🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. باب مَنْ لَعَنَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سَبَّهُ أَوْ دَعَا عَلَيْهِ وَلَيْسَ هُوَ أَهْلاً لِذَلِكَ كَانَ لَهُ زَكَاةً وَأَجْرًا وَرَحْمَةً:
باب: جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت کی اور وہ لعنت کے لائق نہ تھا تو اس پر رحمت ہو گی۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6617 (کل: 22 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 6617، 6616، 6618، 6625، 6626
مسند اسحاق بن راہویہ: 770
مسند احمد: 7311، 9070، 9802، 10336، 10435، 14570، 15126، 15294
مصنف ابن ابی شیبہ: 31529، 31530
الجامع الكامل: 781، 783، 9639
السنن الكبرى للبيهقي: 13382
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13992
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2343
21 تا 22
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13992
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَتَّخِذُ عِنْدَكَ عَهْدًا لَا تُخْلِفُنِيهِ فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ آذَيْتُهُ أَوْ سَبَبْتُهُ - أَوْ قَالَ: - لَعَنْتُهُ، أَوْ جَلَدْتُهُ، فَاجْعَلْهَا لَهُ زَكَاةً وَصَلَاةً وَقُرْبَةً تُقَرِّبُهُ بِهَا إِلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! میں تیری بارگاہ میں یہ عہد لیتا ہوں، جس کی تو خلاف ورزی نہیں کرے گا، میں ایک انسان ہوں میں، جس بھی مؤمن شخص کو اذیت پہنچاؤں، یا اُسے برا کہہ دوں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جس پر میں لعنت کروں، یا اسے کوڑے لگاؤں، تو تو اس چیز کو اس شخص کے لئے پاکیزگی، رحمت اور قربت کا ذریعہ بنا دینا، جس کی وجہ سے تو قیامت کے دن اُسے اپنی بارگاہ کا قرب نصیب کرے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13992]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1262) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (33/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9510، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2765»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2343
«إنما أنا بشر وإني اشترطت على ربي عز وجل: أي عبد من المسلمين شتمته أو سببته أن يكون ذلك له زكاة وأجرا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں تو بس ایک انسان ہوں، اور میں نے اپنے رب عزوجل سے یہ شرط (عہد) کر رکھی ہے کہ مسلمانوں میں سے جس بندے کو میں کوئی سخت بات کہہ دوں یا برا بھلا کہہ دوں تو وہ اس کے لیے پاکیزگی اور اجر و ثواب کا باعث بن جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2343]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں