الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
950. حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21416 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 21416
الفتح الربانی: 9274
المستدرک علی الصحیحین: 9017
الجامع الكامل: 16248
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17880
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7271
حدیث نمبر: 21416
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي ذَرٍّ وَهُوَ بِالرَّبَذَةِ وَعِنْدَهُ امْرَأَةٌ لَهُ سَوْدَاءُ مشْبَعة لَيْسَ عَلَيْهَا أَثَرُ الْمَجَاسِدِ وَلَا الْخَلُوقِ، قَالَ: فَقَالَ: أَلَا تَنْظُرُونَ إِلَى مَا تَأْمُرُنِي بِهِ هَذِهِ السُّوَيْدَاءُ؟! تَأْمُرُنِي أَنْ آتِيَ الْعِرَاقَ، فَإِذَا أَتَيْتُ الْعِرَاقَ مَالُوا عَلَيَّ بِدُنْيَاهُمْ، وَإِنَّ خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيَّ" أَنَّ دُونَ جِسْرِ جَهَنَّمَ طَرِيقًا ذَا دَحْضٍ وَمَزِلَّةٍ، وَإِنَّا نَأْتِي عَلَيْهِ وَفِي أَحْمَالِنَا اقْتِدَارٌ"، وَحَدَّثَ مَطَرٌ أَيْضًا بِالْحَدِيثِ أَجْمَعَ فِي قَوْلِ أَحَدِهِمَا: أَنْ نَأْتِيَ عَلَيْهِ وَفِي أَحْمَالِنَا اقْتِدَارٌ، وَقَالَ الْآخَرُانْ: نَأْتِيَ عَلَيْهِ وَفِي أَحْمَالِنَا اضْطِمَارٌ أَحْرَى أَنْ نَنْجُوَ، مِنْ أَنْ نَأْتِيَ عَلَيْهِ وَنَحْنُ مَوَاقِيرُ .
ابو اسماء کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ وہ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کے گھر میں داخل ہوئے جب کہ وہ مقام ربذہ میں تھے ان کے پاس ان کی سیاہ فام صحت مند بیوی بھی تھی لیکن اس پر بناؤ سنگھار یا خوشبو کے کوئی اثرات نہ تھے انہوں نے مجھ سے فرمایا اس حبشن کو دیکھو یہ مجھے کیا کہتی ہے؟ یہ کہتی ہے کہ میں عراق چلا جاؤں جب میں عراق جاؤں گا تو وہاں کے لوگ اپنی دنیا کے ساتھ میرے پاس آئیں گے اور میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت کی ہے کہ جہنم کے پل پر ایک راستہ ہوگا جو لڑکھڑانے اور پھسلن والا ہوگا اس لئے جب ہم اس پل پر پہنچیں تو ہمارے سامان میں کوئی وزنی چیز نہ ہونا اس بات سے زیادہ بہتر ہے کہ ہم وہاں سامان کے بوجھ تلے دبے ہوئے پہنچیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21416]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 9274
عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ بِالرَّبَذَةِ وَعِنْدَهُ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ مُشْبَعَةٌ لَيْسَ عَلَيْهَا أَثَرُ الْمَجَاسِدِ وَلَا الْخَلُوقِ قَالَ فَقَالَ أَلَا تَنْظُرُونَ إِلَى مَا تَأْمُرُنِي بِهِ هَذِهِ السُّوَيْدَاءُ تَأْمُرُنِي أَنْ آتِيَ الْعِرَاقَ فَإِذَا أَتَيْتُ الْعِرَاقَ مَالُوا عَلَيَّ بِدُنْيَاهُمْ وَإِنَّ خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيَّ أَنْ دُونَ جِسْرِ جَهَنَّمَ طَرِيقًا ذَا دَحْضٍ وَمَزَلَّةٍ وَإِنَّا نَأْتِي عَلَيْهِ وَفِي أَحْمَالِنَا اقْتِدَارٌ أَحْرَى أَنْ نَنْجُوَ عَنْ أَنْ تَأْتِيَ عَلَيْهِ وَنَحْنُ مَوَاكِيرُ
۔ ابو اسماء کہتے ہیں: میں سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، جبکہ وہ ربذہ مقام میں تھے اور ان کے پاس کالی سیاہ ایک خاتون بیٹھی ہوئی تھی، اس میں زعفران اور خلوق خوشبوؤں کا کوئی اثر نہیں تھا، انھوں نے کہا: کیا تم اس چیز کی طرف نہیں دیکھتے، جس کا یہ سیاہ فام عورت مجھے حکم دے رہی ہے، یہ مجھے کہتی ہے کہ میں عراق چلا جاؤں، اور جب میں عراق جاؤں گا تو لوگ اپنی دنیا کے ساتھ میرے طرف مائل ہوں گے، جبکہ میرے خلیل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بتلایا تھا کہ جہنم والے پل صراط سے قبل ایک پھسلن والا راستہ ہے اور ہم نے وہاں سے گزرنا ہے، اگر ہم بوجھوں سے ہلکے ہوئے تو زیادہ ممکن ہو گا کہ ہم وہاں سے نجات پا جائیں، بہ نسبت اس کے کہ ہم وہاں اس حال میں جائیں کہ ہم بوجھ والے ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب الزهد: مسائل القناعة والاكتفاء بالقدر الضروري من الرزق/حدیث: 9274]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21416 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21746»
وضاحت: فوائد: … بعض نسخوں میں یہ لفظ اس طرح ہے: مُسْغِبَۃٌ اس کا معنی: بھوکی ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
حدیث نمبر: 9017
أخبرني الشيخ أبو بكر أحمد بن إسحاق الإمام، أخبرنا موسى بن الحسن ابن عَبّاد، حدثنا عفّان بن مُسلِم، حدثنا همّام بن يحيى، عن مَطَر الورَّاق، عن أبي قِلابة قال: دخل نفرّ من القُرّاء على أبي ذرّ، وعنده امرأةٌ سوداءُ عليها عَباءةٌ قطوانيَّة ليس عليها مَجاسِدُ ولا خَلُوقٌ، فقال أبو ذر: أتدرون ما تقولُ هذه؟ تأمرُني أن آتيَ العراقَ، ولو أتيتُ العراقَ لقالوا: هذا صاحبُ رسول الله، فمالُوا علينا من الدنيا، وإنَّ خَليلي أبا (2) القاسم ﷺ عَهِدَ إليَّ: أن جسرَ جَهَنَّمَ دَحْضٌ مَزَلّةٌ، وفي أحمالنا اقتِدارٌ (1) ، لعلَّنا أن ننجوَ منها (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين إن كان أبو قِلابةَ سمع من أبي ذرٍّ الغِفاري ﵀ (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8802 - على شرط البخاري ومسلم إن كان أبو قلابة سمع من أبي ذر
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين إن كان أبو قِلابةَ سمع من أبي ذرٍّ الغِفاري ﵀ (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8802 - على شرط البخاري ومسلم إن كان أبو قلابة سمع من أبي ذر
ابوقلابہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: قاریوں (قرآن کے عالموں) کی ایک جماعت سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی، ان کے پاس ایک سیاہ فام عورت تھی جس پر ایک قطوانی (سیاہ اور کھردرے کپڑے کی) عبا تھی، نہ اس کے پاس کوئی قیمتی لباس تھا اور نہ ہی خوشبو۔ تو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا کہہ رہی ہے؟ یہ مجھے کہتی ہے کہ میں عراق جاؤں، حالانکہ اگر میں عراق گیا تو لوگ کہیں گے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، تو وہ دنیاوی مال و اسباب کے ساتھ ہماری طرف جھک پڑیں گے۔ اور یقیناً میرے خلیل ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت فرمائی تھی کہ جہنم کا پل پھسلنے والی جگہ ہے، اور ہمارا بوجھ ہلکا ہے، تو شاید ہم اس سے نجات پا جائیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح الاسناد ہے، بشرطیکہ ابوقلابہ نے اسے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سنا ہو۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 9017]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح الاسناد ہے، بشرطیکہ ابوقلابہ نے اسے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سنا ہو۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 9017]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد شاذٌّ بذكر مطر عن أبي قلابة، فموسى بن الحسن بن عباد» [ترقيم الرساله 9017] [ترقيم الشركة 8908] [ترقيم العلميه 8802]
الحكم على الحديث:
خبر صحيح
حدیث نمبر: 16248
16248- عن أبي أسماء: أنه دخل على أبي ذر، وهو بالربذة، وعنده امرأة سوداء مشبعة ليس عليها أثر المجاسد والخلوق، قال: فقال: ألا تنظرون إلى ما تأمرني به هذه السويداء؟ تأمرني أن آتي العراق، فإذا أتيت العراق مالوا علَيَّ بدنياهم، وإن خليلي صلى الله عليه وسلم عهد إلي أن دون جسر جهنم طريقا ذا دحض ومزلة، وإنا نأتي عليه وفي أحمالنا اقتدار. - وحدث مطرٌ أيضا بالحديث أجمع في قول أحدهما: أن نأتي عليه وفي أحمالنا اقتدار. وقال الآخران: نأتي عليه وفي أحمالنا اضطمار - أحرى أن ننجو من أن نأتي عليه ونحن مواقير.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (21416) والحارث بن أبي أسامة كما في بغية الباحث (1087) كلاهما عن عفان، حدثنا همام، حدثنا قتادة، عن أبي قلابة، عن أبي أسماء الرحبي، فذكره. وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17880
وَعَنْ أَبِي أَسْمَاءَ: أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي ذَرٍّ، وَهُوَ بِالرَّبَذَةِ وَعِنْدَهُ امْرَأَةٌ لَهُ، سَوْدَاءُ بَشِعَةٌ لَيْسَ عَلَيْهَا أَثَرُ الْمَجَاسِدِ، وَلَا الْخَلُوقِ، فَقَالَ: أَلَا تَنْظُرُونَ إِلَى مَا تَأْمُرُنِي بِهِ هَذِهِ السُّوَيْدَاءُ؟ تَأْمُرُنِي أَنْ آتِيَ الْعِرَاقَ، فَإِذَا أَتَيْتُ الْعِرَاقَ مَالُوا عَلَيَّ بِدُنْيَاهُمْ، وَإِنَّ خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَهِدَ إِلَيَّ أَنَّ دُونَ جِسْرِ جَهَنَّمَ طَرِيقًا ذَا دَحْضٍ وَمَزَلَّةٍ، وَإِنَّا إِنْ نَأْتِ عَلَيْهِ وَفِي أَحْمَالِنَا اقْتِدَارٌ أَوِ اضْطِمَارٌ أَحْرَى أَنْ نَنْجُوَ مِنْ أَنْ نَأْتِيَ عَلَيْهِ وَنَحْنُ مَوَاقِيرُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَنَسٍ، وَأَبِي الدَّرْدَاءِ فِي أَوَاخِرِ الْبَابِ بَعْدَ هَذَا.
ابواسماء بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جو ”ربذہ“ کے مقام پر موجود تھے، اُن کے پاس ایک سیاہ فام خاتون بیٹھی ہوئی تھی، جو خراب حلیے میں تھی، اس نے کوئی زعفران یا خوشبو نہیں لگائی ہوئی تھی، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم لوگ دیکھ نہیں رہے؟ کہ یہ سیاہ فام عورت مجھے کیا کہتی ہے؟ یہ مجھے کہتی ہے کہ میں عراق چلا جاؤں، اگر میں عراق چلا جاتا ہوں، تو وہاں کے لوگ اپنی دنیا لے کر مجھ پر ٹوٹ پڑیں گے اور میرے خلیل علیہ السلام نے مجھے یہ بات بتائی تھی کہ جہنم کے پل سے پہلے ایک راستہ ہے، جس میں پھسلن اور خرابی ہے اور جب ہم اُس راستے پر آئیں گے، تو ہمارا وزن کم ہو، تو نجات کے حصول کے لیے یہ (تھوڑا وزن ہونا) اس سے زیادہ موزوں ہو گا کہ جب ہم وہاں پہنچیں تو ہم بوجھل ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث آگے چل کر آخری ابواب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17880]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث آگے چل کر آخری ابواب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17880]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (159/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7271
وَعَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ: "أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ بِالرَّبَذَةِ وَعِنْدَهُ امْرَأَةٌ لَهُ سَوْدَاءُ مُشَنَّفَةٌ لَيْسَ عَلَيْهَا أَثَرُ الْمَحَاسِنِ وَلَا الْخَلُوقِ، فَقَالَ: أَلَا تَنْظُرُونَ إِلَى مَا تَأْمُرُنِي بِهِ هَذِهِ السُّوَيْدَاءُ، تَأْمُرُنِي أَنْ آتِيَ الْعِرَاقَ، فَإِذَا أَتَيْتُ الْعِرَاقَ مَالُوا عَلَيَّ بِدُنْيَاهُمْ، وَإِنَّ خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيَّ أَنْ مَا دُونَ جِسْرِ جَهَنَّمَ طَرِيقٌ دَحْضٌ وَمَزِلَّةٌ، وَإِنَّا إِنْ نَأْتِي عَلَيْهِ وَفِي أَحْمَالِنَا اقْتِدَارٌ - حَدَّثَ الْحَدِيثَ أَجْمَعَ فِي قَوْلِ أَحَدِهِمَا: أَنْ نَأْتِي عَلَيْهِ وَفِي أَحْمَالِنَا اقْتِدَارٌ.
وَقَالَ الْآخَرُ: أَنْ نَأْتِي عَلَيْهِ وَفِي أَحْمَالِنَا اضْطِمَارٌ - أَحْرَى أَنْ نَنْجُوَ مِنْ أَنْ نَأْتِيَ وَنَحْنُ مَوَاقِيرُ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ الصَّحِيحِ فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "وَفِي أَحْمَالِنَا اقْتِدَارٌ - أَوِ اضْطِمَارٌ - أَحْرَى أَنْ نَنْجُوَ مِنْ أَنْ نَأْتِيَ عَلَيْهِ وَنَحْنُ مَوَاقِيرُ".
الدَّحْضُ - بِفَتْحِ الدَّالِ وَسُكُونِ الْحَاءِ الْمُهْمَلَتَيْنِ وَبِفَتْحِ الْحَاءِ أَيْضًا وَآخِرُهُ ضَادٌ مُعْجَمَةٌ - هُوَ الزَّلَقُ.
وَقَالَ الْآخَرُ: أَنْ نَأْتِي عَلَيْهِ وَفِي أَحْمَالِنَا اضْطِمَارٌ - أَحْرَى أَنْ نَنْجُوَ مِنْ أَنْ نَأْتِيَ وَنَحْنُ مَوَاقِيرُ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ .
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ الصَّحِيحِ فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "وَفِي أَحْمَالِنَا اقْتِدَارٌ - أَوِ اضْطِمَارٌ - أَحْرَى أَنْ نَنْجُوَ مِنْ أَنْ نَأْتِيَ عَلَيْهِ وَنَحْنُ مَوَاقِيرُ".
الدَّحْضُ - بِفَتْحِ الدَّالِ وَسُكُونِ الْحَاءِ الْمُهْمَلَتَيْنِ وَبِفَتْحِ الْحَاءِ أَيْضًا وَآخِرُهُ ضَادٌ مُعْجَمَةٌ - هُوَ الزَّلَقُ.
ابو اسماء رحبی سے روایت ہے کہ وہ مقامِ ربذہ میں سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس وقت ان کے پاس ان کی ایک سیاہ فام اہلیہ موجود تھیں جنہوں نے کانوں میں بالیاں پہن رکھی تھیں مگر ان پر بناؤ سنگھار یا خوشبو کا کوئی اثر نمایاں نہ تھا، تو سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے (انہیں دیکھ کر) فرمایا: ”کیا تم اس سیاہ فام عورت کو نہیں دیکھتے کہ یہ مجھے کس چیز کا مشورہ دے رہی ہے؟ یہ مجھے کہتی ہے کہ میں عراق چلا جاؤں، حالانکہ اگر میں عراق گیا تو وہاں کے لوگ اپنی دنیا (مال و دولت) لے کر مجھ پر ٹوٹ پڑیں گے، جبکہ میرے جانی دوست صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ عہد فرمایا تھا کہ ”جہنم کے پل سے پہلے کا راستہ انتہائی پھسلن والا اور لغزش کا مقام ہے، اور اگر ہم وہاں اس حال میں پہنچیں کہ ہمارے بوجھ ہلکے ہوں تو یہ ہمارے نجات پانے کے لیے اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے کہ ہم وہاں (دنیا کے) بوجھ تلے لدے ہوئے پہنچیں“۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے، نیز امام احمد بن حنبل نے اسے صحیح سند کے ساتھ ان الفاظ میں روایت کیا ہے کہ ”ہمارے بوجھوں میں ہلکا پن ہو تو یہ ہمارے نجات پانے کے لیے اس سے کہیں زیادہ موزوں ہے کہ ہم وہاں بوجھ تلے دبے ہوئے پہنچیں“۔ فنی اعتبار سے لفظ 'الدحض' سے مراد ایسی جگہ ہے جہاں پاؤں پھسل جائیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7271]
تخریج الحدیث: «بسند الصحيح فذكره إلا أنه قال: "وفي أحمالنا اقتدار - أو اضطمار - أحرى أن ننجو من أن نأتي عليه ونحن مواقير"»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 20907، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8838»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 20907، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8838»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح