الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14602 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 14602
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17466
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3996
حدیث نمبر: 14602
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" عُذِّبَتْ امْرَأَةٌ فِي هِرٍّ أَوْ هِرَّةٍ، رَبَطَتْهُ حَتَّى مَاتَ، وَلَمْ تُرْسِلْهُ، فَيَأْكُلَ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ، فَوَجَبَتْ لَهَا النَّارُ بِذَلِكَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک عورت کو اس بلی کی وجہ سے عذاب ہوا جسے اس نے باندھ دیا تھا نہ خود اسے کھلایا اور نہ ہی اسے چھوڑا کہ وہ خود ہی زمین کے کیڑے مکوڑے کھا کر اپناپیٹ بھر لیتی حتی کہ وہ اس حال میں مرگئی تو اس کے لئے جہنم واجب ہو گئی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14602]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 904، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة
حدیث نمبر: 17466
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" عُذِّبَتِ امْرَأَةٌ فِي هِرٍّ - أَوْ هِرَّةٍ - رَبَطَتْهُ حَتَّى مَاتَ وَلَمْ تُرْسِلْهُ فَيَأْكُلَ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ، فَوَجَبَتْ لَهَا النَّارُ بِذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک عورت کو، ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا۔ (یہاں بلی کے لئے استعمال ہونے والے لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ اس عورت نے اسے باندھ دیا، یہاں تک کہ وہ مر گئی، اس عورت نے اسے چھوڑا نہیں، تاکہ وو بلی خود زمین سے کچھ کھا لیتی، تو اس عمل کی وجہ سے اُس عورت کے لئے جہنم واجب ہو گئی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17466]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (335/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14192»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3996
«عذبت امرأة في هر ربطته حتى مات ولم ترسله فيأكل من خشاش الأرض فوجبت لها النار بذلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا، اس نے اسے باندھے رکھا یہاں تک کہ وہ مر گئی، اور اسے چھوڑا بھی نہیں کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لیتی، تو اس کی وجہ سے اس کے لیے جہنم واجب ہو گئی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 3996]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن جابر. الإرواء 656 جزء صلاة الكسوف.»
قال الشيخ الألباني: صحيح