🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب الأذان
اذان کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 152 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
بلوغ المرام: 152
سنن ابوداود: 532
سنن دارقطنی: 954، 958
السنن الكبرى للبيهقي: 1797
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 152
وعن ابن عمر رضي الله عنهما أن بلالا أذن قبل الفجر فأمره النبي صلى الله عليه وآله وسلم أن يرجع فينادي:«‏‏‏‏ألا إن العبد نام» .‏‏‏‏ رواه أبو داود وضعفه.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ (ایک روز) بلال رضی اللہ عنہ نے طلوع فجر سے پہلے ہی اذان کہہ دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے انہیں دوبارہ اذان کہنے کا حکم دیا (تو بلال رضی اللہ عنہ نے یہ الفاظ کہ کر منادی کی) ”خبردار! سنو بندہ کو نیند آ گئی تھی۔“ ابوداؤد نے اسے روایت کیا اور ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 152]
«وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ» اور ابن عمر سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ بِلَالًا» کہ بے شک بلال نے – «أَذَّنَ» اذان دی – «قَبْلَ الْفَجْرِ» فجر سے پہلے – «فَأَمَرَهُ» تو انہیں حکم دیا – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَنْ يَرْجِعَ» کہ وہ لوٹ جائیں – «فَيُنَادِيَ» پس اعلان کریں: – «أَلَا» خبردار! – «إِنَّ الْعَبْدَ» بے شک بندہ – «نَامَ» سو گیا تھا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَضَعَّفَهُ» اور اسے ضعیف کہا۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے فجر سے پہلے اذان دے دی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ لوٹ کر یہ اعلان کریں: ”خبردار! بندہ سو گیا تھا (یعنی اسے وقت کا اندازہ نہ ہوا)۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور اسے ضعیف کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 152]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في الأذان قبل دخول الوقت، حديث:532* حماد بن سلمة أخطأ في رفعه كما اتفق أئمة الحديث كأحمد والبخاري وأبي داود والترمذي وغيرهم، وللحديث شاهد ضعيف عند البهقي:1 /383.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 532
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَدَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ المعنى، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ،" أَنّ بِلَالًا أَذَّنَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْجِعَ فَيُنَادِيَ: أَلَا إِنَّ الْعَبْدَ قَدْ نَامَ أَلَا إِنَّ الْعَبْدَ قَدْ نَامَ، زَادَ مُوسَى: فَرَجَعَ فَنَادَى: أَلَا إِنَّ الْعَبْدَ قَدْ نَامَ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهَذَا الْحَدِيثُ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ نے فجر کا وقت ہونے سے پہلے اذان دے دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ دوبارہ اذان دیں اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہیں: سنو، بندہ سو گیا تھا، سنو، بندہ سو گیا تھا۔ موسیٰ بن اسماعیل کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ بلال رضی اللہ عنہ نے دوبارہ اذان دی اور بلند آواز سے کہا: سنو، بندہ سو گیا تھا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث ایوب سے حماد بن سلمہ کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 532]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے (ایک بار) طلوع فجر سے پہلے اذان کہہ دی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ ”جاؤ اور اعلان کرو کہ خبردار! بیشک بندہ سو گیا تھا۔ خبردار! بیشک بندہ سو گیا تھا۔“ موسیٰ نے اضافہ کیا، چنانچہ انہوں نے جا کر اعلان کیا: ”خبردار! بیشک بندہ سو گیا تھا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”اس حدیث کو ایوب سے سوائے حماد بن سلمہ کے کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 532]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 7587) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
ترمذي (203)
رجالة ثقات ولكن اتفق أئمة الحديث علي أن حمادًا أخطأ في رفعه،انظر فتح الباري (103/2)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 32

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 942 ترقیم الرسالہ : -- 954
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّ بِلالا أَذَّنَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْجِعَ فَيُنَادِي: أَلا إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ" ثَلاثَ مَرَّاتٍ، فَرَجَعَ فَنَادَى: أَلا إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ . تَابَعَهُ سَعِيدُ بْنُ زَرْبِيٍّ، وَكَانَ ضَعِيفًا، عَنْ أَيُّوبَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے صبح صادق ہونے سے پہلے اذان دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یہ حکم دیا: وہ واپس جا کر تین مرتبہ یہ اعلان کریں: ”خبردار! بندہ سو گیا تھا (یعنی اس سے غلطی ہوئی ہے)۔“ وہ واپس گئے اور بلند آواز میں یہ کہا: ”خبردار! بندہ سو گیا تھا۔“ یہ کلمات انہوں نے تین مرتبہ کہے۔ سعید بن زربی نامی راوی نے ایوب سے نقل کرنے میں اس کی متابعت کی ہے، تاہم یہ راوی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 954]
ترقیم العلمیہ: 942
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف،وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 532، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1829، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 954، 955، 958، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 782، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 1888، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 2322، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 864»
«‏‏‏‏قال الترمذي: غير محفوظ، عون المعبود شرح سنن أبي داود: (1 / 210)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 946 ترقیم الرسالہ : -- 958
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، ثنا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ ، ثنا عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّ بِلالا أَذَّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ، فَغَضِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَمَرَهُ أَنْ يُنَادِيَ: إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ"، فَوَجَدَ بِلالٌ وَجْدًا شَدِيدًا . وَهِمَ فِيهِ عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ، وَالصَّوَابُ قَدْ تَقَدَّمَ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعِ، عَنْ مُؤَذِّنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ، قَوْلَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے صبح صادق ہونے سے پہلے ہی اذان دے دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہوئے آپ نے انہیں یہ حکم دیا: وہ یہ اعلان کریں: ”بیشک بندہ سو گیا تھا۔“ تو اس پر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو بہت افسوس ہوا۔ اس روایت میں عامر نامی راوی کو وہم ہوا ہے، صحیح روایت وہ ہے جو اس سے پہلے گزر چکی ہے وہ ابن حرب نامی راوی کے حوالے سے نافع کے حوالے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے موذن کے حوالے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اپنے قول (موقوف) کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 958]
ترقیم العلمیہ: 946
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل،وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 532، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1829، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 954، 955، 958، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 782، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 1888، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 2322، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 864»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: والمرسل أصح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (12 / 339)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1797
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدِ بْنِ عَبْدَانَ أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ثنا أَبُو مُسْلِمٍ ثنا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ح. وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، نا مُوسَى ثنا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ بِلَالًا أَذَّنَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْجِعَ فَيُنَادِيَ:" أَلَا إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ، أَلَا إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ ثَلَاثًا" زَادَ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ فِي حَدِيثِهِ فَرَجَعَ فَنَادَى: أَلَا إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ، هَذَا حَدِيثٌ تَفَرَّدَ بِوَصْلِهِ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ وَرُوِي أَيْضًا عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَرْبِيٍّ، عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا أَنَّ سَعِيدًا ضَعِيفٌ وَرِوَايَةُ حَمَّادٍ مُنْفَرِدَةٌ وَحَدِيثُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَصَحُّ مِنْهَا وَمَعَهُ رِوَايَةُ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ.
(الف) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے فجر طلوع ہونے سے پہلے اذان دی، انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ واپس لوٹ کر اعلان کریں: ”خبردار! بندہ سویا ہوا تھا، خبردار! بندہ سویا ہوا تھا“، تین بار کہا۔ (ب) موسیٰ بن اسماعیل کی حدیث میں ہے کہ: ”خبردار! بندہ سویا ہوا تھا“۔ اس حدیث میں ایوب سے موصولاً بیان کرنے میں حماد بن سلمہ متفرد ہیں۔
یہ سعید بن زربی عن ایوب سے بھی مروی ہے، مگر سعید ضعیف ہے، اور حماد کی روایت منفرد ہے، اور عبید اللہ بن عمر عن نافع عن ابن عمر کی حدیث اس سے زیادہ صحیح ہے، اور اس کے ساتھ زہری عن سالم عن ابیہ کی روایت بھی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1797]
تخریج الحدیث: «منكر۔ أخرجه أبوداؤد 532»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں