🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب عشرة النساء
عورتوں (بیویوں) کے ساتھ رہن سہن و میل جول کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 868 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 868
مشکوۃ المصابیح: 3195
المنتقى ابن الجارود: 729
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 868
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا ينظر الله إلى رجل أتى رجلا،‏‏‏‏ أو امرأة في دبرها» .‏‏‏‏ رواه الترمذي والنسائي وابن حبان،‏‏‏‏ وأعل بالوقف.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف رحمت کی نظر سے نہیں دیکھے گا جس نے کسی مرد یا عورت سے قوم لوط کا فعل کیا ہو۔“ اسے ترمذی، نسائی اور ابن حبان نے روایت کی ہے اور اسے موقوف ہونے کی وجہ سے معلول قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 868]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا يَنْظُرُ اللَّهُ» اللہ نہیں دیکھے گا – «إِلَى رَجُلٍ» ایسے آدمی کی طرف – «أَتَى» جو آیا – «رَجُلًا» کسی مرد کے پاس – «أَوِ امْرَأَةً» یا کسی عورت کے پاس – «فِي دُبُرِهَا» اس کی دبر میں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی – «وَابْنُ حِبَّانَ» اور ابن حبان نے – «وَأُعِلَّ» اور اسے معلول قرار دیا گیا – «بِالْوَقْفِ» موقوف ہونے کی وجہ سے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ (قیامت کے دن) اس آدمی کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا جو کسی مرد کے پاس آئے یا کسی عورت کے پاس اس کی دبر میں آئے۔“ اسے ترمذی، نسائی اور ابن حبان نے روایت کیا ہے اور اسے موقوف ہونے کی علت سے معلول کہا گیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 868]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الرضاع، باب ما جاء في كراهية إتيان النساء في أدبارهن، حديث:1165، وقال: "حسن غريب" والنسائي في الكبرٰي:5 /320، 321، حديث:9001، 9002، وابن حبان (الإحسان):6 /202، حديث:4191ب.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3195
3195 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى رَجُلٍ أَتَى رَجُلًا أَوِ امْرَأَةً فِي الدُّبُرِ  . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس شخص کی طرف نظر (رحمت) نہیں فرمائے گا جو کسی مرد یا کسی عورت سے لواطت کرتا ہے۔“ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3195]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (1165 وقال: حسن غريب)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 729
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، قَالَ: ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى رَجُلٍ أَتَى رَجُلا أَوِ امْرَأَةً فِي الدُّبُرِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھیں گے، جس نے مرد سے لواطت کی یا عورت کی پشت میں جماع کیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب النكاح/حدیث: 729]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح: السنن الكبرى للنسائي: 9001-9002، سنن الترمذي: 1165، مسند أبي يعلى: 2378، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (4203، 4204، 4418) نے صحیح کہا ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنن ابن ماجہ (1923) اور شرح معانی الآثار للطحاوی (44/3) میں بسندِ حسن شاہد بھی آتا ہے، الفاظ یہ ہیں: «لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَى رَجُلٍ جَامَعَ امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا» . اس حدیث کے بارے میں امام اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”وقد صح عنہ“۔ (مسائل الإمام أحمد وإسحاق: 3531) حافظ بوصیری رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”إسنادہ صحیح، لأن ابن مخلد ذکرہ ابن حبان فی الثقات وباقی رجال الإسناد ثقات“۔ (مصباح الزجاجة: 97/2) اس کا راوی حارث بن مخلد ”صدوق حسن الحدیث“ ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں