صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
13. باب استحباب صلاة الضحى وان اقلها ركعتان واكملها ثمان ركعات واوسطها اربع ركعات او ست والحث على المحافظة عليها:
باب: نماز چاشت کے استحباب کا بیان کم از کم اس کی دورکعتیں اور زیادہ سے زیادہ آٹھ رکعتیں اور درمیانی چار یا چھ ہیں اور ان کو ہمیشہ پڑھنے کی ترغیبیں۔
ترقیم عبدالباقی: 719 ترقیم شاملہ: -- 1665
وحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، أَنَّ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةَ حَدَّثَتْهُمْ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " يُصَلِّي الضُّحَى أَرْبَعًا، وَيَزِيدُ مَا شَاءَ اللَّهُ ".
سعید نے کہا: قتادہ نے ہمیں حدیث بیان کی کہ معاذہ عدویہ نے ان (حدیث سننے والوں) کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز چار رکعتیں پڑھتے تھے اور اللہ تعالیٰ جس قدر چاہتا زیادہ (بھی) پڑھ لیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1665]
ایک اور سند ہے کہ معاذہ عدویہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز چار رکعات پڑھتے تھے، جس قدر اللہ تعالیٰ زیادہ چاہتا پڑھ لیتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1665]
ترقیم فوادعبدالباقی: 719
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
1665
| يصلي الضحى أربعا ويزيد ما شاء الله |
صحيح مسلم |
1663
| يصلي صلاة الضحى قالت أربع ركعات ويزيد ما شاء |
سنن ابن ماجه |
1381
| أربعا ويزيد ما شاء الله |
Sahih Muslim Hadith 1665 in Urdu
معاذة بنت عبد الله العدوية ← عائشة بنت أبي بكر الصديق