🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1931 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 1931
الفتح الربانی: 3680
مسند امام شافعی: 611
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1931
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , عَجِبْتُ مِمَّنْ يَتَقَدَّمُ الشَّهْرَ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ"، أَوْ قَالَ" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھے ان لوگوں پر تعجب ہوتا ہے جو پہلے ہی سے مہینہ منا لیتے ہیں، حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”جب تک چاند کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لو، روزہ نہ رکھو“، یا یہ فرمایا کہ ”چاند دیکھ کر روزہ رکھا کرو۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1931]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد فيه عمرو بن دينار مجهول.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3680
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: عَجِبْتُ مِمَّنْ يَتَقَدَّمُ الشَّهْرَ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ، أَوْ قَالَ: صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ) )
۔ سیدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے اس آدمی پر تعجب ہے جو مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی روزے رکھنا شروع کر دیتا ہے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: اس وقت تک روزہ نہ رکھو، جب تک چاند نہ دیکھ لو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3680]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه النسائي: 4/ 135، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1931 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1931»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ اخرجه النسائي: 4/ 135
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 611
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ [ ص: 101 ] رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: عَجِبْتُ مِمَّنْ يَتَقَدَّمُ الشَّهْرَ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ"  . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الصِّيَامِ وَإِلَى آخِرِ الرَّابِعِ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں مجھے تعجب ہوتا ہے ان لوگوں پر جو (رمضان کا) مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی روزے شروع کر دیتے ہیں۔ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم روزے نہ رکھو حتیٰ کہ تم رمضان کا چاند دیکھ لو اور روزے افطار نہ کرو حتیٰ کہ تم (شوال کا) چاند دیکھ لو۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 611]
تخریج الحدیث: «اخرجه النسائى الصيام ذكر الاختلاف على عمرو بن دينار في حديث ابن عباس فيه (2127) والبيهقي: 207/4 . واحمد: 1/ 221، 367 . وصححه ابن الجارود (375).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں