🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ أَفْنِيَةِ الدُّورِ وَالْجُلُوسِ فِيهَا وَالْجُلُوسِ عَلَى الصُّعُدَاتِ:
باب: گھروں کے صحن کا بیان اور ان میں بیٹھنا اور راستوں میں بیٹھنا۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر Q2465 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: Q2465
صحیح ابن حبان: 6277، 6868
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q2465
وَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَابْتَنَى أَبُو بَكْرٍ مَسْجِدًا بِفِنَاءِ دَارِهِ يُصَلِّي فِيهِ وَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ، فَيَتَقَصَّفُ عَلَيْهِ نِسَاءُ الْمُشْرِكِينَ وَأَبْنَاؤُهُمْ يَعْجَبُونَ مِنْهُ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ بِمَكَّةَ.
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنے گھر کے صحن میں ایک مسجد بنائی، جس میں وہ نماز پڑھتے اور قرآن کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ مشرکوں کی عورتوں اور بچوں کی وہاں بھیڑ لگ جاتی اور سب بہت متعجب ہوتے۔ ان دنوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام مکہ میں تھا۔ [صحيح البخاري/کتاب المظالم والغصب/حدیث: Q2465]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6277
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " لَمْ أَعْقِلْ أَبَوَيَّ قَطُّ إِِلا وَهُمَا يَدِينَانِ الدِّينَ، لَمْ يَمُرَّ عَلَيْنَا يَوْمٌ إِِلا يَأْتِينَا فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَفَيِ النَّهَارِ بُكْرَةً وَعَشِيًّا، فَلَمَّا ابْتُلِيَ الْمُسْلِمُونَ، خَرَجَ أَبُو بَكْرٍ رِضْوَانُ اللَّهُ عَلَيْهِ مُهَاجِرًا قِبَلَ أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَلَقِيَهُ ابْنُ الدَّغِنَةِ سَيِّدُ الْقَارَةِ، فَقَالَ: أَيْنَ يَا أَبَا بَكْرٍ؟ قَالَ: أَخْرَجَنِي قَوْمِي فَأَسِيحُ فِي الأَرْضِ، وَأَعْبُدُ رَبِّي، فَقَالَ لَهُ ابْنُ الدَّغِنَةِ: إِِنَّ مِثْلَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ لا يَخْرُجُ، وَلا يُخْرَجُ، إِِنَّكَ تُكْسِبُ الْمَعْدُومَ، وَتَصِلُ الرَّحِمَ، وَتَقْرِي الضَّيْفَ، وَتَحْمِلُ الْكَلَّ، وَتُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ، وَأَنَا لَكَ جَارٌ، فَارْتَحَلَ ابْنُ الدَّغِنَةِ، وَرَجَعَ أَبُو بَكْرٍ مَعَهُ، فَقَالَ لَهُمْ وَطَافَ فِي كُفَّارِ قُرَيْشٍ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ، لا يَخْرُجُ، وَلا يُخْرَجُ مِثْلُهُ، إِِنَّهُ يُكْسِبُ الْمَعْدُومَ، وَيَصِلُ الرَّحِمَ، وَيَحْمِلُ الْكَلَّ، وَيَقْرِي الضَّيْفَ، وَيُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ، فَأَنْفَذَتْ قُرَيْشٌ جِوَارَ ابْنِ الدَّغِنَةِ، فَأَمَّنُوا أَبَا بَكْرٍ، وَقَالُوا لابْنِ الدَّغِنَةِ: مُرْ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يَعْبُدَ رَبَّهُ فِي دَارِهِ، وَيُصَلِّيَ مَا شَاءَ، وَيَقْرَأَ مَا شَاءَ، وَلا يُؤْذِينَا، وَلا يَسْتَعْلِنْ بِالصَّلاةِ وَالْقِرَاءَةِ فِي غَيْرِ دَارِهِ، فَفَعَلَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَلِكَ، ثُمَّ بَدَا لأَبِي بَكْرٍ، فَابْتَنَى مَسْجِدًا بِفِنَاءِ دَارِهِ، فَكَانَ يُصَلِّي فِيهِ، وَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ، فَيَقِفُ عَلَيْهِ نِسَاءُ الْمُشْرِكِينَ وَأَبْنَاؤُهُمْ، فَيَعْجَبُونَ مِنْهُ، وَيَنْظُرُونَ إِِلَيْهِ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَجُلا بَكَّاءً لا يَمْلِكُ دَمْعَهُ إِِذَا قَرَأَ الْقُرْآنَ، فَأَرْسَلُوا إِِلَى ابْنِ الدَّغِنَةِ، فَقَدِمَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: إِِنَّمَا أَجَرْنَا أَبَا بَكْرٍ أَنْ يَعْبُدَ رَبَّهُ فِي دَارِهِ، وَإِِنَّهُ ابْتَنَى مَسْجِدًا، وَإِِنَّهُ أَعْلَنَ الصَّلاةَ وَالْقِرَاءَةَ، وَإِِنَّا خَشِينَا أَنْ يَفْتِنَ نِسَاءَنَا وَأَبْنَاءَنَا، فَأْتِهِ، فَقُلْ لَهُ: أَنْ يَقْتَصِرَ عَلَى أَنْ يَعْبُدَ رَبَّهُ فِي دَارِهِ، وَإِِنْ أَبَى إِِلا أَنْ يُعْلِنَ ذَلِكَ، فَلْيَرُدَّ عَلَيْنَا ذِمَّتَكَ، فَإِِنَّا نَكْرَهُ أَنْ نُخْفِرَ ذِمَّتَكَ، وَلَسْنَا بِمُقِرِّينَ لأَبِي بَكْرٍ الاسْتِعْلانَ، فَأَتَى ابْنُ الدَّغِنَةِ أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ: قَدْ عَلِمْتَ الَّذِي عَقَدْتُ لَكَ عَلَيْهِ، فَإِِمَّا أَنْ تَقْتَصِرَ عَلَى ذَلِكَ، وَإِِمَّا أَنْ تُرْجِعَ إِِلَيَّ ذِمَّتِي، فَإِِنِّي لا أُحِبُّ أَنْ تَسْمَعَ الْعَرَبُ أَنِّي أُخْفِرْتُ فِي عَقْدِ رَجُلٍ عَقَدْتُ لَهُ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَإِِنِّي أَرْضَى بِجِوَارِ اللَّهِ وَجِوَارِ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ بِمَكَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُسْلِمِينَ: أُرِيتُ دَارَ هِجْرَتِكُمْ، أُرِيتُ سَبَخَةً ذَاتَ نَخْلٍ بَيْنَ لابَتَيْنِ، وَهُمَا حَرَّتَانِ، فَهَاجَرَ مَنْ هَاجَرَ قِبَلَ الْمَدِينَةِ حِينَ ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ، وَرَجَعَ إِِلَى الْمَدِينَةِ بَعْضُ مَنْ كَانَ هَاجَرَ إِِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَتَجَهَّزَ أَبُو بَكْرٍ مُهَاجِرًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَى رِسْلِكَ يَا أَبَا بَكْرٍ، فَإِِنِّي أَرْجُو أَنْ يُؤَذَنَ لِي، فَقَالَ: فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي، أَوَ تَرْجُو ذَلِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَحَبَسَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نَفْسَهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِصَحَابَتِهِ، وَعَلَفَ رَاحِلَتَيْنِ كَانَتَا لَهُ وَرَقَ السَّمُرِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ، قَالَ الزُّهْرِيُّ: قَالَ عُرْوَةُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: إِِذْ قَائِلٌ يَقُولُ لأَبِي بَكْرٍ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُقْبِلا مُتَقَنِّعًا فِي سَاعَةٍ لَمْ يَكُنْ يَأْتِينَا فِيهَا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِدًى لَهُ أَبِي وَأُمِّي، إِِنْ جَاءَ بِهِ هَذِهِ السَّاعَةُ لأَمْرٌ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْتَأْذَنَ، فَأُذِنَ لَهُ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ، أَخْرِجْ مَنْ عِنْدَكَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّمَا هُمْ أَهْلُكَ، قَالَ: فَنَعَمْ، قَالَ: قَدْ أُذِنَ لِي، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَالصُّحْبَةُ بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَخُذْ إِِحْدَى رَاحِلَتِي هَاتَيْنِ، فَقَالَ: نَعَمْ، بِالثَّمَنِ، قَالَتْ: فَجَهَّزْنَاهُمَا أَحَثَّ الْجِهَازِ، وَصَنَعْنَا لَهُمَا سُفْرَةً فِي جِرَابٍ، فَقَطَعَتْ أَسْمَاءُ مِنْ نِطَاقِهَا، وَأَوْكَتْ بِهِ الْجِرَابَ، فَلِذَلِكَ كَانَتْ تُسَمَّى: ذَاتَ النِّطَاقِ، فَلَحِقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ فِي جَبَلٍ يُقَالُ لَهُ: ثَوْرٌ، فَمَكَثْنَا فِيهِ ثَلاثَ لَيَالٍ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سے میں نے ہوش سنبھالا میں نے اپنے والدین کو مسلمان دیکھا، روزانہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں صبح و شام تشریف لایا کرتے تھے۔ جب مسلمانوں کو آزمائش کا شکار کیا جانے لگا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کرنے کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کی ملاقات قارہ قبیلے کے سردار ابن دغنہ سے ہوئی۔ اس نے دریافت کیا: ”اے ابوبکر! کہاں جا رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”میری قوم نے مجھے نکلنے پر مجبور کر دیا ہے، اب میں زمین میں سفر کروں گا اور اپنے پروردگار کی عبادت کروں گا۔“ ابن دغنہ نے ان سے کہا: ”اے ابوبکر! آپ جیسا شخص (اپنے علاقے سے) نہ تو نکل سکتا ہے اور نہ ہی اسے نکالا جا سکتا ہے۔ آپ ضرورت مند کی مدد کرتے ہیں، رشتہ داری کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں، مہمان نوازی کرتے ہیں، دوسروں کا بوجھ اٹھاتے ہیں، حق کے کاموں میں مدد کرتے ہیں، میں آپ کو پناہ دیتا ہوں۔“ پھر ابن دغنہ وہاں سے سوار ہو کر آیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی ان کے ساتھ واپس آ گئے۔ وہ کفارِ قریش کے پاس گیا اور اس نے ان سے کہا: ”ابوبکر جیسا شخص (اپنے علاقے سے) نہ تو نکل سکتا ہے اور نہ اس جیسے شخص کو نکالا جا سکتا ہے۔ وہ ضرورت مند کی مدد کرتا ہے، رشتہ داری کے حقوق کا خیال رکھتا ہے، دوسروں کا وزن اٹھاتا ہے، مہمان نوازی کرتا ہے، حق کے کاموں میں مدد کرتا ہے۔“ تو قریش نے ابن دغنہ کی دی ہوئی پناہ کو برقرار رکھا۔ انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو امان دے دی۔ انہوں نے ابن دغنہ سے کہا کہ وہ ابوبکر سے کہے: ”وہ اپنے گھر میں اپنے پروردگار کی عبادت کرے اور وہاں جتنی چاہے نماز ادا کرے اور جتنی چاہے تلاوت کرے، لیکن ہمیں تکلیف نہ پہنچائے۔ وہ اعلانیہ طور پر اپنے گھر سے باہر نماز ادا نہ کرے اور تلاوت نہ کرے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایسا ہی کرتے رہے، پھر ان کو مناسب لگا تو انہوں نے اپنے صحن میں مسجد بنا لی۔ وہاں وہ نماز ادا کیا کرتے تھے اور قرآن کی تلاوت کرتے تھے، تو مشرکین کی خواتین اور بچے وہاں آ جاتے اور حیران ہوتے تھے اور ان کی طرف دیکھتے رہتے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بہت زیادہ رویا کرتے تھے، جب قرآن کی تلاوت کرتے تھے تو ان کی آنکھوں پر قابو نہیں رہتا تھا۔ قریش نے ابن دغنہ کو پیغام بھیجا کہ وہ ان کے پاس آئے۔ قریش نے کہا: ”ہم نے ابوبکر کو اس شرط پر پناہ دی تھی کہ وہ اپنے گھر میں اپنے پروردگار کی عبادت کرے گا۔ اب اس نے مسجد بنا لی ہے اور وہ اعلانیہ طور پر نماز پڑھتا ہے اور تلاوت کرتا ہے۔ ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ وہ ہماری خواتین اور بچوں کو آزمائش کا شکار کر دے گا، تم اس کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ وہ اپنے گھر میں اپنے پروردگار کی عبادت کرنے پر اکتفا کرے۔ اگر وہ نہیں مانتا اور اعلانیہ طور پر ایسا کرنا چاہتا ہے تو پھر وہ تمہاری دی ہوئی پناہ واپس کر دے، کیونکہ ہمیں یہ بات پسند نہیں ہے کہ ہم تمہاری دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کریں اور ہم ابوبکر کو اعلانیہ طور پر ایسا کرنے کی اجازت بھی نہیں دے سکتے۔“ ابن دغنہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: ”آپ یہ بات جانتے ہیں کہ میں نے آپ کے بارے میں ایک بات کا ذمہ لیا تھا، یا تو آپ اس پر اکتفا کریں یا پھر میری دی ہوئی پناہ مجھے واپس کر دیں، کیونکہ مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ عرب یہ بات سنیں کہ میں نے ایک شخص کو پناہ دینے کے بعد اس سے واپس لے لی۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اللہ اور اس کے رسول کی پناہ سے راضی ہوں۔“ (راوی کہتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں مقیم تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں سے فرمایا: ”تمہارا ہجرت کا مقام مجھے (خواب میں) دکھایا گیا ہے۔ مجھے دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک شور والی زمین ہے جس میں کھجوروں کے باغات بہت ہیں اور اس کے دونوں کناروں پر پتھریلی زمین ہے۔“ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا تذکرہ کیا تو جن لوگوں نے ہجرت کرنی تھی وہ مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کر گئے اور حبشہ کی سرزمین کی طرف جن لوگوں نے ہجرت کی تھی ان میں سے کچھ لوگ مدینہ آ گئے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی ہجرت کے لیے ساز و سامان تیار کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! ابھی انتظار کرو، مجھے یہ امید ہے کہ مجھے بھی اس کی اجازت مل جائے گی۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، کیا آپ کو یہ امید ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دینے کے لیے خود کو روک لیا۔ وہ اپنی دو اونٹنیوں کو چارہ کھلاتے رہے، وہ انہیں ببول کے پتے کھلایا کرتے تھے۔ ایسا چار ماہ تک ہوتا رہا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک دن کسی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منہ ڈھانپ کر تشریف لائے تھے اور یہ ایک ایسا وقت تھا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم عام طور پر ہمارے ہاں نہیں آتے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اگر آپ اس وقت میں تشریف لائے ہیں تو ضرور کسی اہم کام کے سلسلے میں آئے ہوں گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے اندر آنے کی اجازت طلب کی، آپ کی خدمت میں اجازت پیش کی گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لائے۔ آپ نے فرمایا: ”اے ابوبکر! اپنے پاس موجود لوگوں کو باہر نکال دو۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! صرف میرے اہل خانہ ہی ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے، پھر آپ نے بتایا مجھے اجازت دے دی گئی ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”میرے والد آپ پر قربان ہوں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں ساتھ دوں؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے والد آپ پر قربان ہوں، آپ ان دونوں میں سے ایک اونٹنی لے لیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے، لیکن یہ قیمت کے عوض ہو گی۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم نے ان دونوں کے لیے بہترین زادِ راہ تیار کیا۔ ہم نے ان دونوں کے لیے چمڑے کے کھانے کا تھیلا تیار کیا۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے اپنے ازار بند کو کاٹ کر اس کے ذریعے اس تھیلے کا منہ باندھا، اسی وجہ سے ان کا نام «ذَاتُ النِّطَاقَيْنِ» ”دو پٹکوں والی“ پڑ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک پہاڑ پر موجود غار تک پہنچ گئے جس کا نام ثور تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین دن تک وہاں قیام پذیر رہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6277]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 476، 2138، 2263، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 265، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6277، 6868، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4285، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4083، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10465، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26265» «رقم طبعة با وزير 6244»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ - «مختصر البخاري». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6868
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: لَمْ أَعْقِلْ أَبَوَيَّ قَطُّ إِِلا وَهُمَا يَدِينَانِ الدِّينَ، وَلَمْ يَمُرَّ عَلَيْنَا يَوْمٌ إِِلا يَأْتِينَا فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَفَيِ النَّهَارِ بُكْرَةً وَعَشِيًّا، فَلَمَّا ابْتُلِيَ الْمُسْلِمُونَ،" خَرَجَ أَبُو بَكْرٍ مُهَاجِرًا قِبَلَ أَرْضِ الْحَبَشَةِ، حَتَّى إِِذَا بَلَغَ بَرْكَ الْغِمَادِ لَقِيَهُ ابْنُ الدَّغِنَّةِ، وَهُوَ سَيِّدُ الْقَارَةِ، فَقَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ يَا أَبَا بَكْرٍ؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَخْرَجَنِي قَوْمِي، فَأُرِيدُ أَنْ أَسِيحَ فِي الأَرْضِ، فَأَعْبُدَ رَبِّي، فَقَالَ ابْنُ الدُّغُنَّةِ: إِِنَّ مِثْلَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ لا يَخْرُجُ وَلا يُخْرَجُ، إِِنَّكَ تُكْسِبُ الْمَعْدُومَ، وتَصِلُ الرَّحِمَ، وَتَحْمِلُ الْكَلَّ، وَتَقْرِي الضَّيْفَ، وَتُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ، وَأَنَا لَكَ جَارٌ، فَارْجِعْ فَاعْبُدْ رَبَّكَ بِبَلَدِكَ، فَارْتَحَلَ ابْنُ الدُّغُنَّةِ، فَرَجَعَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ، فَطَافَ ابْنُ الدُّغُنَّةِ فِي كُفَّارِ قُرَيْشٍ، وَقَالَ: إِِنَّ أَبَا بَكْرٍ لا يُخْرَجُ مِثْلُهُ، وَتُخْرِجُونَ رَجُلا يُكْسِبُ الْمَعْدُومَ، وَيَصِلُ الرَّحِمَ، وَيَحْمِلُ الْكَلَّ، وَيَقْرِي الضَّيْفَ، وَيُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ، فَأَنْفَذَتْ قُرَيْشٌ جِوَارَ ابْنِ الدَّغِنَةِ، وَأَمَّنُوا أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَقَالَتْ لابْنِ الدَّغِنَةِ: مُرْ أَبَا بَكْرٍ، فَلْيَعْبُدْ رَبَّهُ فِي دَارِهِ مَا شَاءَ، وَلْيُصَلِّ فِيهَا مَا شَاءَ، وَلْيَقْرَأْ مَا شَاءَ، وَلا يُؤْذِينَا، وَلا يَسْتَعْلِنَ بِالصَّلاةِ وَالْقِرَاءَةِ فِي غَيْرِ دَارِهِ، فَفَعَلَ، ثُمَّ بَدَا لأَبِي بَكْرٍ، فَابْتَنَى مَسْجِدًا بِفِنَاءِ دَارِهِ فَكَانَ يُصَلِّي فِيهِ، وَتَقِفُ عَلَيْهِ نِسَاءُ الْمُشْرِكِينَ وَأَبْنَاؤُهُمْ، وَهُمْ يَعْجَبُونَ مِنْهُ وَيَنْظُرُونَ إِِلَيْهِ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَجُلا بَكَّاءً لا يَمْلِكُ دَمْعَهُ حِينَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ، فَأَفْزَعَ ذَلِكَ أَشْرَافَ قُرَيْشٍ، فَأَرْسَلُوا إِِلَى ابْنِ الدَّغِنَةِ، فَقَدِمَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: إِِنَّا قَدْ أَجَرْنَا لَكَ أَبَا بَكْرٍ عَلَى أَنْ يَعْبُدَ اللَّهَ فِي دَارِهِ، وَإِِنَّهُ جَاوَزَ ذَلِكَ وَابْتَنَى مَسْجِدًا بِفِنَاءِ دَارِهِ، وَأَعْلَنَ بِالصَّلاةِ وَالْقِرَاءَةِ، وَإِِنَّا قَدْ خَشِينَا أَنْ يَفْتِنَ نِسَاءَنَا وَأَبْنَاءَنَا، فَإِِنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْتَصِرَ عَلَى أَنْ يَعْبُدَ اللَّهَ فِي دَارِهِ فَعَلَ، وَإِِنْ أَبَى إِِلا أَنْ يُعْلِنَ ذَلِكَ، فَسَلْهُ أَنْ يَرُدَّ إِِلَيْكَ ذِمَّتَكَ، فَإِِنَّا قَدْ كَرِهْنَا أَنْ نُخْفِرَكَ وَلَسْنَا مُقِرِّينَ لأَبِي بَكْرٍ بِالاسْتِعْلانِ، فَأَتَى ابْنُ الدُّغُنَّةِ أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ، قَدْ عَلِمْتَ الَّذِي عَقَدْتُ لَكَ عَلَيْهِ، فَإِِمَّا أَنْ تَقْتَصِرَ عَلَى ذَلِكَ وَإِِمَّا أَنْ تَرُدَّ ذِمَّتِي، فَإِِنِّي لا أَحَبُّ أَنْ تَسْمَعَ الْعَرَبُ أَنِّي أُخْفِرْتُ فِي عَقْدِ رَجُلٍ عَقَدْتُ لَهُ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَإِِنِّي أَرُدُّ إِِلَيْكَ جِوَارَكَ وَأَرْضَى بِجِوَارِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ بِمَكَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُسْلِمِينَ: قَدْ أُرِيتُ دَارَ هِجْرَتِكُمْ، أُرِيتُ سَبِخَةً ذَاتَ نَخْلٍ، بَيْنَ لابَتَيْنِ وَهُمَا الْحَرَّتَانِ، فَهَاجَرَ مَنْ هَاجَرَ قِبَلَ الْمَدِينَةِ حِينَ ذَكَرَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَجَعَ إِِلَى الْمَدِينَةِ بَعْضُ مَنْ كَانَ هَاجَرَ إِِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَتَجَهَّزَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مُهَاجِرًا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَى رِسْلِكَ، فَإِِنِّي أَرْجُو أَنْ يُؤْذَنَ لِي، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَتَرْجُو ذَلِكَ، بِأَبِي أَنْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَحَبَسَ أَبُو بَكْرٍ نَفْسَهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصُحْبَتِهِ، وَعَلَفَ رَاحِلَتَيْنِ كَانَتَا عِنْدَهُ وَرَقُ السَّمُرِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَبَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ يَوْمًا فِي بَيْتِنَا فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ، إِِذْ قَالَ قَائِلٌ لأَبِي بَكْرٍ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُقْبِلٌ مُقَنَّعٌ، فِي سَاعَةٍ لَمْ يَكُنْ يَأْتِينَا فِيهَا، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِدَاهُ أَبِي وَأُمِّي، إِِنْ جَاءَ بِهِ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ لأَمْرٌ، قَالَتْ: فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَأْذَنَ، فَدَخَلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ لأَبِي بَكْرٍ: أَخْرِجْ مَنْ عِنْدَكَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِِنَّمَا هُمْ أَهْلُكَ، بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ أُذِنَ لِي فِي الْخُرُوجِ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَالصُّحْبَةُ، بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَخُذْ إِِحْدَى رَاحِلَتِيَّ هَاتَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِالثَّمَنِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَجَهَّزْنَاهُمَا أَحَبَّ الْجِهَازِ، وَوَضَعْنَا لَهُمَا سَفْرَةً فِي جِرَابٍ، فَقَطَعَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ مِنْ نِطَاقِهَا وَأَوْكَتْ بِهِ الْجِرَابَ، فَلِذَلِكَ كَانَتْ تُسَمَّى: ذَاتُ النِّطَاقِ، وَلَحِقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ فِي غَارٍ فِي جَبَلٍ، يُقَالُ لَهُ: ثَوْرٌ، فَمَكَثَا فِيهِ ثَلاثَ لَيَالٍ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سے میں نے ہوش سنبھالا، میں نے اپنے والدین کو دین (اسلام) پر عمل پیرا دیکھا، روزانہ ہمارے ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح اور شام کے وقت تشریف لایا کرتے تھے۔ جب مسلمانوں کو آزمائش میں مبتلا کیا گیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہجرت کے ارادے سے حبشہ کی سرزمین کی طرف جانے کے لیے روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب وہ ”برک غماد“ پہنچے تو ان کی ملاقات ابن دغنہ سے ہوئی جو قارہ قبیلے کا سردار تھا، اس نے دریافت کیا: اے ابوبکر! تم کہاں جا رہے ہو؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری قوم نے مجھے نکلنے پر مجبور کر دیا ہے، اب میرا یہ ارادہ ہے کہ میں زمین میں سفر کروں گا اور اپنے پروردگار کی عبادت کروں گا۔ ابن دغنہ نے کہا: اے ابوبکر! تمہارے جیسا شخص (اپنے علاقے سے) نہ تو نکل سکتا ہے اور نہ ہی اسے نکالا جا سکتا ہے، تم ضرورت مند کو کما کر دیتے ہو، صلہ رحمی کرتے ہو، بوجھ برداشت کرتے ہو، مہمان نوازی کرتے ہو، حق کے کاموں میں مدد کرتے ہو، میں تمہیں امان دیتا ہوں، تم واپس جاؤ اور اپنے شہر میں اپنے پروردگار کی عبادت کرو۔ پھر ابن دغنہ وہاں سے روانہ ہوا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ واپس آ گیا۔ ابن دغنہ کفار قریش کے پاس گیا اور بولا: ابوبکر جیسے شخص کو نکالا نہیں جا سکتا، تم لوگ ایک ایسے شخص کو نکال رہے ہو جو اس شخص کو کما کر دیتا ہے جس کے پاس کچھ نہیں ہوتا، رشتے داری کے حقوق کا خیال رکھتا ہے، وہ (دوسروں کا) بوجھ اٹھاتا ہے، مہمان نوازی کرتا ہے اور حق کے کاموں میں مدد کرتا ہے؛ تو قریش نے ابن دغنہ کی دی گئی پناہ کو تسلیم کیا اور انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو امان دے دی۔ انہوں نے ابن دغنہ سے کہا: تم ابوبکر سے یہ کہو کہ وہ اپنے گھر میں جتنی چاہے اپنے پروردگار کی عبادت کرے، جیسے چاہے نماز ادا کرے، جیسے چاہے قرأت کرے، لیکن اپنے گھر سے باہر اعلانیہ طور پر نماز پڑھ کر یا تلاوت کر کے ہمیں اذیت نہ پہنچائے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایسا ہی کیا، بعد میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو مناسب محسوس ہوا تو انہوں نے اپنے گھر کے صحن میں مسجد بنا لی، وہ وہاں نماز ادا کیا کرتے تھے، مشرکین کی خواتین اور بچے ان کے پاس آ کر ٹھہر جاتے تھے اور ان پر حیران ہوتے تھے، وہ ان کی طرف دیکھتے رہتے تھے، کیونکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک ایسے شخص تھے جو روتے بہت زیادہ تھے، جب وہ قرآن کی تلاوت کرتے تھے تو ان کے آنسو تھمتے نہیں تھے، اس بات نے قریش کے معززین کو خوفزدہ کر دیا، انہوں نے ابن دغنہ کو پیغام بھیجا، وہ ان کے پاس آیا تو ان لوگوں نے کہا: ہم نے تمہاری وجہ سے ابوبکر کو اس شرط پر پناہ دی تھی کہ وہ اپنے گھر میں اللہ کی عبادت کرے گا، اس نے اس چیز کی خلاف ورزی کی اور اپنے گھر کے صحن میں مسجد بنائی ہے اور اعلانیہ طور پر نماز پڑھتا ہے اور تلاوت کرتا ہے، ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ وہ ہماری خواتین اور بچوں کو آزمائش کا شکار نہ کر دے، اگر وہ یہ بات پسند کرے کہ وہ اپنے گھر کے اندر اپنے پروردگار کی عبادت کرنے پر اکتفاء کرے تو ٹھیک ہے، اگر وہ نہیں مانتا اور اعلانیہ طور پر ایسا کرتا ہے تو پھر تم اس سے کہو گے کہ وہ تمہاری دی ہوئی پناہ کو واپس کر دے، کیونکہ ہمیں یہ بات پسند نہیں ہے کہ ہم تمہاری دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کریں اور ہم ابوبکر کو اعلانیہ طور پر ایسا کرنے بھی نہیں دے سکتے۔ ابن دغنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، وہ بولا: اے ابوبکر! تم یہ بات جانتے ہو کہ میں نے کس شرط پر تمہیں پناہ دی تھی، یا تو تم اس پر اکتفاء کرو یا پھر تم میری دی ہوئی پناہ کو واپس کر دو، کیونکہ مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ عرب یہ بات سنیں کہ میں نے کسی شخص کو پناہ دینے کے بعد اس پناہ کو ختم کر دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہاری دی ہوئی پناہ تمہیں لوٹاتا ہوں اور اللہ اور اس کے رسول کی پناہ پر راضی رہتا ہوں۔ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دنوں مکہ میں قیام پذیر تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں سے فرمایا: ”تمہاری ہجرت کی سرزمین مجھے (خواب میں) دکھا دی گئی ہے، میں نے دیکھا ہے کہ وہ شور زدہ زمین ہے جہاں کھجوروں کے درخت ہیں اور اس کے دونوں کناروں کی طرف پتھریلی سرزمین ہے۔“ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ذکر کی تو جن لوگوں نے ہجرت کرنی تھی وہ مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کر گئے اور جو مسلمان پہلے حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کر چکے تھے ان میں سے بھی کچھ لوگ مدینہ منورہ کی طرف آ گئے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی ہجرت کے لیے ساز و سامان تیار کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم ابھی ٹھہرے رہو، کیونکہ مجھے یہ امید ہے کہ مجھے بھی (ہجرت کرنے کی) اجازت مل جائے گی۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی امید ہے؟ میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خود کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے روک لیا، وہ اپنے پاس موجود اونٹوں کو چار ماہ تک ببول کے پتے چارے کے طور پر کھلاتے رہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ ہم دوپہر کے وقت اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران کسی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ ڈھانپا ہوا تھا اور یہ ایک ایسی گھڑی تھی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف نہیں لاتے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے ماں باپ ان پر قربان ہوں، آپ اس وقت کسی ضروری معاملے کی وجہ سے تشریف لائے ہوں گے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اندر آنے کی اجازت طلب کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے آئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اپنے آس پاس موجود لوگوں کو گھر سے باہر نکال دو۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں، یہ آپ کے اہل خانہ ہی ہیں (کوئی دوسرا شخص نہیں ہے)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے روانگی کا حکم مل گیا ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں، میں آپ کا ساتھ دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد آپ پر قربان ہوں، آپ ان دو اونٹنیوں میں سے ایک لے لیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیمت کے عوض میں لوں گا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر ہم نے ان دونوں کے لیے زادِ سفر تیار کیا، ہم نے اسے چمڑے کے ایک تھیلے میں رکھا، سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما نے اپنے کمربند کو کاٹ کر اس تھیلے کا منہ بند کر دیا، اسی لیے انہیں «ذَاتُ النِّطَاقِ» ”دو پٹکوں والی“ کہا جاتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پہاڑ میں موجود غار میں چلے گئے جس کا نام ثور ہے، وہ وہاں تین دن تک مقیم رہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6868]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 476، 2138، 2263، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 265، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6277، 6868، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4285، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4083، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10465، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26265» «رقم طبعة با وزير 6829»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں