالا: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، قَالَ: " صَلَّيْتَ؟ قَالَ: لا، قَالَ: قُمْ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ جمعہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک آدمی (مسجد میں) داخل ہوا، آپ نے پوچھا: نماز پڑھی ہے؟ کہا: نہیں! فرمایا: اٹھ کر دو رکعت ادا کریں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 293]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاری: 930, 931، صحيح مسلم: 975»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1592 ترقیم الرسالہ : -- 1610
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ الْمُقَوِّمُ ، ثنا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ يَعْنِي أَبَا سُفْيَانَ ، أنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَجَلَسَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ:" إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ يَتَجَوَّزُ فِيهِمَا" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت جمعے کے دن خطبہ دے رہے تھے، وہ صاحب نماز ادا کرنے سے پہلے ہی بیٹھ گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ دو رکعت ادا کریں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ مبارک لوگوں کی طرف پھیرا اور ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص جمعے کی نماز کے لیے آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو، تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ دو رکعت ادا کر لے اور انہیں مختصر ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1610]
ترقیم العلمیہ: 1592
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 930، 931، 1166، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 875،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1831، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2500، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1394، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1115، 1116، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 510، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1592، 1596، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1112، 1114، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1610، 1611، 1613، 1614، 1615، 1616، 1617، 1620، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1257، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14391»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1593 ترقیم الرسالہ : -- 1611
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثنا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ فَجَلَسَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ لِيَجْلِسْ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، وہ بیٹھ گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص جمعہ کے دن آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو، تو وہ شخص دو مختصر رکعت ادا کر لے اور پھر بیٹھے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1611]
ترقیم العلمیہ: 1593
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 930، 931، 1166، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 875،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1831، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2500، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1394، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1115، 1116، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 510، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1592، 1596، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1112، 1114، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1610، 1611، 1613، 1614، 1615، 1616، 1617، 1620، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1257، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14392»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1594 ترقیم الرسالہ : -- 1612
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو، تو وہ شخص دو مختصر رکعت ادا کرے اور انہیں جلدی ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1612]
ترقیم العلمیہ: 1594
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1612، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15412، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 2154، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 6712، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 781»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1595 ترقیم الرسالہ : -- 1613
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ، يَقُولُ:" إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ أَوْ قَدْ خَرَجَ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبے کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی شخص آئے اور امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو (راوی کا یہ شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: امام آ چکا ہو)، تو وہ شخص دو رکعت ادا کر لے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1613]
ترقیم العلمیہ: 1595
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 930، 931، 1166، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 875،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1831، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2500، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1394، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1115، 1116، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 510، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1592، 1596، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1112، 1114، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1610، 1611، 1613، 1614، 1615، 1616، 1617، 1620، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1257، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14391»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں