🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2098 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 2098، 2912
الفتح الربانی: 6092
السنن الكبرى للبيهقي: 11380
المعجم الاوسط: 3777
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5091
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2098
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اخْتَلَفْتُمْ فِي الطَّرِيقِ، فَاجْعَلُوهُ سَبْعَ أَذْرُعٍ، وَمَنْ بَنَى بِنَاءً، فَلْيَدْعَمْهُ حَائِطَ جَارِهِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب راستے (کی پیمائش) میں تمہارا اختلاف رائے ہو جائے تو اسے سات گز بنا لیا کرو، اور جو شخص کوئی عمارت بنائے اسے چاہئے کہ اپنے پڑوسی کی دیوار کے ساتھ ستون بنا لے (تاکہ اس کی عمارت نہ گر سکے)۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2098]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، رواية سماك عن عكرمة مضطربة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2912
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا اخْتَلَفْتُمْ فِي الطَّرِيقِ فَاجْعَلُوهُ سَبْعَةَ أَذْرُعٍ، وَمَنْ سَأَلَهُ جَارُهُ أَنْ يَدْعَمَ عَلَى حَائِطِهِ، فَلْيَفْعَلْ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب راستے میں تمہارا اختلاف رائے ہو جائے تو اسے سات گز بنا لیا کرو، اور جس شخص سے اس کا پڑوسی اس کی دیوار پر اپنا شہتیر رکھنے کی درخواست کرے تو اسے چاہئے کہ اپنے پڑوسی کی لکڑی کے ساتھ ستون بنا لے (تاکہ اس کی عمارت نہ گر سکے)۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2912]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، شريك سيئ الحفظ، قد توبع، وسماك فى روايته عن عكرمة اضطراب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6092
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اخْتَلَفْتُمْ فِي الطَّرِيقِ فَدَعُوا سَبْعَ أَذْرُعٍ ثُمَّ ابْنُوا وَمَنْ سَأَلَهُ جَارُهُ أَنْ يَدْعَمَ عَلَى حَائِطِهِ فَلْيَدَعْهُ
۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب راستے کے بارے میں تمہارا اختلاف ہو جائے تو سات ہاتھ چھوڑ کر عمارتیں تعمیر کر لو، اور جو اپنے پڑوسی سے اس کی دیوارپر شہتیر رکھنے کا مطالبہ کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اس کو رکھنے دے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلح وأحكام الجرار/حدیث: 6092]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2339، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2757 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2757»
وضاحت: فوائد: … اسلام ایسا باکمال مذہب ہے کہ یہ نہ صرف آخرت کو سنوارنے کے ڈھنگ سکھاتا ہے، جو اس کا مقصودِ اصلی ہے، بلکہ دنیا میں بھی تنگ دستی و تنگ ذہنی سے آزاد ہو کر فارغ البالی اور خوشحالی کے ساتھ رہنے کے لیے قوانین وضع کرتا ہے۔ جہاںشریعت نے وسیع گھر کو امن و سعادت کی علامت قرار دیا ہے، وہاں کھلے راستوں اور کھلی گلیوں کی وجہ سے بھی کئی پریشانیاں دور ہو جاتی ہے۔ اگر اس مسئلہ میں لوگ اتفاقِ رائے سے کوئی حد متعین کر لیں تو ٹھیک وگرنہ شریعت کا حکم نافذ ہو گا، جس کے مطابق کسی گزرگاہ کی چوڑائی سات ہاتھ یعنی ساڑھے دس فٹ رکھی جائے گی۔ گلیوں کا دس گیارہ فٹ وسیع ہونا دورِ حاضر کا اہم تقاضا ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 2339
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11380
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اخْتَلَفْتُمْ فِي الطَّرِيقِ فَاجْعَلُوهُ سَبْعَةَ أَذْرُعٍ، وَمَنْ بَنَى بِنَاءً فَلْيَدْعَمْهُ بِحَائِطِ جَارِهِ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں راستے کے بارے میں اختلاف ہو جائے تو اسے سات ہاتھ چھوڑ دو اور جو مکان بنائے، اسے اپنے ہمسائے کی دیوار کے ساتھ ستون رکھنا چاہیے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلح/حدیث: 11380]
تخریج الحدیث: «منكر الاسناد»

الحكم على الحديث:
منكر الاسناد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3777
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ، وَلِلرَّجُلِ أَنْ يَجْعَلَ خَشَبَةً عَلَى حَائِطِ جَارِهِ، وَإِذَا شَكَكْتُمْ فِي الطَّرِيقِ فَاجْعَلُوهُ سَبْعَ أَذْرُعٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا مَعْمَرٌ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ (ابتداءً) نقصان پہنچانا جائز ہے اور نہ نقصان کا بدلہ نقصان سے لینا۔ آدمی کو حق ہے کہ اپنے پڑوسی کی دیوار پر لکڑی (کڑی) رکھ لے، اور جب راستے (کی چوڑائی) میں تمہیں اختلاف ہو تو اسے سات ہاتھ رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جابر سے معمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3777]
تخریج الحدیث: «قال محمد بن عبد الباقي الزرقاني: في إسناده جابر ضعيف «شرح الزرقاني على الموطأ، ج 4، ص 67» »
«قال الدارقطني: يرويه أيوب السختياني واختلف عنه فرواه حماد بن زيد وعبد الوارث وسفيان بن عيينة وعبد الوهاب وجرير بن حازم عن أيوب عن عكرمة عن أبي هريرة ورواه محمد بن عيسى بن الطباع عن حماد عن أيوب عن ابن سيرين وعكرمة عن أبي هريرة واختلف عن سماك بن حرب فرواه زهير بن معاوية والثوري وشعبة عن سماك عن عكرمة مرسلا ورواه محمد بن مصعب عن قيس بن الربيع عن سماك عن عكرمة عن أبي هريرة والصحيح عن سماك مرسلا ورواه جابر الجعفي عن عكرمة عن ابن عباس «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 11، ص 123» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 62، 63، 61، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2337، 2341، 2339، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11499، 11497، 11498، 11980، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4540، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2129، 2344، 2801، 2912، 2959، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2520، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 600، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2742، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23490، 23493، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1189، 1188، 2407، 2408، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11502 / 2، 11576، 11736، 11737، 11806»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف جابر الجعفي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5091
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " مَنْ سَأَلَ جَارَهُ أَنْ يَدْعَمَ عَلَى حَائِطِهِ فَلْيَفْعَلْ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ مَوْقُوفًا.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”جو شخص اپنے پڑوسی سے اس کی دیوار پر (اپنے مکان کی لکڑی یا شہتیر کا) سہارا لینے کی اجازت مانگے تو پڑوسی کو چاہیے کہ وہ اسے اجازت دے دے۔“ اسے احمد بن منیع نے موقوفاً روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البر والصلة/حدیث: 5091]
تخریج الحدیث: «المطالب العالية (2742): أحمد بن منيع عن أبي نصر التمار عن شريك عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس موقوفًا؛ المحقق: ضعيف لاضطراب رواية سماك عن عكرمة (رفعه تارة ووقفه أخرى)، وشريك سيئ الحفظ (من الحفظ)»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده ضعيف، رواية سماك عن عكرمة مضطربة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں