🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
بیمار اور بیمار پرسی کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 1144 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 1144
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3764
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3860
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1144
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"مَنْ عَادَ مَرِيضًا خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ حَتَّى يَبْلُغَهُ، فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَهُ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ، فَلَمَّا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قَالَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الْعَائِدُ الْمَرِيضَ، فَمَا لِلْمَرِيضِ؟، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمِّهِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عِكْرِمَةَ، إِلا الْحَكَمُ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو کسی بیمار کی بیمار پرسی کرے تو وہ اللہ کی رحمت میں غوطہ زن ہوتا ہے، جب اس کے پاس بیٹھا تو رحمت نے اس کو ڈھانپ لیا۔“ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ فرمانا تھا فرما چکے تو میں نے عرض کیا: یہ بیمار پرسی کرنے والے کے لیے ہے تو بیمار کے لیے کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی تین دن تک بیمار رہے تو گناہوں سے اسی طرح پاک ہو جاتا ہے جیسا کہ آج ہی اس کو اس کی ماں نے جنا ہو۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب المرضيٰ/حدیث: 1144]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 519، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2688، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 936، 941، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10825، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3487، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14283، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3802، والبزار فى «مسنده» برقم: 6834، 7089، 6679، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 29952
قال الهيثمي: أبو داود ضعيف جدا وفي إسناد الطبراني إبراهيم بن الحكم بن أبان وهو ضعيف أيضا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 297)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3764
وَعَنْ أَبِي دَاوُدَ قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ إِنَّ الْمَكَانَ بَعِيدٌ، وَنَحْنُ يُعْجِبُنَا أَنْ نَعُودَكَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ يَعُودُ مَرِيضًا فَإِنَّمَا يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ" قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا لِلصَّحِيحِ الَّذِي يَعُودُ الْمَرِيضَ، فَالْمَرِيضُ مَا لَهُ؟ قَالَ:" تُحَطُّ عَنْهُ ذُنُوبُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ" وَأَبُو دَاوُدَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا.
بوداؤد بیان کرتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: اے سیدنا ابوحمزہ! جگہ دور ہے، اور ہمیں یہ بات پسند ہے کہ ہم آپ کی عیادت کے لئے آئیں تو انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے وہ رحمت میں غوطہ لگاتا ہے، اور جب وہ بیمار کے پاس بیٹھا ہوا ہوتا ہے، تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے“۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ثواب اس تندرست کو حاصل ہوتا ہے ُ، جو بیمار کی عیادت کرتا ہے، تو بیمار کو کیا اجر حاصل ہو گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے گناہ اس سے دور کر دیے جاتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب بیمار شخص تین دن تک بیمار رہے، تو وہ اپنے گناہوں سے یوں نکل جاتا ہے، جس طرح اس دن تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا“۔ ابوداؤد نامی راوی انتہائی ضعیف ہے، اور طبرانی کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حکم بن ابان ہے، اور وہ بھی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3764]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12371، 13261، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8846، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 492، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3860/3»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3860
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ حُمْرَانَ، حَدَّثَتْنِي (مَيَّةُ) الزَّرْقَاءُ قَالَتْ: "قُلْتُ لِأَنَسٍ: حَدِّثْنِي حَدِيثًا لَمْ يُدَاوِلْهُ الرِّجَالُ بَيْنَكَ وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: عَائِدُ الْمَرِيضِ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ; فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ غَمَرَتْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا حَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى، سَمِعْتُ هِلَالَ بْنَ أَبِي دَاوُدَ [الْحَبَطِيَّ] أَبَا هِشَامٍ قَالَ أَخِي هَارُونُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ -: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: "أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، إِنَّ الْمَكَانَ بَعِيدٌ وَنَحْنُ يُعْجِبُنَا أَنْ نَعُودَكَ. فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَيُّمَا رَجُلٍ يَعُودُ مَرِيضًا فَإِنَّمَا يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ; فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ. قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الصَّحِيحُ الَّذِي يَعُودُ الْمَرِيضَ، فَالْمَرِيضُ مَا لَهُ؟ قَالَ: تُحَطُّ عَنْهُ ذُنُوبُهُ".
وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، میہ الزرقاء بیان کرتی ہیں کہ میں نے ان سے کہا: مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ نے بلاواسطہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو اور آپ کے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی (تیسرا) شخص نہ ہو، تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”مریض کی عیادت کرنے والا رحمت میں غوطہ زن ہوتا ہے، پھر جب وہ اس کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو وہ رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے“، امام احمد بن حنبل کی روایت میں ہے کہ ایک شخص نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے عرض کی: اے ابو حمزہ! فاصلہ بہت زیادہ ہے لیکن ہمیں آپ کی عیادت کرنا بہت پسند ہے، اس پر انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص بھی کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے تو وہ درحقیقت رحمت میں غوطہ لگاتا ہے، پھر جب وہ مریض کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ تو عیادت کرنے والے تندرست شخص کا اجر ہے، تو خود مریض کے لیے کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے گناہ جھاڑ دیے جاتے ہیں“، نیز ابن ابی الدنیا اور امام طبرانی کی المعجم الصغیر اور الاوسط کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بندہ تین دن بیمار رہتا ہے تو وہ اپنے گناہوں سے ایسا پاک ہو کر نکلتا ہے جیسا کہ اس دن تھا جب اسے اس کی ماں نے جنم دیا تھا“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطب/حدیث: 3860]
تخریج الحدیث: «نزهة الألباب للوائلي (3/1586): العباس بن الفضل قال فيه ابن معين «كذاب خبيث» وضعفه ابن المديني جدًا، وذكره ابن حبان في الثقات وقال: يخطئ ويخالف؛ «ومن فوقه لا أعلمهم» (يزيد بن حمران ومنّة الزرقاء)»
«(3860/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 21806، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7854، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3152، 3153»
«(3860/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 13261، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 492، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3151، 3152»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ العباس بن الفضل الأزرق كذبه ابن معين، وفيه من لا يُعرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں