الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
976. حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22173 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2013
الفتح الربانی: 9641
المستدرک علی الصحیحین: 7520
المعجم الکبیر للطبرانی: 7958
حدیث نمبر: 22173
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ . وَحَجَّاجٌ , قَالَ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ , عَنْ مَنْصُورٍ , قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمًا , قَالَ حَجَّاجٌ: عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ , قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ أَبِي الْجَعْدِ , قَالَ: ذُكِرَ لِي عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ , وَمَعَهَا صَبِيَّانِ لَهَا , فَأَعْطَاهَا ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ , فَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا تَمْرَةً , قَالَ: ثُمَّ إِنَّ أَحَدَ الصَّبِيَّيْنِ بَكَى , قَالَ: فَشَقَّتْهَا , فَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدٍ نِصْفًا , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَامِلَاتٌ وَالِدَاتٌ رَحِيمَاتٌ بِأَوْلَادِهِنَّ , لَوْلَا مَا يَصْنَعْنَ بِأَزْوَاجِهِنَّ , لَدَخَلَ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت اپنے دو بچوں کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ مانگنے کے لئے آئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین کھجوریں دیں، اس نے دونوں بچوں کو ایک کھجور دے دی (اور تیسری خود کھانے کے لئے اٹھائی) اتنی دیر میں ایک بچہ رونے لگا اس نے تیسری کھجور کے دو ٹکڑے کئے اور دونوں بچوں کو ایک ایک ٹکڑا دے دیا (اور خودبھو کی رہ گئی) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھ کر فرمایا بچوں کو اٹھانے والی یہ مائیں اپنی اولاد پر کتنی مہربان ہوتی ہیں، اگر یہ چیز نہ ہوتی جو یہ اپنے شوہروں کے ساتھ کرتی ہیں تو ان میں سے نماز پڑھنے والی عورتیں جنت میں داخل ہوجائیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22173]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف بهذه السياقة ، فهو منقطع بين سالم و أبى أمامة
حدیث نمبر: 2013
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مَعَهَا صَبِيَّانِ لَهَا قَدْ حَمَلَتْ أَحَدَهُمَا وَهِيَ تَقُودُ الْآخَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَامِلَاتٌ وَالِدَاتٌ رَحِيمَاتٌ لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَى أَزْوَاجِهِنَّ دَخَلَ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی، اس کے ساتھ دو بچے تھے، ایک کو وہ گود میں اٹھائے ہوئی تھی اور دوسرے کو کھینچ رہی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچوں کو اٹھانے والی، انہیں جننے والی، اور ان پر شفقت کرنے والی عورتیں اگر اپنے شوہروں کو تکلیف نہ دیتیں تو جو ان میں سے نماز کی پابند ہیں جنت میں جاتیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 2013]
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس کے ساتھ اس کے دو بچے تھے۔ اس نے ایک کو (گود میں) اٹھایا ہوا تھا اور ایک کو ہاتھ سے پکڑ کر لیے آ رہی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ دیکھ کر) فرمایا: ”(یہ عورتیں بچوں کو) اٹھانے والی، جننے والی اور رحم کرنے والی ہوتی ہیں، اگر ان کا اپنے خاوندوں سے نامناسب سلوک نہ ہو تو ان میں سے جو نماز کی پابند ہیں، وہ جنت میں داخل ہو جائیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 2013]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4865، ومصباح الزجاجة: 714)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/252، 257، 268) (ضعیف)» (سند میں انقطاع ہے کیونکہ سالم بن ابی جعد کا سماع أبی امامہ سے ثابت نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قال سالم: ’’ ذكر لي عن أبي أمامة ‘‘ (مسند أحمد 252/5)
فالسند ضعيف لجھالة الواسطة بينھما
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 450
إسناده ضعيف
قال سالم: ’’ ذكر لي عن أبي أمامة ‘‘ (مسند أحمد 252/5)
فالسند ضعيف لجھالة الواسطة بينھما
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 450
حدیث نمبر: 22219
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , حَدَّثَنَا شَرِيكٌ , عَنْ مَنْصُورٍ , عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , قَالَ: أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ وَمَعَهَا صَبِيٌّ لَهَا تَحْمِلُهُ , وَبِيَدِهَا آخَرُ وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: وَهِيَ حَامِلٌ , فَلَمْ تَسْأَلْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا يَوْمَئِذٍ إِلَّا أَعْطَاهَا إِيَّاهُ , ثُمَّ قَالَ: " حَامِلَاتٌ وَالِدَاتٌ رَحِيمَاتٌ بِأَوْلَادِهِنَّ , لَوْلَا مَا يَأْتُينَ إِلَى أَزْوَاجِهِنَّ , دَخَلَ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت اپنے ایک بچے کے ہمراہ اسے اٹھاتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ مانگنے کے لئے آئی اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو بھی مانگا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دے دیا پھر فرمایا بچوں کو اٹھانے والی یہ مائیں اپنی اولاد پر کتنی مہربان ہیں اگر وہ چیز نہ ہوتی جو یہ اپنے شوہروں کے ساتھ کرتی ہیں تو ان کی نمازی عورتیں جنت میں داخل ہوجائیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22219]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لانقطاعه، سالم لم يسمعه من أبى أمامة
حدیث نمبر: 9641
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ وَمَعَهَا صَبِيَّانِ لَهَا فَأَعْطَاهَا ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ فَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهَا تَمْرَةً قَالَ ثُمَّ إِنَّ أَحَدَ الصَّبِيَّيْنِ بَكَى قَالَ فَشَقَّتْهَا فَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدٍ نِصْفًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَامِلَاتٌ وَالِدَاتٌ رَحِيمَاتٌ بِأَوْلَادِهِنَّ لَوْلَا مَا يَصْنَعْنَ بِأَزْوَاجِهِنَّ لَدَخَلَ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک خاتون، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا، جبکہ اس کے ساتھ دو بچے بھی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو تین کھجوریں دیں، اس نے ہر بچے کو ایک ایک کھجور دے دی، پھر جب ایک بچہ رونے لگا تو اس نے تیسری کھجور بھی دو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے ہر ایک آدھی آدھی دے دی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بچوں کو پیٹ میں اٹھانے والی، پھر جنم دینے والی اور پھر ان سے شفقت کرنے والی،یہ خواتین جو کچھ اپنے خاوندوں کے ساتھ کر جاتی ہیں، اگر یہ چیز نہ ہوتی تو نمازی عورتوں نے جنت میں داخل ہو جانا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب جامع فى الترغيب: الآداب والمواعظ والحكم وجوامع الكلم، يبدأ بالثلاثيات/حدیث: 9641]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف بھذه السياقة، فھو منقطع بين سالم بن ابي الجعد وابي امامة، أخرجه الحاكم: 4/ 174، وأخرجه بنحوه ابن ماجه: 2013، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22173 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22526»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف بھذه السياقة
حدیث نمبر: 7520
أخبرَناه الشيخ أبو بكر بن إسحاق، حدّثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدّثنا أبو الوليد ومحمد بن كثير، قالا: حدّثنا شُعبة. وحدثنا أبو بكر بن بالوَيهِ، حدّثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدَّثني أبيّ، حدّثنا محمد بن جعفر، حدّثنا شعبة، عن منصور، عن سالم بن أبي الجَعْد، قال: ذُكر لي عن أبي أُمامة: أنَّ امرأةٌ أنتِ النبيّ ﷺ ومعها ولدان، فأعطاها ثلاثَ تَمَرات، فأعطَتْ كلَّ واحد منهما تمرةً تمرةً، ثم إنَّ أحد الصبيين بكى فشَفَقَتْها، فأعطَتْ كلَّ واحد منهما النِّصفَ، فقال رسول الله ﷺ:"والداتٌ رحيماتٌ بأولادِهنَّ، لولا ما يَصنَعْنَ بأزواجهنَّ، دَخَلَ مُصلِّياتُهنَّ الجنَّةَ" (3) .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آئی جس کے ساتھ اس کے دو بچے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین کھجوریں عطا فرمائیں، اس عورت نے ان دونوں بچوں کو ایک ایک کھجور دے دی، پھر ان میں سے ایک بچہ رونے لگا تو اس نے شفقت کی وجہ سے (تیسری کھجور کے بھی دو حصے کر کے) ہر ایک کو آدھی آدھی دے دی، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «والدات» (مائیں) اپنے بچوں پر نہایت رحم کرنے والی ہیں، اگر وہ اپنے شوہروں کے ساتھ (نامناسب) سلوک نہ کرتیں تو ان میں سے نماز پڑھنے والی عورتیں ضرور جنت میں داخل ہوتیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7520]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لانقطاعه كما سلف بيانه في الرواية السابقة» [ترقيم الرساله 7520] [ترقيم الشركة 7428]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7958
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُصْرِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ الْكَاسَعُونِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: بَيْنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ، إِذْ جَاءَتِ امْرَأَةٌ مَعَهَا وَلَدُهَا تَحْمِلُ بَعْضَهُمْ، وَيَمْشِي بَعْضُهُمْ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ تَسْأَلْهُ يَوْمَئِذٍ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهَا لَهَا، فَطَلَعَتْ تَمْشِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: حَامِلَاتٌ وَالِدَاتٌ رَحِيمَاتٌ بِأَوْلَادِهِنَّ، لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَى أَزْوَاجِهِنَّ دَخَلَ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک عورت اپنے بچوں کے ساتھ آئی، ان میں سے کچھ کو اٹھائے ہوئے تھی اور کچھ پیدل چل رہے تھے، اس عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو اس دن اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو کچھ بھی مانگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اسے عطا فرما دیا، چنانچہ وہ پیدل چلتی ہوئی نکلی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حاملہ، زچہ، اپنی اولاد پر مہربان عورتیں — اگر ان کی اپنے شوہروں کے بارے میں (بعض) کوتاہیاں نہ ہوتیں تو ان میں سے نماز پڑھنے والیاں جنت میں داخل ہو جاتیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7958]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 253، حدیث 7989»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7424، 7425، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2013، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22603، 22649، 22742، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1222، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7985، 7986، والطبراني فى «الصغير» برقم: 898، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7211»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7424، 7425، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2013، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22603، 22649، 22742، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1222، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7985، 7986، والطبراني فى «الصغير» برقم: 898، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7211»