🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. باب مَنْعِ الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي:
باب: نمازی کے سامنے سے گزرنے کی ممانعت۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1132 (کل: 24 مقامات، 18 کتب)
صحیح مسلم: 1132، 1133
صحیح بخاری: 510
سنن ابوداود: 701
سنن ترمذی: 336
سنن نسائی: 757
سنن ابن ماجہ: 945
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 130
سنن دارمی: 1454، 1455
مسند احمد: 17051، 17540، 24009/59، 24009/60
مسند الحمیدی: 836
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 363
صحیح ابن خزیمہ: 813
اللؤلؤ والمرجان: 284
صحیح ابن حبان: 2366
الجامع الكامل: 2544
السنن الكبرى للبيهقي: 3452
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5047
المعجم الکبیر للطبرانی: 5216، 5217
21 تا 24
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3452
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الصَّفَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ أَرْسَلَهُ إِلَى أَبِي جُهَيْمٍ يَسْأَلُهُ: مَاذَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي؟ قَالَ أَبُو جُهَيْمٍ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي مَاذَا عَلَيْهِ لَكَانَ أَنْ يَقِفَ أَرْبَعِينَ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ" قَالَ أَبُو النَّضْرِ: لَا أَدْرِي قَالَ: أَرْبَعِينَ يَوْمًا، أَوْ شَهْرًا، أَوْ سَنَةً رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
بسر بن سعید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے انہیں ابو جہیم رضی اللہ عنہ کے پاس یہ معلوم کرنے کے لیے بھیجا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازی کے سامنے سے گزرنے والے کے متعلق کیا سنا ہے؟ ابو جہیم رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والے کو یہ معلوم ہو جائے کہ ایسا کرنے سے اسے کس قدر گناہ ہو گا، تو وہ نمازی کے سامنے سے گزرنے پر چالیس کے قیام کو ترجیح دے۔“ ابو نصر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے معلوم نہیں کہ آپ نے چالیس دن، چالیس ماہ یا چالیس سال کا ذکر کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3452]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري: 488»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5047
«لأن يقوم أحدكم أربعين خير له من أن يمر بين يدي المصلي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کسی کا چالیس تک کھڑا رہنا اس کے لیے نمازی کے آگے سے گزرنے سے بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5047]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم هـ الضياء] عن زيد بن خالد. الترغيب 560: الطحاوي، السراج.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5216
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنِي الثَّوْرِيُّ وَمَالِكٌ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: أَرْسَلَنِي أَبُو جُهَيْمٍ الْأَنْصَارِيُّ إِلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَسْأَلُهُ مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الرَّجُلِ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَأَنْ يَقُومَ فِي مَقَامِهِ أَرْبَعِينَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي، قَالَ: " فَلَا أَدْرِي أَقَالَ أَرْبَعِينَ سَنَةً، أَوْ أَرْبَعِينَ شَهْرًا، أَوْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا ".
بسر بن سعید بیان کرتے ہیں: مجھے ابوجہیم انصاری رضی اللہ عنہ نے سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ ان سے پوچھوں کہ نمازی کے آگے سے گزرنے والے شخص کے بارے میں انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”نمازی کے آگے سے گزرنے کی بجائے اگر گزرنے والا چالیس تک اپنی جگہ کھڑا رہے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے۔“ راوی نے کہا: مجھے نہیں معلوم کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس سال فرمایا یا چالیس مہینے یا چالیس دن۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5216]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 246، حدیث 5235»
«أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 1456، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 944، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17325، والحميدي فى «مسنده» برقم: 836، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 282، والبزار فى «مسنده» برقم: 3782، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 84، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5236»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5217
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ (ح) .
وَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ - قَالَا: ثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: أَرْسَلَنِي أَبُو الْجُهَيْمِ ابْنُ أُخْتِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَسْأَلُهُ مَا الَّذِي سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي؟ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَأَنْ يَقُومَ أَحَدُكُمْ أَرْبَعِينَ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنَّ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي، لَا يَدْرِي أَرْبَعِينَ سَنَةً، أَوْ أَرْبَعِينَ شَهْرًا، أَوْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا.
بسر بن سعید بیان کرتے ہیں: مجھے سیدنا ابوالجہیم رضی اللہ عنہ نے، جو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے بھانجے تھے، سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ ان سے پوچھوں کہ انہوں نے نمازی کے آگے سے گزرنے والے کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا سنا ہے؟ چنانچہ میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”تم میں سے کوئی چالیس تک کھڑا رہے تو یہ اس کے لیے نمازی کے آگے سے گزرنے سے بہتر ہے۔“ راوی کو یاد نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس سال فرمایا یا چالیس مہینے یا چالیس دن۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5217]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 247، حدیث 5236»
«أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 1456، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 944، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17325، والحميدي فى «مسنده» برقم: 836، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 282، والبزار فى «مسنده» برقم: 3782، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 84، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5235»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں