الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أَفْضَلُ وَقْتٍ لِدُخُولِ الْبَيْتِ عِنْدَ الْعَوْدَةِ مِنَ السَّفَرِ)
سفر سے واپسی پر گھر میں داخل ہونے کا سب سے اچھا وقت
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 3921 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 3921
سنن ابوداود: 2777
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1545
حدیث نمبر: 3921
3921 - وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ:"إِنَّ أَحْسَنَ مَا دَخَلَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ أَوَّلَ اللَّيْلِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
جابر رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی سفر سے واپس آئے تو اس کا اپنے اہل خانہ کے پاس آنے کا بہترین وقت رات کا ابتدائی حصہ ہے۔“ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3921]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (2777)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2777
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ أَحْسَنَ مَا دَخَلَ الرَّجُلُ عَلَى أَهْلِهِ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ أَوَّلَ اللَّيْلِ".
جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ”سفر سے گھر واپس آنے کا اچھا وقت یہ ہے کہ آدمی شام میں آئے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2777]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر سے واپسی کے موقع پر گھر والوں کے پاس آنے کا بہترین وقت رات کا پہلا حصہ ہوتا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2777]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/النکاح 121 (5244)، صحیح مسلم/الجہاد 56 (715)، (تحفة الأشراف: 2343) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5244) صحيح مسلم (715 بعد ح1928)
مشكوة المصابيح (3921)
مشكوة المصابيح (3921)
حدیث نمبر: 1545
«إن أحسن ما دخل الرجل على أهله إذا قدم من سفر أول الليل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک جب کوئی آدمی سفر سے واپس آئے تو اس کا اپنے گھر والوں کے پاس رات کے ابتدائی حصے میں آنا سب سے بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1545]
”بے شک جب کوئی آدمی سفر سے واپس آئے تو اس کا اپنے گھر والوں کے پاس رات کے ابتدائی حصے میں آنا سب سے بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1545]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن جابر. المشكاة 3921.»
قال الشيخ الألباني: صحيح