الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (رُوحُ المَدِينِ تَبْقَى مُعَلَّقَةً حَتَّى تَسْدِيدِ القَرْضِ)
قرضدار کی روح قرض کی ادائیگی تک معلق رہتی ہے
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2915 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2915
سنن ترمذی: 1079
بلوغ المرام: 433
المستدرک علی الصحیحین: 2250
مسند امام شافعی: 606
السنن الكبرى للبيهقي: 7099
حدیث نمبر: 2915
2915 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - نَفْسُ الْمُؤْمِنِ مُعَلَّقَةٌ بِدَيْنِهِ حَتَّى يُقْضَى عَنْهُ . رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ، وَأَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی روح اپنے قرض کی وجہ سے معلق رہتی ہے حتی کہ وہ (قرض) اس کی طرف سے ادا کر دیا جائے۔“ (إسنادُہ حسن، رواہ الشافعی و احمد و الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی) [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2915]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الشافعي في الأم (279/1، 212/3) و أحمد (440/2 ح 9677، 476/2 ح 10159) والترمذي (1078. 1079) و ابن ماجه (2413) والدارمي (262/2 ح 2594)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 1079
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"نَفْسُ الْمُؤْمِنِ مُعَلَّقَةٌ بِدَيْنِهِ حَتَّى يُقْضَى عَنْهُ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَهُوَ أَصَحُّ مِنَ الأَوَّلِ.
اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی جان اس کے قرض کی وجہ سے اٹکی رہتی ۱؎ ہے جب تک کہ اس کی ادائیگی نہ ہو جائے“ ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- یہ پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1079]
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- یہ پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1079]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (تحفة الأشراف: 14981) (صحیح) (اوپر کی حدیث سے تقویت پا کر یہ صحیح ہے)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس کا معاملہ موقوف رہتا ہے اس کی نجات یا ہلاکت کا فیصلہ نہیں کیا جاتا ہے۔ ۲؎: یہ خاص ہے اس شخص کے ساتھ جس کے پاس اتنا مال ہو جس سے وہ قرض ادا کر سکے رہا وہ شخص جس کے پاس مال نہ ہو اور وہ اس حال میں مرا ہوا کہ قرض کی ادائیگی کا اس کا پختہ ارادہ رہا ہو تو ایسے شخص کے بارے میں حدیث میں وارد ہے کہ اس کا قرض اللہ تعالیٰ ادا کر دے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح بما قبله (1078)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (2915)
مشكوة المصابيح (2915)
حدیث نمبر: 433
وعن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«نفس المؤمن معلقة بدينه حتى يقضى عنه» . رواه أحمد والترمذي وحسنه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مومن کی روح قرض کے ساتھ اس وقت تک معلق (لٹکی) رہتی ہے جب تک اسے ادا نہیں کر دیا جاتا۔“ احمد اور ترمذی نے اسے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 433]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «عَنِ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» (آپ نے) فرمایا: – «نَفْسُ الْمُؤْمِنِ» مومن کی جان – «مُعَلَّقَةٌ» لٹکی رہتی ہے – «بِدَيْنِهِ» اس کے قرض کی وجہ سے – «حَتَّى يُقْضَى» یہاں تک کہ ادا کر دیا جائے – «عَنْهُ» اس کی طرف سے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی نے – «وَحَسَّنَهُ» اور (ترمذی نے) اسے حسن کہا۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”مومن کی جان اس کے قرض کی وجہ سے معلق رہتی ہے یہاں تک کہ اس کی طرف سے وہ ادا کر دیا جائے۔“ اسے احمد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 433]
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”مومن کی جان اس کے قرض کی وجہ سے معلق رہتی ہے یہاں تک کہ اس کی طرف سے وہ ادا کر دیا جائے۔“ اسے احمد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 433]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الجنائز، باب ما جاء عن النبي صلي الله عليه وسلم أنه قال: نفس المؤمن معلقة بدينه حتي يقضي عنه، حديث:1078، وأحمد:2 /440، 475.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2250
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه وعلي بن حَمْشاذَ العَدْل ودَعَلَجُ بن أحمد السِّجِسْتاني، قالوا: أخبرنا هشام بن علي السِّيرافي، حدثنا عبد الله بن رجاء، أخبرنا سعيد بن سلمة بن أبي الحُسام، حدثني صالح بن كَيسان، عن سَعْد بن إبراهيم، عن أبي سلمة بن عبد الرحمن، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ، قال:"نفسُ المؤمنِ مُعَلَّقةٌ بدَينِه حتى يُقضَى عنه" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه لِرواية الثَّوْري، قال فيها: عن سعد بن إبراهيم، عن عمر بن أبي سلمة، عن أبيه، عن أبي هريرة. وإبراهيمُ بن سعد على حفظِه وإتقانِه أعرَفُ بحديث أبيه من غيره:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2219 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه لِرواية الثَّوْري، قال فيها: عن سعد بن إبراهيم، عن عمر بن أبي سلمة، عن أبيه، عن أبي هريرة. وإبراهيمُ بن سعد على حفظِه وإتقانِه أعرَفُ بحديث أبيه من غيره:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2219 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی جان اپنے قرض کی وجہ سے معلق رہتی ہے جب تک کہ اس کی طرف سے اسے ادا نہ کر دیا جائے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے ثوری کی روایت کی وجہ سے اسے روایت نہیں کیا جس میں انہوں نے عمر بن ابی سلمہ کا ذکر کیا ہے، تاہم ابراہیم بن سعد اپنے حفظ و اتقان کی وجہ سے اپنے والد کی حدیث کو دوسروں سے بہتر جانتے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2250]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے ثوری کی روایت کی وجہ سے اسے روایت نہیں کیا جس میں انہوں نے عمر بن ابی سلمہ کا ذکر کیا ہے، تاہم ابراہیم بن سعد اپنے حفظ و اتقان کی وجہ سے اپنے والد کی حدیث کو دوسروں سے بہتر جانتے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2250]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم، وقد تابع صالح بن كيسان على روايته هذه زكريا بن أبي زائدة، لكن خالفهما شعبة وسفيان الثَّوري وإبراهيم بن سعد، فزادوا في إسناده بين سعد بن إبراهيم - وهو ابن عبد الرحمن بن عوف - وبين أبي سلمة رجلًا هو عمر بن ...» [ترقيم الرساله 2250] [ترقيم الشركة 2232] [ترقيم العلميه 2219]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 606
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ سَلَمَةَ، أَظُنُّهُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"نَفْسُ الْمُؤْمِنِ مُعَلَّقَةٌ بِدَيْنِهِ حَتَّى يُقْضَى عَنْهُ" . أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْجَنَائِزِ.
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کا نفس اس کے قرض کے ساتھ لٹکا ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کی طرف سے (قرض کی) ادائیگی کر دی جائے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجنائز /حدیث: 606]
تخریج الحدیث: «اخرجه الترمذی، الجنائز، باب ماجاء ان نفس المؤمن معلقة بدينه حتى يقضى عنه (1079). وقال: ”حسن“ وابن ماجة، الصدقات، باب التشديد في الدين (2413).»
حدیث نمبر: 7099
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَزَالُ نَفْسُ الْمُؤْمِنِ مُعَلَّقَةً بِدَيْنِهِ حَتَّى يُقْضَى عَنْهُ". كَذَا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ سَعْدٍ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کا نفس ہمیشہ اپنے قرضے کے ساتھ معلق رہتا ہے جب تک اسے ادا نہ کیا جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7099]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ترمذي»
الحكم على الحديث:
صحيح