الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. باب صلاة العيدين
نماز عیدین کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 393 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
بلوغ المرام: 393
سنن ابن ماجہ: 1293
صحیح ابن خزیمہ: 1469
الجامع الكامل: 3172
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4859
حدیث نمبر: 393
وعن أبي سعيد رضي الله عنه قال: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم لا يصلي قبل العيد شيئا فإذا رجع إلى منزله صلى ركعتين. رواه ابن ماجه بإسناد حسن
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز عید سے پہلے کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے۔ البتہ جب واپس گھر تشریف لے آتے تو دو رکعت نماز نفل ادا فرماتے۔
اسے ابن ماجہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 393]
اسے ابن ماجہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 393]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي سَعِيدٍ» ابو سعید – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھے – «النَّبِيُّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا يُصَلِّي» نہیں پڑھتے – «قَبْلَ الْعِيدِ» عید سے پہلے – «شَيْئًا» کچھ بھی – «فَإِذَا رَجَعَ» پھر جب لوٹتے – «إِلَى مَنْزِلِهِ» اپنے گھر کی طرف – «صَلَّى» تو پڑھتے – «رَكْعَتَيْنِ» دو رکعتیں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «ابْنُ مَاجَهْ» ابن ماجہ نے – «بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ» حسن سند کے ساتھ۔
اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید (کی نماز) سے پہلے کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے، پھر جب اپنے گھر لوٹتے تو دو رکعتیں پڑھتے۔ اسے ابن ماجہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 393]
اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید (کی نماز) سے پہلے کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے، پھر جب اپنے گھر لوٹتے تو دو رکعتیں پڑھتے۔ اسے ابن ماجہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 393]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، إقامة الصلوات، باب ما جاء في الصلاة قبل صلاة العيد وبعدها، حديث:1293.* ابن عقيل ضعيف ضعفه الجمهور علي الراجح.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1293
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الرَّقِّيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لَا يُصَلِّي قَبْلَ الْعِيدِ شَيْئًا، فَإِذَا رَجَعَ إِلَى مَنْزِلِهِ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عید سے پہلے کچھ بھی نہیں پڑھتے تھے، جب اپنے گھر واپس لوٹتے تو دو رکعت پڑھتے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1293]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید کی نماز سے پہلے کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے۔ پھر جب (نماز عید کی ادائیگی کے بعد گھر) واپس تشریف لاتے تو دو رکعت نماز پڑھتے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1293]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4187، ومصباح الزجاجة: 451)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/40) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن عقيل ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 422
إسناده ضعيف
ابن عقيل ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 422
حدیث نمبر: 1469
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْقَيْسِيُّ ، نَا أَبُو مُطَرِّفِ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لا يَخْرُجُ يَوْمَ الْعِيدِ حَتَّى يَطْعَمَ، فَإِذَا خَرَجَ صَلَّى لِلنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ، فَإِذَا رَجَعَ صَلَّى فِي بَيْتِهِ رَكْعَتَيْنِ، وَكَانَ لا يُصَلِّي قَبْلَ الصَّلاةِ شَيْئًا"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر والے دن کچھ کھائے بغیر (عید گاہ کی طرف) نہیں جاتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم جاتے تو لوگوں کو دو رکعات پڑھاتے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر واپس تشریف لاتے تو اپنے گھر میں دو رکعات ادا فرماتے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے پہلے کوئی نماز (نفل) نہیں پڑھتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1469]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1469، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11396، 11531، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1347، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 760، وأخرجه ابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 5648، وأخرجه الطبراني فى (الأوسط) برقم: 4502»
حدیث نمبر: 3172
3172. عن أبي سعيد الخدريّ قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يُصَلِّي قبل العيد شيئاً، فإذا رجع إلى منـزله صلَّى ركعتين:
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (1293)، وأحمد (11226)، وابن خزيمة (1469)، والحاكم (1/297) كلّهم من حديث عبيدالله بن عمرو الرَقِّي، قال: حدثنا عبدالله بن محمد بن عَقيل، عن عطاء بن يسار، عن أبي سعيد الخدري فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4859
«كان لا يصلي قبل العيد شيئا فإذا رجع إلى منزله صلى ركعتين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم عید سے پہلے کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے، لیکن جب اپنے گھر واپس آتے تو دو رکعتیں پڑھتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4859]
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم عید سے پہلے کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے، لیکن جب اپنے گھر واپس آتے تو دو رکعتیں پڑھتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4859]
تخریج الحدیث: «(حسن) [هـ] عن أبي سعيد. الإرواء 631.»
قال الشيخ الألباني: حسن