🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 10090 (کل: 16 مقامات، 13 کتب)
مسند احمد: 10090، 7936، 8568
سنن ابوداود: 2133
سنن نسائی: 3394
سنن ابن ماجہ: 1969
مسند اسحاق بن راہویہ: 595
سنن دارمی: 2243
المنتقى ابن الجارود: 722
مصنف ابن ابی شیبہ: 18470
الفتح الربانی: 7140
صحیح ابن حبان: 4207
الجامع الكامل: 6393، 12227
السنن الكبرى للبيهقي: 14738
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6515
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10090
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , وَبَهْزٌ , قَالَا: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، قََالَ بَهْزٌ فِي حَدِيثِهِ: قََالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ , عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قََالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ يَمِيلُ مَعَ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَحَدُ شِقَّيْهِ سَاقِطٌ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کو دوسری پر ترجیح دیتا ہو (ناانصافی کرتا ہو) وہ قیامت کے دن اس طرح آئے گا کہ اس کا جسم فالج زدہ ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10090]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2133
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ فَمَالَ إِلَى إِحْدَاهُمَا، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَشِقُّهُ مَائِلٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس دو بیویاں ہوں اور اس کا میلان ایک کی جانب ہو تو وہ بروز قیامت اس حال میں آئے گا، کہ اس کا ایک دھڑا جھکا ہوا ہو گا“۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2133]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور پھر وہ کسی ایک کی طرف مائل ہو گیا تو وہ قیامت کے روز اس کیفیت میں آئے گا کہ اس کا ایک پہلو جھکا ہوا ہو گا۔“ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2133]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/النکاح 41 (1141)، سنن النسائی/عشرة النساء 2 (3994)، سنن ابن ماجہ/النکاح 47 (1969)، (تحفة الأشراف: 12213)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/295، 347، 471)، سنن الدارمی/النکاح 24 (2252) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1141) نسائي (339) ابن ماجه (1969)
قتادة عنعن
وللحديث شاهد عند أبي نعيم في أخبار أصبهان (300/2) فيه محمد بن الحارث الحارثي ضعيف (تقريب التهذيب: 5797)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 81

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3394
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ كَانَ لَهُ امْرَأَتَانِ يَمِيلُ لِإِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى , جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَحَدُ شِقَّيْهِ مَائِلٌ".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کے مقابلے دوسری طرف زیادہ میلان رکھے تو قیامت کے دن وہ اس طرح آئے گا کہ اس کا ایک پہلو جھکا ہوا ہو گا“۔ [سنن نسائي/كتاب عشرة النساء/حدیث: 3394]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھتا ہو تو قیامت کے دن اس طرح آئے گا کہ اس کا ایک پہلو جھکا ہوا ہوگا۔“ [سنن نسائي/كتاب عشرة النساء/حدیث: 3394]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/النکاح 39 (2133)، سنن الترمذی/النکاح 41 (1141)، سنن ابن ماجہ/النکاح 47 (1969)، (تحفة الأشراف: 12213)، مسند احمد (2/295، 347، 471)، سنن الدارمی/النکاح 24 (2252) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (2133) ترمذي (1141) ابن ماجه (1969) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 346

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1969
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ يَمِيلُ مَعَ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَحَدُ شِقَّيْهِ سَاقِطٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس دو بیویاں ہوں اور ایک کو چھوڑ کر دوسری کی طرف مائل رہے، تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا ایک دھڑ گرا ہوا ہو گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1969]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی دو عورتیں ہوں اور وہ ایک کو دوسری پر ترجیح دے، وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا آدھا جسم گرا ہوا (مفلوج) ہوگا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1969]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/النکاح 39 (2133)، سنن الترمذی/النکاح 41 (1141)، سنن النسائی/عشرةالنساء 2 (3394)، (تحفة الأشراف: 12213)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/347، 471)، سنن الدارمی/النکاح 24 (2252) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف سنن أبي داود (2133) ترمذي (1141) نسائي (3394)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 449

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 595
أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ فَمَالَ مَعَ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَحَدُ شِقَّيْهِ سَاقِطٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ان میں سے ایک کو چھوڑ کر دوسری کی طرف میلان رکھے تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا ایک پہلو ساقط ہو گا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 595]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب النكا ح، باب فى القسم بين النساء، رقم: 2133 . سنن نسائي، كتاب عشرة النساء، رقم: 3942، قال الشيخ الالباني: صحيح . سنن دارمي، رقم: 2206 . مسند احمد: 295/2 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2243
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "مَنْ كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ، فَمَالَ إِلَى إِحْدَاهُمَا، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَشِقُّهُ مَائِلٌ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کی طرف زیادہ جھکے وہ قیامت کے دن ایسے آئے گا کہ اس کا آدھا دھڑ مائل (جھکا) ہو گا (جیسے فالج کی وجہ سے جھک جاتا ہے)۔“ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2243]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2252] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3133] ، [ترمذي 1141] ، [نسائي 3952] ، [ابن ماجه 1969] ، [ابن حبان 4207] ، [الموارد الظمآن 1307]
وضاحت: (تشریح حدیث 2242)
اس حدیث میں بیویوں کے درمیان نا انصافی کرنے والے کے لئے بڑی وعید ہے، اور اس میں عورت کو شقائق الرجال ہونے کی بڑی عمدہ مثال دی ہے۔
قیامت کے دن اس کی ایک شق گری ہوئی ہوگی، اللہ تعالیٰ اگر کئی بیویوں کی توفیق دے تو ان کے درمیان انصاف و عدل بہت ضروری ہے، عموماً دیکھا جاتا ہے کہ کوئی شخص دوسری شادی کرتا ہے تو پہلی بیوی سے منہ موڑ لیتا ہے، یہ سراسرظلم ہے۔
آگے عورت کے حقوق پر اور کئی احادیث آ رہی ہیں۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7936
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ يَمِيلُ لِإِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَجُرُّ أَحَدَ شِقَّيْهِ سَاقِطًا" أَوْ" مَائِلًا"، شَكَّ يَزِيدُ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کو دوسری پر ترجیح دیتا ہو (ناانصافی کرتا ہو) وہ قیامت کے دن اس طرح آئے گا کہ اپنے جسم کے گرے ہوئے (فالج زدہ) حصے کو کھینچ رہا ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7936]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8568
حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، وَعَفَّانُ قَالَا: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم، قالَ: " مَنْ كَانَتْ لَهُ امْرَأَتَانِ يَمِيلُ لِإِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَة، وَأَحَدُ شِقَّيْهِ سَاقِطٌ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کو دوسری پر ترجیح دیتا ہو (ناانصافی کرتا ہو) وہ قیامت کے دن اس طرح آئے گا کہ اس کے جسم کا ایک حصہ گر چکا ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8568]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 722
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا أَبُو دَاوُدَ ، قَالَ: أنا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَانَ لِلرَّجُلِ امْرَأَتَانِ فَمَالَ إِلَى إِحْدَاهُمَا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَحَدُ شِقَّيْهِ سَاقِطٌ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی دو بیویاں ہوں اور اس کا میلان کسی ایک کی طرف ہو جائے (ان میں برابری کا خیال نہ رکھتا ہو) وہ قیامت کے روز آئے گا، تو اس کا آدھا جسم مفلوج ہو گا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب النكاح/حدیث: 722]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: مسند الإمام أحمد: 347/2، 471، سنن أبي داود: 2133، سنن النسائي: 3942، سنن الترمذي: 1141، سنن ابن ماجه: 1969، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (4207) نے صحیح اور امام حاکم رحمہ اللہ (186/2) نے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ قتادہ مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی۔ اخبار اصبہان لأبی نعیم الاصبہانی (300/2) میں اس کا ایک ”ضعیف“ شاہد آتا ہے، اس میں محمد بن حارث حارثی ”ضعیف“ ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17838 ترقیم الشثری: -- 18470
حدثنا وكيع ، عن همام بن يحيى ، عن قتادة ، عن النضر بن انس ، عن بشير بن نهيك ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من كان له امراتان فكان يميل مع إحداهما على الاخرى ؛ بعث يوم القيامة واحد شقيه ساقط"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (كانت).
(٢) في [س، هـ]: (إحديهما)، وفي [ط]: (أحدهما).
(٣) في [ك، س، ط، أ، ب]: (إحدى)، وفي [ص، ز]: (فإحدى).
(٤) في [س]: (شقه).
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٠٠٩٠)، وابن ماجة (١٩٦٩)، وأبو داود (٢١٣٣)، والترمذي (١١٤١)، والنسائي ٧/ ٦٣، وابن حبان (٤٢٠٧)، والحاكم ٢/ ١٨٦، وابن جرير في التفسير ٥/ ٣١٥، والطحاوي في شرح المشكل (٣٣٤)، والبيهقي ٧/ ٢٩٧، والطيالسي (٢٤٥٤)، والدارمي (٢٢٠٦)، وابن أبي الدنيا في العيال (٥١٥)، وابن عدي ٧/ ٢٥٩٢، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ١/ ٣٢٨.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کی خاطر مدارت دوسری سے بڑھ کر کرتا ہو تو قیامت کے دن اسے اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اس کا ایک پہلوگرا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18470]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الترمذي: استغربه مع تصحيحه . قال عبد الحق الإشبيلي: هو خبر ثابت لكن علته أن هماما تفرد به وأن هماما رواه عن قتادة فقال كان يقال . قال البخاري: رواه حماد بن زيد عن أيوب عن أبي قلابة مرسلا . قال الترمذي: نقل عن البخاري قوله رواه حماد بن زيد عن أيوب عن أبي قلابة مرسلا ثم قال وحديث همام أشبه وهو ثقة حافظ . قال ابن الملقن: هذا الحديث صحيح . قال عبد الحق الإشبيلي: خبر ثابت . قال ابن دقيق العيد: إسناده على شرط الشيخين . قال ابن الملقن: هذا الحديث صحيح . قال عبد الحق الإشبيلي: خبر ثابت . قال ابن الملقن: هذا الحديث صحيح . قال عبد الحق الإشبيلي: خبر ثابت . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 782، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4207، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2775، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3952 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8839، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2133، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1141، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2252، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1969، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14855، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8051، 8687، 10229، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2576، والبزار فى «مسنده» برقم: 9551، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 234، 2361، ترقيم محمد عوامة: 17838»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں