🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. مُسْنَدُ أَبِي إِسْحَاقَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1556 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 1556
مصنف ابن ابی شیبہ: 35296
الفتح الربانی: 8607
سنن سعید بن منصور: 983، 3866
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5710
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1556
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ، قُتِلَ أَخِي عُمَيْرٌ، وَقَتَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ، وَأَخَذْتُ سَيْفَهُ، وَكَانَ يُسَمَّى ذَا الْكَتِيفَةِ، فَأَتَيْتُ بِهِ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" اذْهَبْ، فَاطْرَحْهُ فِي الْقَبَضِ"، قَالَ: فَرَجَعْتُ وَبِي مَا لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللَّهُ مِنْ قَتْلِ أَخِي، وَأَخْذِ سَلَبِي، قَالَ: فَمَا جَاوَزْتُ إِلَّا يَسِيرًا، حَتَّى نَزَلَتْ سُورَةُ الْأَنْفَالِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَبْ فَخُذْ سَيْفَكَ".
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ غزوہ بدر کے دن میرے بھائی عمیر شہید ہو گئے اور میں نے سعید بن عاص کو قتل کر دیا اور اس کی تلوار لے لی، جس کا نام «ذَا الْكَتِيفَةِ» تھا، میں وہ تلوار لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا کر یہ تلوار مال غنیمت میں ڈال دو۔“ مجھے اپنے بھائی کی شہادت کا جو غم تھا اور مال غنیمت کے حصول کا جو خیال تھا، اسے اللہ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا تھا، ابھی میں تھوڑی دور ہی گیا تھا کہ سورہ انفال نازل ہو گئی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا کر اپنی تلوار لے لو۔“ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1556]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا الإسناد ضعيف لأن محمد بن عبيد الله لم يدرك سعداً .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33757 ترقیم الشثری: -- 35296
حدثنا ابو معاوية عن الشيباني عن محمد بن عبيد الله عن سعد بن ابي وقاص قال: لما كان يوم بدر قتلت سعيد بن العاص واخذت سيفه، وكان سيفه يسمى ذا الكتيفة، قال: وقتل اخي عمير، فجئت بالسيف إلى النبي صلى الله عليه وسلم قال: اذهب فاطرحه في القبض: فرجعت وبي ما لا يعلمه إلا الله من قتل اخي واخذ سلبي، فما لبثت إلا قليلا حتى نزلت سورة الانفال، فدعاني رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فقال: اذهب فخذ سيفك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سيفي).
(٢) في [أ، ب]: (ذا اللقينة).
(٣) في [س]: (سلبي).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) منقطع؛ محمد بن عبد اللَّه لا يروي عن سعد، أخرجه أحمد (١٥٥٦)، وأبو عبيد في الأموال (٧٥٦)، وسعيد بن منصور (٢٦٨٩)، وابن زنجويه (١١٢٦)، والطبري ٩/ ١٧٣، والواحدي في أسباب النزول ص ١٥٥، وبنحوه أخرجه أبو داود (٢٧٤٠)، والترمذي (٣٠٧٩)، والنسائي في الكبرى (١١١٩٦)، والحاكم ٢/ ١٣٢، وأصله في مسلم (١٧٤٨).

حضرت محمد بن عبید اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب غزوہ بدر کا دن تھا تو میں نے سعید بن عاص کو قتل کیا اور میں نے ا س کی تلوار لے لی اور اس کی تلوار کا نام ذوالکتیفہ تھا۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ میرے بھائی عمیر کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔ پس میں تلوار لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اس تلوار کو مقبوضہ مال غنیمت میں ڈال دو۔ پس میں لوٹا اس حال میں کہ میرے دل میں میرے بھائی کے قتل اور میری تلوار لیے جانے سے متعلق جو بات تھی وہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا تھا۔ میں تھوڑی دیر ہی ٹھہرا تھا کہ اتنے میں سورة الانفال نازل ہوگئی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: جاؤ اپنی تلوار لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35296]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ محمد بن عبد اللَّه لا يروي عن سعد .» ‏‏‏‏
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 983، 2689، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1576، والبزار فى «مسنده» برقم: 1239، ترقيم محمد عوامة: 33757»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8607
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ قُتِلَ أَخِي عُمَيْرٌ وَقَتَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ وَأَخَذْتُ سَيْفَهُ وَكَانَ يُسَمَّى ذَا الْكَتِيفَةِ فَأَتَيْتُ بِهِ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ اذْهَبْ فَاطْرَحْهُ فِي الْقَبَضِ قَالَ فَرَجَعْتُ وَبِي مَا لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللَّهُ مِنْ قَتْلِ أَخِي وَأَخْذِ سَلَبِي قَالَ فَمَا جَاوَزْتُ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى نَزَلَتْ سُورَةُ الْأَنْفَالِ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَخُذْ سَيْفَكَ
۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: بدر کے دن جب میرا بھائی عمیر قتل ہوا اور میں نے سعید بن عاص کو قتل کیا اور اس کی تلوار پکڑ لی، اس تلوار کا نام ذُوْ الْکَتِیفَۃِ تھا۔ میں وہ تلوار لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اس کو مال غنیمت میں رکھ دو۔ پس میں لوٹا، لیکن میرے بھائی کے قتل کی وجہ سے مجھے صدمہ تھا، وہ صرف اللہ تعالیٰ ہی جانتا تھا اور میرا مخالف سے چھینا ہوا مال بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لے لیا، بس میں تھوڑی دیر ہی آگے چلا تھا کہ سورۂ انفال نازل ہو گئی اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: سعد جائو اپنی تلوار لے لو۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة النساء إلى سورة الأعراف/حدیث: 8607]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 12/ 370، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1556 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1556»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره ۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 12/ 370
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 983 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 983
نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ قَتَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ، وَأَخَذْتُ سَيْفَهُ، وَكَانَ يُسَمَّى ذَا الْكَتِيفَةِ، فَجِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَبْ فَاطْرَحْهُ فِي الْقَبْضِ" , فَذَهَبْتُ وَبِي مَا لا يَعْلَمُهُ إِلا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ قَتْلِ أَخِي، وَأَخْذِ سَلَبِي، فَمَا جَاوَزَتْهُ إِلا قَلِيلا، حَتَّى نَزَلَتْ سُورَةُ الأَنْفَالِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَبْ فَخُذْ سَيْفَكَ" .
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب بدر کا دن آیا تو میں نے سعید بن العاص کو قتل کیا اور اس کی تلوار لے لی، جسے ذو الکتیفہ کہا جاتا تھا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اسے مالِ غنیمت میں ڈال دو، تو میں چلا اور میرے دل میں وہ کیفیت تھی جسے صرف اللہ عزوجل جانتا ہے، اپنے بھائی کے قتل اور مالِ غنیمت کے چھن جانے کی وجہ سے، میں ابھی زیادہ دور نہ گیا تھا کہ سورہ الانفال نازل ہوئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اپنی تلوار لے لو۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 983]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 983، 2689، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1576، والبزار فى (مسنده) برقم: 1239، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 33757»

الحكم على الحديث:
سنده ضعيف للانقطاع بين مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ وسعد بن أبي وقاص، وأصل القصة صحيح ثابت في «صحيح مسلم» كما سيأتي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2689 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3866
نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: نا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ قَتَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ، وَأَخَذْتُ سَيْفَهُ، وَكَانَ يُسَمَّى ذَا الْكَتِيفَةِ، فَجِئْتُ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ قُتِلَ أَخِي عُمَيْرٌ قَبْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَبْ فَاطْرَحْهُ فِي الْقَبَضِ"، قَالَ: فَرَجَعْتُ وَبِي مَا لا يَعْلَمُهُ إِلا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ قَتْلِ أَخِي وَأَخْذِ سَلَبِي، فَمَا جَاوَزْتُ إِلا قَرِيبًا حَتَّى نَزَلَتْ سُورَةُ الأَنْفَالِ، فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اذْهَبْ فَخُذْ سَيْفَكَ" .
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بدر کے دن میں نے سعید بن عاص کو قتل کیا اور اس کی تلوار (ذوالکتیفہ) لے لی۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جبکہ میرا بھائی عمیر قتل ہو چکا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے غنیمت میں ڈال دو۔“ میں واپس لوٹا اور میرا دل غم سے بھر گیا کہ بھائی بھی مارا گیا اور مال بھی چھن گیا۔ میں زیادہ دور نہیں گیا تھا کہ سورہ انفال نازل ہوئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”جا کر اپنی تلوار لے لو۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3866]
تخریج الحدیث: «إسناده صحیح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 983، 2689، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1576، والبزار فى «مسنده» برقم: 1239، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 33757»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5710
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ سَعْدٍ قَالَ: " لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ قُتِلَ أَخِي عُمَيْرٌ وَقَتَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ وَأَخَذْتُ سَيْفَهُ وَكَانَ يُسَمَّى ذَا الْكَثِيفَةِ فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: اذْهَبْ فَاطْرَحْهُ فِي الْقَبْضِ فَخَرَجْتُ وَبِي مَا لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللَّهُ مِنْ قَتْلِ أَخِي وَأَخْذِ سَلَبِي، فَمَا مَكَثْتُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى نَزَلَتْ سُورَةُ الْأَنْفَالِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اذْهَبْ فَخُذْ سَيْفَكَ ".
وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي بَابِ مَا جَاءَ فِي غَنِيمَةِ بَدْرٍ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”جب غزوہ بدر کا دن تھا تو میرا بھائی عمیر شہید ہوا اور میں نے سعید بن العاص کو قتل کر کے اس کی تلوار اپنے قبضے میں لے لی جسے 'ذو الکثیفہ' کہا جاتا تھا، پھر میں اسے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جاؤ اور اسے (جمع شدہ) مالِ غنیمت میں ڈال دو۔“ چنانچہ میں وہاں سے رخصت ہوا اور میرے دل پر رنج و ملال کی وہ کیفیت طاری تھی جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا، جو میرے بھائی کی شہادت اور مجھ سے میرا حاصل کردہ جنگی ساز و سامان واپس لیے جانے کے سبب تھی، ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ ﴿سورۃ الانفال﴾ نازل ہوئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”جاؤ اور اپنی تلوار لے لو۔““ اور امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے اسے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5710]
تخریج الحدیث: «ورواه أبو بكر بن أبي شيبة بسند رواته ثقات»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1748، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3079، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2740، 2864، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1559، وأخرجه فتح الباري برقم: 2591، 6012، 6059، 6082، 6352، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 6434، وأخرجه مسند البزار برقم: 1085، 1136، 1149، 1174، 1204، 1239، 3139، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2642، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2355، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 331، 5464، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1169، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6102، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 1126»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں