🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 12782 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 12782، 13673
الفتح الربانی: 9474
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3764
المعجم الاوسط: 8851
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3860
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12782
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: سَمِعْتُ هِلَالَ بْنَ أَبِي دَاوُدَ الْحَبَطِيَّ أَبَا هِشَامٍ ، قَالَ: أَخِي هَارُونُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ حَدَّثَنِي، قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، إِنَّ الْمَكَانَ بَعِيدٌ، وَنَحْنُ يُعْجِبُنَا أَنْ نَعُودَكَ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ يَعُودُ مَرِيضًا، فَإِنَّمَا يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ" قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا لِلصَّحِيحِ الَّذِي يَعُودُ الْمَرِيضَ، فَالْمَرِيضُ مَا لَهُ؟ قَالَ:" تُحَطُّ عَنْهُ ذُنُوبُهُ".
ہارون بن ابی داؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ اے ابوحمزہ! جگہ دور کی ہے لیکن ہمارا دل چاہتا ہے کہ آپ کی عیادت کو آیا کریں، اس پر انہوں نے اپنا سر اٹھا کر کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے، وہ رحمت الہٰیہ کے سمندر میں غوطے لگاتا ہے اور جب مریض کے پاس بیٹھتا ہے تو اللہ کی رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ تو اس تندرست کا آدمی کا حکم ہے جو مریض کی عیادت کرتا ہے، مریض کا کیا حکم ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12782]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة هارون بن أبي داود الحبطي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13673
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ يَعْنِي الْحَبَطِيُّ أَبُو هِشَامٍ ، قَالَ: أَخِي هَارُونُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ حَدَّثَنِي، قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، إِنَّ الْمَكَانَ بَعِيدٌ، وَنَحْنُ يُعْجِبُنَا أَنْ نَعُودَكَ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ عَادَ مَرِيضًا، فَإِنَّمَا يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الصَّحِيحُ الَّذِي يَعُودُ الْمَرِيضَ، فَالْمَرِيضُ مَا لَهُ؟ قَالَ: تُحَطُّ عَنْهُ ذُنُوبُهُ".
ہارون بن ابی داؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ اے ابوحمزہ! جگہ دور کی ہے لیکن ہمارا دل چاہتا ہے کہ آپ کی عیادت کو آیا کریں، اس پر انہوں نے اپنا سر اٹھا کر کہا کہ میں نے نبٰی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے، وہ رحمت الہٰیہ کے سمندر میں غوطے لگاتا ہے اور جب مریض کے پاس بیٹھتا ہے تو اللہ کی رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ تو اس تندرست آدمی کا حکم ہے جو مریض کی عیادت کرتا ہے، مریض کا کیا حکم ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13673]

الحكم على الحديث:
صحیح لیغرہ، وھذا إسناد ضعیف لجهالة ھارون بن أبي داود
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9474
عَنْ هَارُونَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ يَا أَبَا حَمْزَةَ إِنَّ الْمَكَانَ بَعِيدٌ وَنَحْنُ يُعْجِبُنَا أَنْ نَعُودَكَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ( (أَيُّمَا رَجُلٍ يَعُودُ مَرِيضًا فَإِنَّمَا يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ) ) قَالَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا لِلصَّحِيحِ الَّذِي يَعُودُ الْمَرِيضَ فَالْمَرِيضُ مَا لَهُ قَالَ ( (تُحَطُّ عَنْهُ ذُنُوبُهُ) )
۔ ابو داود کہتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور کہا: اے ابو حمزہ! گھر تو دور ہے، لیکن ہمیں یہ بات بڑی اچھی لگتی ہے کہ ہم تمہاری عیادت کریں، انھوں نے اپنا سر اٹھایا اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جو آدمی کسی مریض کی تیمار داری کرنے کے لیے جاتاہے، وہ رحمت میں داخل ہوتاہے، اور جب اس مریض کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت اس کو ڈھانپ لیتی ہے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ ثواب تو عیادت کرنے والے صحت مند کے لیے ہے، مریض کے لیے کیا اجر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ [الفتح الربانی/مسائل المحبة والصحبة/حدیث: 9474]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه الطبراني في الاوسط: 8846، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12782 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12813»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3764
وَعَنْ أَبِي دَاوُدَ قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ إِنَّ الْمَكَانَ بَعِيدٌ، وَنَحْنُ يُعْجِبُنَا أَنْ نَعُودَكَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ يَعُودُ مَرِيضًا فَإِنَّمَا يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ" قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا لِلصَّحِيحِ الَّذِي يَعُودُ الْمَرِيضَ، فَالْمَرِيضُ مَا لَهُ؟ قَالَ:" تُحَطُّ عَنْهُ ذُنُوبُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ" وَأَبُو دَاوُدَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا.
بوداؤد بیان کرتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: اے سیدنا ابوحمزہ! جگہ دور ہے، اور ہمیں یہ بات پسند ہے کہ ہم آپ کی عیادت کے لئے آئیں تو انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے وہ رحمت میں غوطہ لگاتا ہے، اور جب وہ بیمار کے پاس بیٹھا ہوا ہوتا ہے، تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے“۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ثواب اس تندرست کو حاصل ہوتا ہے ُ، جو بیمار کی عیادت کرتا ہے، تو بیمار کو کیا اجر حاصل ہو گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے گناہ اس سے دور کر دیے جاتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب بیمار شخص تین دن تک بیمار رہے، تو وہ اپنے گناہوں سے یوں نکل جاتا ہے، جس طرح اس دن تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا“۔ ابوداؤد نامی راوی انتہائی ضعیف ہے، اور طبرانی کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حکم بن ابان ہے، اور وہ بھی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3764]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12371، 13261، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8846، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 492، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3860/3»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8851
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : نَا هِلَالُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْحَبَطِيُّ : حَدَّثَنِي أَخِي هَارُونُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ ، إِنَّ الْمَكَانَ بَعِيدٌ، وَنَحْنُ يُعْجِبُنَا أَنْ نَعُودَكَ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَيُّمَا رَجُلٍ عَادَ مَرِيضًا فَإِنَّهُ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هَارُونَ إِلَّا أَخُوهُ هِلَالٌ .
ہارون بن ابی داود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے ابو حمزہ! جگہ دور ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی عیادت کے لیے آئیں۔“ تو انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص بھی کسی مریض کی عیادت کرتا ہے وہ رحمت میں غوطہ زن ہوتا ہے، پھر جب وہ مریض کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہارون سے ان کے بھائی ہلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8851]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: ليس إسناد حديث أنس بالقوي «التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 24، ص 275» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2688، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 936، 941، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2718، 2719، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7464، 10825، 10827، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3487، 3487 (م)، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12231، 12979، 13880، 14283، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3429، 3511، 3759، 3802، 3837، 4010، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1399، والبزار فى «مسنده» برقم: 6679، 6834، 7089، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 465، 2474 / 1، 2474 / 2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6764، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29952، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2048، 2049، والطبراني فى «الصغير» برقم: 519»

الحكم على الحديث:
إسناده ليس بالقوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3860
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ حُمْرَانَ، حَدَّثَتْنِي (مَيَّةُ) الزَّرْقَاءُ قَالَتْ: "قُلْتُ لِأَنَسٍ: حَدِّثْنِي حَدِيثًا لَمْ يُدَاوِلْهُ الرِّجَالُ بَيْنَكَ وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: عَائِدُ الْمَرِيضِ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ; فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ غَمَرَتْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا حَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى، سَمِعْتُ هِلَالَ بْنَ أَبِي دَاوُدَ [الْحَبَطِيَّ] أَبَا هِشَامٍ قَالَ أَخِي هَارُونُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ -: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: "أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، إِنَّ الْمَكَانَ بَعِيدٌ وَنَحْنُ يُعْجِبُنَا أَنْ نَعُودَكَ. فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَيُّمَا رَجُلٍ يَعُودُ مَرِيضًا فَإِنَّمَا يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ; فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِيضِ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ. قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الصَّحِيحُ الَّذِي يَعُودُ الْمَرِيضَ، فَالْمَرِيضُ مَا لَهُ؟ قَالَ: تُحَطُّ عَنْهُ ذُنُوبُهُ".
وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، میہ الزرقاء بیان کرتی ہیں کہ میں نے ان سے کہا: مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ نے بلاواسطہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو اور آپ کے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی (تیسرا) شخص نہ ہو، تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”مریض کی عیادت کرنے والا رحمت میں غوطہ زن ہوتا ہے، پھر جب وہ اس کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو وہ رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے“، امام احمد بن حنبل کی روایت میں ہے کہ ایک شخص نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے عرض کی: اے ابو حمزہ! فاصلہ بہت زیادہ ہے لیکن ہمیں آپ کی عیادت کرنا بہت پسند ہے، اس پر انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص بھی کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے تو وہ درحقیقت رحمت میں غوطہ لگاتا ہے، پھر جب وہ مریض کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ تو عیادت کرنے والے تندرست شخص کا اجر ہے، تو خود مریض کے لیے کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے گناہ جھاڑ دیے جاتے ہیں“، نیز ابن ابی الدنیا اور امام طبرانی کی المعجم الصغیر اور الاوسط کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بندہ تین دن بیمار رہتا ہے تو وہ اپنے گناہوں سے ایسا پاک ہو کر نکلتا ہے جیسا کہ اس دن تھا جب اسے اس کی ماں نے جنم دیا تھا“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطب/حدیث: 3860]
تخریج الحدیث: «نزهة الألباب للوائلي (3/1586): العباس بن الفضل قال فيه ابن معين «كذاب خبيث» وضعفه ابن المديني جدًا، وذكره ابن حبان في الثقات وقال: يخطئ ويخالف؛ «ومن فوقه لا أعلمهم» (يزيد بن حمران ومنّة الزرقاء)»
«(3860/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 21806، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7854، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3152، 3153»
«(3860/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 13261، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 492، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3151، 3152»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ العباس بن الفضل الأزرق كذبه ابن معين، وفيه من لا يُعرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں