🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. باب الحيض
حیض (سے متعلق احکام) کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 123 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
بلوغ المرام: 123
سنن دارمی: 1097
مشکوۃ المصابیح: 546، 4419
مسند احمد: 24280، 25563
الفتح الربانی: 940، 941
السنن الكبرى للبيهقي: 907
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 123
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يأمرني فأتزر فيباشرني وأنا حائض. متفق عليه.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے تہبند مضبوطی سے باندھنے کا حکم فرماتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ مباشرت کرتے، حالانکہ میں اس وقت حالت حیض میں ہوتی تھی۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 123]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» انہوں نے کہا – «كَانَ» تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَأْمُرُنِي» مجھے حکم دیتے – «فَأَتَّزِرُ» تو میں تہبند باندھ لیتی – «فَيُبَاشِرُنِي» پھر وہ مجھ سے جسمانی قربت کرتے – «وَ» اور – «أَنَا» میں – «حَائِضٌ» حائضہ ہوتی۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر اتفاق ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے حکم دیتے تو میں تہبند باندھ لیتی، پھر آپ مجھ سے جسمانی قربت کرتے درآں حالیکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔ اس پر اتفاق (بخاری و مسلم) ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 123]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحيض، باب مباشرة الحائض، حديث:300، 302، ومسلم الحيض، باب مباشرة الحائض فوق الإزار، حديث:293.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1097
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كُنْتُ أُوتَى بِالْإِنَاءِ فَأَضَعُ فَمِي فَأَشْرَبُ وَأَنَا حَائِضٌ، "فَيَضَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي وَضَعْتُ فَيَشْرَبُ، وَأُوتَى بِالْعَرْقِ فَأَنْتَهِسُ، فَيَضَعُ فَاهُ عَلَى الْمَكَانِ الَّذِي وَضَعْتُ فَيَنْتَهِسُ، ثُمَّ يَأْمُرُنِي فَأَتَّزِرُ وَأَنَا حَائِضٌ، وَكَانَ يُبَاشِرُنِي".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میرے پاس پانی کا پیالہ لایا جاتا اور میں حالت حیض میں اس سے منہ لگا کر پانی پیتی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی جگہ دہن مبارک رکھتے اور پانی پیتے، اور کچھ گوشت نکالی ہوئی ہڈی میرے پاس لائی جاتی، میں دانتوں سے گوشت نوچتی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنا دہن مبارک اسی جگہ رکھتے اور گوشت نکالتے، پھر آپ مجھے حکم فرماتے، میں ازار کس لیتی اور آپ مجھ سے مباشرت فرماتے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1097]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1101] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 300] ، [أبوداؤد 259] ، [نسائي 70] ، [ابن ماجه 643] ، [مسند أبى يعلی 4771] ، [ابن حبان 1293] و [الحميدي 166]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 546
546 - وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَكِلَانَا جُنُبٌ، وَكَانَ يَأْمُرُنِي، فَأَتَّزِرُ، فَيُبَاشِرُنِي وَأَنَا حَائِضٌ. وَكَانَ يُخْرِجُ رَأْسَهُ إِلَيَّ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ، فَأَغْسِلُهُ، وَأَنَا حَائِضٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اور نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے، جبکہ ہم دونوں جنبی ہوتے تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے حکم دیتے تو میں ازار پہن لیتی، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے ساتھ لیٹ جاتے جبکہ میں حیض سے ہوتی، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اعتکاف کی حالت میں اپنا سر مبارک میری طرف کر دیتے، تو میں اسے دھو دیتی حالانکہ میں حیض سے ہوتی تھی۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 546]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (299. 301) و مسلم (1/ 293)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4419
(3) بَابُ التَّرَجُّلِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 4419 - عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: كُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا حَائِضٌ  . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں حالتِ حیض میں بھی رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سر میں کنگھی کیا کرتی تھی۔ (متفق علیہ) [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4419]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5925) و مسلم (297/9)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24280
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت:" كَانَ يَأْمُرُنِي، فَأَتَّزِرُ وَأَنَا حَائِضٌ، ثُمَّ يُبَاشِرُنِي، وَكُنْتُ أَغْسِلُ رَأْسَهُ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ، وَأَنَا حَائِضٌ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے حکم دیتے تو میں ازار باندھ لیتی حالانکہ میں ایام سے ہوتی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے جسم کے ساتھ اپنا جسم لگا لیتے تھے اور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک ایام سے ہونے کے باوجود دھو دیتی تھی جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف میں ہوتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24280]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 300، 301، م: 293
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25563
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حِضْتُ يَأْمُرُنِي فَأَتَّزِرُ، ثُمَّ يُبَاشِرُنِي، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَغْتَسِلُ أَنَا وَهُوَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ وَنَحْنُ جُنُبَانِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْرِجُ رَأْسَهُ إِلَيَّ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فَأَغْسِلُهُ، وَأَنَا حَائِضٌ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے حکم دیتے تو میں ازار باندھ لیتی حالانکہ میں ایام سے ہوتی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے جسم کے ساتھ اپنا جسم لگا لیتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن کے پانی سے غسل جنابت کرلیا کرتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم معتکف ہوتے اور مسجد سے اپنا سر باہر نکال دیتے، میں اسے دھو دیتی حا لان کہ میں ایام سے ہوتی تھی۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25563]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 301، م: 293
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 940
عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُنِي وَأَنَا حَائِضٌ وَيَدْخُلُ مَعِيَ فِي لِحَافِي وَأَنَا حَائِضٌ وَلَكِنْ كَانَ أَمْلَكَكُمْ لِإِرْبِهِ
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے جسم کے ساتھ جسم ملاتے تھے، جبکہ میں حائضہ ہوتی تھی اور آپ میرے لحاف میں میرے ساتھ داخل ہو جاتے تھے، جبکہ میں حائضہ ہوتی تھی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی شرمگاہ پر زیادہ کنٹرول کرنے والے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس/حدیث: 940]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه النسائي: 1/ 51، 189، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24824 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25335»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه النسائي: 1/ 51
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 941
عَنِ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ يَأْمُرُنِي فَأَتَّزِرُ وَأَنَا حَائِضٌ ثُمَّ يُبَاشِرُنِي، وَكُنْتُ أَغْسِلُ رَأْسَهُ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ وَأَنَا حَائِضٌ
سیدہ عائشہؓ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے حکم دیتے کہ میں ازار باندھ لوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے ساتھ لیٹ جاتے تھے، جبکہ میں حائضہ ہوتی تھی، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعتکاف کی حالت میں ہوتے تھے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر دھوتی تھی، جبکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس/حدیث: 941]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث رقم: (938 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24784»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث رقم: (938 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24784
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 907
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا قَبِيصَةُ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ كِلَانَا جُنُبٌ وَيُخْرِجُ رَأْسَهُ مِنَ الْمَسْجِدِ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ، وَأَنَا حَائِضٌ فَأَغْسِلُهُ وَيَأْمُرُنِي فَأَتَّزِرُ، ثُمَّ يُبَاشِرُنِي وَأَنَا حَائِضٌ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ عُقْبَةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے اور ہم دونوں جنبی ہوتے تھے، حالتِ اعتکاف آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مسجد سے نکالتے اور میں حائضہ ہونے کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر دھوتی اور آپ مجھے حکم دیتے تھے، میں لنگوٹ باندھ لیتی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ مباشرت کرتے (لیٹ جاتے) اور میں حائضہ ہوتی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 907]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 295»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں