🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
225. حَدِيثُ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 15924 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 15924
المعجم الکبیر للطبرانی: 5534، 14538
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15924
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" طَلَّقَ حَفْصَةَ بِنْتَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ثُمَّ ارْتَجَعَهَا".
سیدنا عاصم بن عمر سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ سیدنا حفصہ کو طلاق دیدی تھی لیکن بعد میں رجوع کر لیا تھا۔ [مسند احمد/مسند المكيين/حدیث: 15924]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لإرساله، عاصم بن عمر لم يسمع من النبى صلى الله عليه وسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5534
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رِشْدِينَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا اعْتَمَرَ وَكَانَ فِي الطَّرِيقِ قَالَ: لَوْ نَظَرْنَا إِلَى كُلِّ بَعِيرٍ سَمِينٍ فَنَحَرْنَاهُ وَأَكَلْنَاهُ حَتَّى يَرَوْا قُوَّتَنَا، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، بَلِ ادْعُ بِأَزْوَادِ الْقَوْمِ، ثُمَّ ادْعُ فِيهَا، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ سَيُبَارِكُ فِيهَا، فَفَعَلَ ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَدِمْتُمْ فَارْمُلُوا الثَّلَاثَةَ الْأَشْوَاطَ الْأُوَلَ حَتَّى يَرَوْا قُوَّتَكُمْ ".
وَيَوْمَئِذٍ يَقُولُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَشِّرُوا النَّاسَ، أَنَّهُ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کیا اور راستے میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کاش ہم ہر موٹے تازے اونٹ کو دیکھ کر اسے ذبح کر ڈالیں اور کھا لیں، تاکہ وہ (کفار) ہماری طاقت دیکھ لیں۔“ اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! بلکہ آپ لوگوں کے زادِ راہ منگوائیں، پھر ان کے لیے دعا کریں، اللہ عزوجل اس میں برکت ڈال دے گا۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم پہنچو تو پہلے تین چکروں میں رمل کرو، تاکہ وہ تمہاری طاقت دیکھ لیں۔“
اور اسی دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو خوشخبری دے دو کہ جس نے ’اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں‘ کہا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5534]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 74، حدیث 5555»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14538
سیدنا عاصم بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنی زوجہ) سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کو ایک طلاق دی، پھر انہیں رجوع کر لیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14538]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 176، حدیث 466»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں