🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (يَهُودِيٌّ كَانَ يُخْتَبِرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
یہودی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آزما رہا تھا
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 5832 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5832
المستدرک علی الصحیحین: 4288
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5832
5832 - وَعَنْ عَلِيٍّ، أَنَّ يَهُودِيًّا كَانَ يُقَالُ لَهُ فُلَانٌ حَبْرٌ كَانَ لَهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَنَانِيرُ فَتَقَاضَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ يَا يَهُودِيُّ مَا عِنْدِي مَا أُعْطِيكَ قَالَ: فَإِنِّي لَا أُفَارِقُكَ يَا مُحَمَّدُ حَتَّى تُعْطِيَنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذًا أَجْلِسُ مَعَكَ، فَجَلَسَ مَعَهُ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ الْآخِرَةَ وَالْغَدَاةَ وَكَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَهَدَّدُونَهُ وَيَتَوَعَّدُونَهُ فَفَطِنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا الَّذِي يَصْنَعُونَ بِهِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ يَهُودِيٌّ يَحْبِسُكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنَعَنِي رَبِّي أَنْ أَظْلِمَ مُعَاهِدًا وَغَيْرَهُ فَلَمَّا تَرَجَّلَ النَّهَارُ قَالَ الْيَهُودِيُّ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، وَشَطْرُ مَالِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَأَمَا وَاللَّهِ مَا فَعَلْتُ بِكَ الَّذِي فَعَلْتُ لَكَ إِلَّا لِأَنْظُرَ إِلَى نَعْتِكَ فِي التَّوْرَاةِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلِدُهُ بِمَكَّةَ وَمُهَاجَرُهُ بِطَيْبَةَ وَمُلْكُهُ بِالشَّامِ  لَيْسَ بِفَظٍّ وَلَا غَلِيظٍ وَلَا سَخَّابٍ فِي الْأَسْوَاقِ وَلَا مُتَزَيٍّ بِالْفُحْشِ وَلَا قَوْلِ الْخَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ وَهَذَا مَالِي فَاحْكُمْ فِيهِ بِمَا أَرَاكَ اللَّهُ وَكَانَ الْيَهُودِيُّ كَثِيرَ الْمَالِ. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ.
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فلاں نام سے موسوم ایک یہودی عالم تھا، اس کا رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر کچھ دینار قرض تھا، اس نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے تقاضا کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے فرمایا: ”اے یہودی! تمہیں دینے کے لیے میرے پاس کچھ نہیں۔“ اس نے کہا: محمد! میں تو لے کر ہی یہاں سے ہلوں گا، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اچھا، پھر میں تمہارے ساتھ بیٹھ جاتا ہوں۔“ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے ساتھ بیٹھ گئے، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نماز اس کے ساتھ ادا کی، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ اسے ڈراتے دھمکاتے رہے، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اس عمل کی اطلاع ہو گئی، تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایک یہودی نے آپ کو روک رکھا ہے؟ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میرے رب نے کسی ذمی وغیرہ پر ظلم کرنے سے مجھے منع فرمایا ہے۔“ جب سورج بلند ہوا (دن چڑھا) تو اس یہودی نے کہا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں“، میرا نصف مال اللہ کی راہ میں وقف ہے؛ سن لو! اللہ کی قسم! میں نے آپ کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا وہ محض اس لیے کیا تاکہ میں تورات میں آپ کا مذکورہ تعارف دیکھ سکوں: محمد بن عبداللہ، ان کی جائے پیدائش مکہ، دارِ ہجرت طیبہ (مدینہ منورہ)، ان کی سلطنت شام تک، وہ نہ بد زبان ہیں، نہ سخت دل اور نہ ہی بازاروں میں شور و غل کرنے والے ہیں، وہ نہ فحش گو ہیں اور نہ بیہودہ، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، اور یہ میرا مال ہے، آپ اللہ کے احکامات کی روشنی میں اس میں جس طرح چاہیں تصرف فرمائیں، اور وہ یہودی بہت زیادہ مال دار تھا۔ «إِسْنَادُهُ مَوْضُوعٌ» (رواہ البیہقی فی دلائل النبوۃ)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5832]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه البيھقي في دلائل النبوة (6/ 280)
٭ فيه محمد بن محمد بن الأشعث: کذاب، وضع نسخة أھل البيت (انظر لسان الميزان 409/5 وغيره) و ھذا من وضعه لأنه تفرد به .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده موضوع

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4288
حدثني أبو بكر محمد بن داود بن سليمان الزاهد، حدثنا أبو علي محمد بن محمد بن الأشْعَث الكوفي بمصر، حدثني أبو الحسن موسى بن إسماعيلَ بن موسى بن جعفر بن محمد بن علي، حدثني أبي إسماعيلُ، عن أبيه موسى بن جعفر، عن أبيه جعفر بن محمد، عن أبيه، عن جده علي بن الحُسين، عن أبيه الحسين ابن علي، عن أبيه علي بن أبي طالب: أنَّ يَهوديًا كان يقال له: جُرَيجِرة، كان له على رسول الله ﷺ دنانيرُ، فتَقاضى النبيَّ ﷺ، فقال له:"يا يَهودِيُّ، ما عندي ما أُعطِيك" قال: فإني لا أُفارِقُك يا محمدُ حتى تُعطِيَني، فقال ﷺ:"إذًا أَجلِسَ معكَ" فجلسَ معه، فصلى رسولُ الله ﷺ في ذلك الموضِع الظهرَ والعصرَ والمغربَ والعشاءَ الآخِرةَ والغَداةَ، وكان أصحابُ رسول الله ﷺ يَتَهدَّدونه ويتَوعَّدونه، ففَطِن رسولُ الله ﷺ، فقال:"ما الذي تَصنَعون به؟" فقالوا يا رسول الله، يَهوديٌّ يَحبِسُك؟!، فقال رسولُ الله ﷺ:"مَنَعَني ربِّي أن أَظْلِمَ معاهَدًا ولا غيره" فلما تَرجَّل النهارُ (1) قال اليهوديُّ: أشهد أن لا إله إلّا الله وأشهدُ أن محمدًا عبدُه ورسولُه، وشَطْرُ مالي في سبيل الله، أما والله ما فعلتُ الذي فعلتُ بك إلّا لأنظُرَ إلى نَعتِكَ في التوراة: محمدُ بن عبد الله مَولدُه بمكة، ومُهاجَرُه بطَيْبة، ومُلكُه بالشام، ليس بفَظٍّ ولا غَليظٍ ولا سَخّابٍ في الأسواق، ولا مُتَزيِّنٍ بالفُحْشِ ولا قولِ الخَنَا، أشهدُ أن لا إله إلّا الله وأنك رسول الله، هذا مالي فاحكُم فيه بما أراكَ اللهُ؛ وكان اليهوديُّ كثيرَ المالِ (2) [ومن كتاب الهجرة الأولى إلى الحبشة] تواترت الأخبارُ أنَّ رسولَ الله ﷺ لما مات عمُّه أبو طالبٍ لقيَ هو والمُسلِمون أذًى من المشركين بعد موتِه، فقال لهمُ النبيُّ ﷺ حين ابتُلُوا وشَطَّتْ بهم عشائرهم:"تَفَرَّقُوا" وأشارَ قِبَل أرضِ الحبشة، وكانت أرضًا دَفِيئَة تَرحَلُ إليها قريش رحلةَ الشتاء، فكانت أولَ هجرةٍ في الإسلام، وإنما أمرَ رسولُ الله ﷺ أصحابَه بالخُروج إلى النجاشيِّ لِعَدْلِه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4242 - حديث منكر بمرة
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی جسے جریجرہ کہا جاتا تھا، اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچھ دنانیر (قرض) تھے، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مطالبہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اے یہودی! میرے پاس تمہیں دینے کے لیے کچھ نہیں ہے“ اس نے کہا: اے محمد! میں آپ کو اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا جب تک آپ مجھے میرا حق نہ دے دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ایسا ہے تو میں تمہارے ساتھ بیٹھ جاتا ہوں“ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ بیٹھ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی جگہ ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور صبح (فجر) کی نمازیں ادا کیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اسے ڈرا دھمکا رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کا احساس ہوا تو آپ نے فرمایا: ”تم اس کے ساتھ کیا کر رہے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ایک یہودی آپ کو روک کر رکھے؟! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے رب نے مجھے کسی معاہد (جس سے معاہدہ ہو) یا کسی اور پر ظلم کرنے سے منع فرمایا ہے“ پس جب دن چڑھ آیا تو اس یہودی نے کہا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا الله وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُه» میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور میرا آدھا مال اللہ کی راہ میں ہے، اللہ کی قسم! میں نے آپ کے ساتھ یہ سب صرف اس لیے کیا تاکہ میں آپ کی وہ صفات دیکھ سکوں جو تورات میں مذکور ہیں: ”محمد بن عبداللہ، جن کی ولادت مکہ میں، ہجرت گاہ طیبہ (مدینہ) میں اور ان کی سلطنت شام میں ہوگی، وہ نہ تند خو ہیں نہ سخت دل، نہ بازاروں میں شور مچانے والے ہیں اور نہ ہی بیہودہ گوئی اور گالی گلوچ کرنے والے ہیں“ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک آپ اللہ کے رسول ہیں، یہ میرا مال ہے، اب آپ اس میں ویسا ہی فیصلہ فرمائیں جیسا اللہ آپ کو دکھائے؛ اور وہ یہودی بہت مالدار تھا۔ ہجرتِ حبشہ کا بیان: متواتر خبریں ثابت ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابوطالب کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو ان کی وفات کے بعد مشرکین کی طرف سے بہت اذیتیں پہنچیں، چنانچہ جب وہ آزمائش میں ڈالے گئے اور ان کے قبیلوں نے ان سے قطع تعلق کر لیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم متفرق ہو جاؤ“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حبشہ کی سرزمین کی طرف اشارہ فرمایا، وہ ایک گرم ملک تھا جہاں قریش سردیوں میں سفر کیا کرتے تھے، یہ اسلام میں پہلی ہجرت تھی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نجاشی کے پاس جانے کا حکم صرف اس کے عدل و انصاف کی وجہ سے دیا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : آيات رسول الله صلى الله عليه وسلم التي في دلائل النبوة/حدیث: 4288]
تخریج الحدیث: «خبر موضوع، آفته أبو علي محمد بن محمد بن الأشعث، فقد اتهمه ابن عدي والدارقطني بوضع هذه النسخة العَلَوية، وليس آفته موسى بن إسماعيل كما قال الذهبي في "تلخيصه"، ولا يُفهم من قول ابن عدي: فذكرنا روايته هذه الأحاديث عن موسى هذا لأبي عبد الله الحسين بن علي بن الحسن ...» [ترقيم الرساله 4288] [ترقيم الشركة 4265] [ترقيم العلميه 4242]

الحكم على الحديث:
خبر موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں