🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (بَيَانُ فَسْخِ البَيْعِ غَيْرِ المَرْغُوبِ فِيهِ)
ناپسندیدہ بیع کو توڑنے کا بیان
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2881 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2881
بلوغ المرام: 691
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2881
2881 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -"مَنْ أَقَالَ مُسْلِمًا  أَقَالَ اللَّهُ عَثْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ. وَفِي"شَرْحِ السُّنَّةِ"بِلَفْظِ الْمَصَابِيحِ"عَنْ شُرَيْحٍ الشَّامِيِّ مُرْسَلًا.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مسلمان کی بیع واپس کر دے تو روز قیامت اللہ تعالیٰ اس کی لغزشیں معاف فرما دے گا۔“ ابوداؤد، ابن ماجہ۔ جبکہ شرح السنہ میں مصابیح کے الفاظ کے ساتھ شریح شامی رحمہ اللہ سے مرسل روایت ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و فی شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2881]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (3460) و ابن ماجه (2199) والبغوي في شرح السنة (161/8 ح 2117)
٭ الأعمش مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 691
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«من أقال مسلما بيعته أقال الله عثرته» . رواه أبو داود وابن ماجه،‏‏‏‏ وصححه ابن حبان والحاكم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو فروخت کنندہ، کسی مسلمان سے فروخت شدہ مال واپس کر لے، اللہ تعالیٰ اس کے گناہ و لغزشیں معاف فرما دے گا۔“ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 691]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے فرمایا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ أَقَالَ مُسْلِمًا» جس نے کسی مسلمان سے اقالہ کیا (سودا واپس لیا) – «بَيْعَتَهُ» اس کے سودے کا – «أَقَالَ اللَّهُ عَثْرَتَهُ» اللہ اس کی لغزش معاف کر دے گا۔ – «رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ» اسے ابو داود نے روایت کیا – «وَابْنُ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ» ابن حبان اور حاکم نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مسلمان کا سودا (اس کے کہنے پر) واپس کر لیا، اللہ (قیامت کے دن) اس کی لغزش معاف فرما دے گا۔“ اسے ابو داود اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 691]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في فضل الإقالة، حديث:3460، وابن ماجه، التجارات، حديث:2199، وابن حبان(الموارد)، حديث:1103، 1104، والحاكم:2 /45.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں