الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
13. باب اسْتِحْبَابِ صَلاَةِ الضُّحَى وَأَنَّ أَقَلَّهَا رَكْعَتَانِ وَأَكْمَلَهَا ثَمَانِ رَكَعَاتٍ وَأَوْسَطَهَا أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ أَوْ سِتٌّ وَالْحَثِّ عَلَى الْمُحَافَظَةِ عَلَيْهَا:
باب: نماز چاشت کے استحباب کا بیان کم از کم اس کی دورکعتیں اور زیادہ سے زیادہ آٹھ رکعتیں اور درمیانی چار یا چھ ہیں اور ان کو ہمیشہ پڑھنے کی ترغیبیں۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1663 (کل: 22 مقامات، 13 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1381
شمائل ترمذی: 287
بلوغ المرام: 310
مشکوۃ المصابیح: 1310
الفتح الربانی: 2277
صحیح ابن حبان: 2529
الجامع الكامل: 2922
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4959
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4529
1 تا 10
ترقیم عبدالباقی: 719 ترقیم شاملہ: -- 1663
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي الرِّشْكَ ، حَدَّثَتْنِي مُعَاذَةُ ، أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، " كَمْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلَاةَ الضُّحَى؟ قَالَتْ: أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، وَيَزِيدُ مَا شَاءَ ".
عبدالوارث نے کہا: ہمیں یزید رشک نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: مجھے معاذہ نے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز کتنی (رکعتیں) پڑھتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: چار رکعتیں اور جس قدر زیادہ پڑھنا چاہتے (پڑھ لیتے)۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1663]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے معاذہ نے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز کتنی رکعات پڑھتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: ”چار رکعات اور جس قدر زیادہ پڑھنا چاہتے پڑھ لیتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1663]
ترقیم فوادعبدالباقی: 719
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 719 ترقیم شاملہ: -- 1664
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ: يَزِيدُ مَا شَاءَ اللَّهُ.
شعبہ نے یزید سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی اور یزید نے (ماشاء کے بجائے) «مَا شَاءَ اللَّهُ» (جتنی اللہ چاہتا) کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1664]
مصنف نے یہی روایت دوسری سند سے بیان کی ہے، اس میں «مَا شَاءَ» کی بجائے «مَا شَاءَ اللّٰهُ» ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1664]
ترقیم فوادعبدالباقی: 719
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 719 ترقیم شاملہ: -- 1665
وحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، أَنَّ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةَ حَدَّثَتْهُمْ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " يُصَلِّي الضُّحَى أَرْبَعًا، وَيَزِيدُ مَا شَاءَ اللَّهُ ".
سعید نے کہا: قتادہ نے ہمیں حدیث بیان کی کہ معاذہ عدویہ نے ان (حدیث سننے والوں) کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز چار رکعتیں پڑھتے تھے اور اللہ تعالیٰ جس قدر چاہتا زیادہ (بھی) پڑھ لیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1665]
ایک اور سند ہے کہ معاذہ عدویہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز چار رکعات پڑھتے تھے، جس قدر اللہ تعالیٰ زیادہ چاہتا پڑھ لیتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1665]
ترقیم فوادعبدالباقی: 719
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 719 ترقیم شاملہ: -- 1666
وحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَابْنُ بَشَّارٍ جَمِيعًا، عَنْ مُعَاذِ بْنِ هِشَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
معاذ بن ہشام نے روایت کی، کہا: مجھے میرے والد نے قتادہ سے اسی سند کے ساتھ یہی حدیث بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1666]
ایک اور سند سے یہی روایت بیان کی گئی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1666]
ترقیم فوادعبدالباقی: 719
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1381
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ : أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَى؟، قَالَتْ:" نَعَمْ، أَرْبَعًا وَيَزِيدُ مَا شَاءَ اللَّهُ".
معاذہ عدویہ کہتی ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز الضحی (چاشت کی نماز) پڑھتے تھے؟ کہا: ہاں، چار رکعت، اور جتنا اللہ چاہتا زیادہ پڑھتے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1381]
حضرت معاذہ عدویہ رحمہا اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ضحیٰ (چاشت) کی نماز پڑھتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، چار رکعت پڑھتے تھے اور اس سے زیادہ بھی پڑھ لیتے تھے، جس قدر اللہ تعالیٰ چاہتا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1381]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المسافرین 13 (719)، سنن الترمذی/الشمائل (288) سنن النسائی/الکبري الصلاة 67 (479)، (تحفة الأشراف: 17967)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/74، 95، 120، 123، 145، 156، 168، 172، 265) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: صلاۃ الضحی (چاشت کی نماز) کم سے کم دو رکعت، اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعت ہے، «واللہ اعلم» ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 287
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَى؟ قَالَتْ: «نَعَمْ، أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَيَزِيدُ مَا شَاءَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ»
یزید الرشک رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے معاذہ سے سنا، وہ فرماتی تھی کہ میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز چاشت پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! چار رکعتیں پڑھتے، اور جتنی اللہ تعالیٰ کی مشیت ہوتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ پڑھتے۔ [شمائل ترمذي/باب صلاة الضحى/حدیث: 287]
تخریج الحدیث: { «سنده صحيح» }:
«صحيح مسلم (719)، مسند ابي داود الطيالسي (1571، نسخه محققه: 1672)»
«صحيح مسلم (719)، مسند ابي داود الطيالسي (1571، نسخه محققه: 1672)»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 310
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى أربعا ويزيد ما شاء الله. رواه مسلم. وله عنها: أنها سئلت: هل كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى؟ قالت: لا. إلا أن يجيء من مغيبه وله عنها: ما رأيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي قط سبحة الضحى وإني لأسبحها.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ضحٰی (چاشت کی نماز) چار رکعات پڑھا کرتے تھے اور جتنی اللہ چاہتا زیادہ بھی کرتے تھے۔ (مسلم) اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضحٰی کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ نہیں الایہ کہ جب اپنے سفر سے واپس تشریف لاتے اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ضحٰی پڑھتے کبھی نہیں دیکھا اس کے باوجود میں یہ نوافل پڑھتی ہوں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 310]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُصَلِّي» پڑھا کرتے – «الضُّحَى» چاشت (کی نماز) – «أَرْبَعًا» چار (رکعتیں) – «وَيَزِيدُ» اور زیادہ کر لیتے – «مَا شَاءَ اللَّهُ» جتنا اللہ چاہتا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔ – «وَلَهُ» اور انہی (مسلم) کی روایت میں ہے – «عَنْهَا» ان (عائشہ) سے – «أَنَّهَا» کہ ان سے – «سُئِلَتْ» پوچھا گیا: – «هَلْ كَانَ» کیا تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُصَلِّي» پڑھتے – «الضُّحَى» چاشت؟ – «قَالَتْ» انہوں نے کہا: – «لَا» نہیں – «إِلَّا» مگر – «أَنْ يَجِيءَ» یہ کہ آپ آتے – «مِنْ مَغِيبِهِ» اپنے سفر (غیر حاضری) سے۔ – «وَلَهُ» اور انہی کی روایت میں ہے – «عَنْهَا» ان سے: – «مَا رَأَيْتُ» میں نے نہیں دیکھا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُصَلِّي» پڑھتے ہوئے – «قَطُّ» کبھی بھی – «سُبْحَةَ الضُّحَى» چاشت کی نفل نماز – «وَإِنِّي» اور بے شک میں – «لَأُسَبِّحُهَا» ضرور اسے پڑھتی ہوں۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کی چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور جتنی اللہ چاہتا زیادہ بھی پڑھ لیتے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور مسلم ہی کی ان سے ایک روایت میں ہے کہ ان سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: نہیں، مگر جب آپ اپنے سفر سے واپس تشریف لاتے۔ اور مسلم ہی کی ان سے ایک اور روایت میں ہے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی چاشت کی نفل نماز پڑھتے نہیں دیکھا، اور میں خود اسے پڑھتی ہوں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 310]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کی چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور جتنی اللہ چاہتا زیادہ بھی پڑھ لیتے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور مسلم ہی کی ان سے ایک روایت میں ہے کہ ان سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: نہیں، مگر جب آپ اپنے سفر سے واپس تشریف لاتے۔ اور مسلم ہی کی ان سے ایک اور روایت میں ہے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی چاشت کی نفل نماز پڑھتے نہیں دیکھا، اور میں خود اسے پڑھتی ہوں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 310]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب صلاة الضحي، حديث:719، وحديث: ((لا إلا أن يجيء من مغيبه)) أخرجه مسلم، حديث:717، وحديث: "ما رأيت رسول الله صلي الله عليه وسلم)) يصلي سبحة الضحي قط" أخرجه مسلم، حديث:718.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1310
1310 - وَعَنْ مُعَاذَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: كَمْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلَاةَ الضُّحَى؟ قَالَتْ: أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَيَزِيدُ مَا شَاءَ اللَّهُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
معاذہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاشت کی کتنی رکعتیں پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: چار رکعتیں، اور جس قدر اللہ چاہتا بڑھا دیتے تھے۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1310]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (719/78)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 24638
حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ : كَمْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَى؟ قَالَتْ: " أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، وَيَزِيدُ مَا شَاءَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ" .
معاذہ کہتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی کتنی رکعتیں پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا چار رکعتیں اور اللہ کو جتنی رکعتیں منظور ہوتیں، اس پر اضافہ بھی فرمالیتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24638]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 719
حدیث نمبر: 24889
حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ كَمْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الضُّحَى؟ قَالَتْ: " أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، وَيَزِيدُ مَا شَاءَ اللَّهُ" .
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاشت کی چار رکعتیں پڑھی ہیں اور اس پر بعض اوقات اضافہ بھی کرلیتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24889]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 719