🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
950. حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21554 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 21554
الفتح الربانی: 6706
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10606
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3493
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21554
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الطَّائِفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمِقْدَامِ ، عَنْ ابْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ الْآخِرَ قَدْ زَنَى، فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ ثَلَّثَ ثُمَّ رَبَّعَ، فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ مَرَّةً: فَأَقَرَّ عِنْدَهُ بِالزِّنَا فَرَدَّدَهُ أَرْبَعًا، ثُمَّ نَزَلَ فَأَمَرَنَا فَحَفَرْنَا لَهُ حَفِيرَةً لَيْسَتْ بِالطَّوِيلَةِ، فَرُجِمَ فَارْتَحَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَئِيبًا حَزِينًا، فَسِرْنَا حَتَّى نَزَلَ مَنْزِلًا، فَسُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَلَمْ تَرَ إِلَى صَاحِبِكُمْ، غُفِرَ لَهُ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ" .
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کسی سفر میں تھے کہ ایک آدمی حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ نیکیوں سے پیچھے رہنے والے (میں نے) بدکاری کی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف سے منہ پھیرلیا جب چار مرتبہ اسی طرح ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری سے اتر پڑے اور ہمیں حکم دیا چنانچہ ہم نے اس کے لئے ایک گڑھا کھودا جو بہت زیادہ لمبا نہ تھا پھر اسے رجم کردیا گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غم اور پریشانی کی حالت میں وہاں سے کوچ فرما دیا اور ہم روانہ ہوگئے جب اگلی منزل پر پڑاؤ کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ کیفیت ختم ہوگئی اور مجھ سے فرمایا ابوذر! دیکھو تو سہی تمہارے ساتھی کی بخشش ہوگئی اور اسے جنت میں داخل کردیا گیا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21554]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، حجاج بن أرطاة مدلس، وقد عنعن، و عبدالله بن المقدام مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6706
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ الْأَخِرَ قَدْ زَنَى فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ ثَلَّثَ ثُمَّ رَبَّعَ فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ مَرَّةً فَأَقَرَّ عِنْدَهُ بِالزِّنَا فَرَدَّدَهُ أَرْبَعًا ثُمَّ نَزَلَ فَأَمَرَنَا فَحَفَرْنَا لَهُ حَفِيرَةً لَيْسَتْ بِالطَّوِيلَةِ فَرُجِمَ فَارْتَحَلَ رَسُولُ الل ’َهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَئِيبًا حَزِينًا فَسِرْنَا حَتَّى نَزَلَ مَنْزِلًا فَسُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي يَا أَبَا ذَرٍّ أَلَمْ تَرَ إِلَى صَاحِبِكُمْ غُفِرَ لَهُ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ
۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اس بد نصیب نے زنا کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے رخ موڑ لیا، پھر اس نے دوسری، تیسری، حتیٰ کہ چوتھی مرتبہ اقرار کرلیا، تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری سے نیچے اترے۔ ایک روایت میں ہے: اس آدمی نے ایک مرتبہ اقرار کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ردّ کر دیا،یہاں تک کہ اس نے چار بار اقرار کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نیچے اترے اور ہمیں حکم دیا، پس ہم نے اس کے لئے ایک چھوٹا سا گڑھا کھودا، وہ کوئی زیادہ گہرا نہ تھا اور اسے سنگسار کر دیا گیا،پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غم و حزن کے عالم میں سفر کو جاری کیا، ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چلے، یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مقام پر اترے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ کیفیت چھٹ گئی، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابو ذر! کیا تم نے اپنے ساتھی کی طرف نہیں دیکھا، اس کو بخش دیا گیا ہے اور جنت میں داخل کر دیا گیا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6706]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، حجاج بن ارطاة مدلس وقد عنعن، وعبد الله بن المقدام مجھول۔ أخرجه الطحاوي في ’’شرح معاني الآثار‘‘: 3/ 142، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21554 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21887»
وضاحت: فوائد: … اس باب کی احادیث میں چار بار زنا کا اعتراف کرنے کا ذکر ہے، لیکنیہ صرف تحقیق و تفتیش کے لیے ہے، جرم کے ثبوت کے لیے شرط نہیں ہے، حدیث نمبر (۶۶۹۲) کی شرح دیکھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار اعتراف کرنے والے کو بھی حدّ لگائی ہے۔ ایسے معلوم ہوتا ہے کہ اس تحقیق کی بنیاد متعلقہ شخص کی کیفیت پر ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10606
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ الْآخَرَ زَنَى فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ ثَلَّثَ ثُمَّ رَبَّعَ، فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ مَرَّةً فَأَقَرَّ عِنْدَهُ بِالزِّنَا، فَرَدَّدَهُ أَرْبَعًا، ثُمَّ نَزَلَ فَأَمَرَنَا فَحَفَرْنَا لَهُ حَفِيرَةً لَيْسَتْ بِالطَّوِيلَةِ فَرُجِمَ.
فَارْتَحَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَئِيبًا حَزِينًا، فَسِرْنَا حَتَّى نَزَلْنَا مَنْزِلًا، فَسُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَلَمْ تَرَ إِلَى صَاحِبِكُمْ، قَدْ غُفِرَ لَهُ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے ایک شخص آپ کے پاس آیا اور بولا: اس بدنصیب نے زنا کا ارتکاب کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا پھر اس نے تیسری مرتبہ بھی ایسا کیا چوتھی مرتبہ بھی ایسا کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سواری سے نیچے اترے ایک مرتبہ راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے زنا کا اعتراف کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مرتبہ اسے واپس کیا پھر آپ سواری سے نیچے اترے آپ نے ہمیں حکم دیا ہم نے اس کے لئے گڑھا کھودا جو زیادہ لمبا نہیں تھا پھر اسے سنگسار کر دیا گیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے تو آپ پریشان اور غمگین تھے ہم چلتے رہے یہاں تک کہ ہم نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ نے مجھ سے فرمایا اے ابوذر کیا تم نے اس شخص کی طرف نہیں دیکھا کہ اس کی مغفرت ہو گئی اور اسے جنت میں داخل کر دیا گیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10606]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21044، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3493/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3493
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ الطَّائِفِيِّ ، عَنِ ابْنِ شَدَّادٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: " كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَجَاءَ رَجُلٌ فَأَقَرَّ أَنَّهُ زَنَى، فَرَدَّهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثًا، فَلَمَّا كَانَتِ الرَّابِعَةُ وَنَزَلَ أَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ حَتَّى عَرَفْتُهُ فِي وَجْهِهِ، فَلَمَّا (سُيِّرَ) عَنْهُ الْغَضَبُ قَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ، إِنَّ صَاحِبَكُمْ قَدْ غُفِرَ لَهُ. قَالَ: كَانَ يُقَالُ: تَوْبَتُهُ أَنْ يُقَامَ عَلَيْهِ الْحَدُّ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا (...) ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الطَّائِفِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمِقْدَامِ ، عَنِ ابْنِ شَدَّادٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ... " فَذَكَرَهُ، وَزَادَ بَعْدَ " غُفِرَ لَهُ ": " وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ ". قُلْتُ: سَقَطَ شَيْخُ أَحْمَدَ بْنِ مَنِيعٍ، وَلَعَلَّهُ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ.
فَقَدْ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: عَنْ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ، أَبَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الطَّائِفِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمِقْدَامِ ، عَنِ ابْنِ شَدَّادٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: " كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ الْآخَرَ زَنَى. فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ ثُلُثٌ ثُمَّ رُبُعٌ، فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ مَرَّةً: فَأَقَرَّ عِنْدَهُ بِالزِّنَا فَرَدَّهُ أَرْبَعًا، ثُمَّ نَزَلَ - فَأَمَرَنَا فَحَفَرْنَا لَهُ حُفْرَةً لَيْسَتْ بِالطَّوِيلَةِ، فَرُجِمَ فَارْتَحَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَئِيبًا حَزِينًا، فَسِرْنَا حَتَّى نَزَلْنَا مَنْزِلًا فَسُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ، أَلَمْ تَرَ إِلَى صَاحِبِكُمْ قَدْ غُفِرَ لَهُ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ ایک شخص حاضر ہوا اور اس نے اقرار کیا کہ اس نے زنا کیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین مرتبہ لوٹا دیا، جب چوتھی مرتبہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (سواری سے) نیچے تشریف لائے اور اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے رجم کر دیا گیا، اس معاملے کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اس قدر اثر ہوا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر رنج کے آثار پہچان لیے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ کیفیت دور ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! تمہارے اس ساتھی کو یقیناً معاف کر دیا گیا ہے،“ راوی کہتے ہیں کہ یہ کہا جاتا تھا کہ ”اس کی توبہ یہی تھی کہ اس پر حد قائم کر دی جائے۔“ امام احمد بن منیع نے اسے اپنی سند سے روایت کرتے ہوئے یہ اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”اسے معاف کر دیا گیا ہے“ کے بعد فرمایا: ”اور اسے جنت میں داخل کر دیا گیا ہے۔“ اس کی سند میں احمد بن منیع کے استاد کا نام ساقط ہے جو غالباً یزید بن ہارون ہیں۔ چنانچہ امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں یزید بن ہارون کی سند سے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ”ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ اس دوسرے (یعنی مجھ سے) نے زنا کا ارتکاب کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض فرمایا حتیٰ کہ تین اور پھر چار مرتبہ ایسا ہی ہوا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (سواری سے) اترے، ایک روایت میں ہے کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زنا کا اعتراف کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چار بار واپس بھیجا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اترے اور ہمیں حکم دیا تو ہم نے اس کے لیے ایک گڑھا کھودا جو زیادہ گہرا نہ تھا، پھر اسے رجم کر دیا گیا، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی غمزدہ اور ملول حالت میں کوچ کر گئے، ہم چلتے رہے یہاں تک کہ ایک منزل پر پڑاؤ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ غم کی کیفیت دور ہو گئی، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! کیا تم نے اپنے ساتھی کی طرف نہیں دیکھا؟ اسے بخش دیا گیا ہے اور وہ جنت میں داخل کر دیا گیا ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحدود/حدیث: 3493]
تخریج الحدیث: «عبد الملك بن المغيرة الطائفي: مقبول من الرابعة (التقريب ص365)؛ الحجاج بن أرطاة كثير التدليس وقد عنعن (من الحفظ)؛ وفي الطرق الأخرى زيادة عبد الله بن المقدام بينهما، وهو غير معروف»
«(3493/1) أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 9»
«(3493/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 21044، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10605»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ الحجاج بن أرطاة مدلس وقد عنعن، وعبد الملك بن المغيرة الطائفي لين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں