🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
976. حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22241 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 22241، 22152
الفتح الربانی: 1922
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2423
المعجم الکبیر للطبرانی: 7476
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1090
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22241
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ , حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ , حَدَّثَنِي السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ الْأَزْدِيُّ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيِّ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " لَا يَأْتِي أَحَدُكُمْ الصَّلَاةَ وَهُوَ حَاقِنٌ , وَلَا يَؤُمَّنَّ أَحَدُكُمْ فَيَخُصَّ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ دُونَهُمْ , فَمَنْ فَعَلَ , فَقَدْ خَانَهُمْ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی شخص پیشاب وغیرہ زبردستی روک کر نماز کے لئے مت آیا کرے اور جو شخص کو نماز پڑھائے وہ لوگوں کو چھوڑ کر صرف اپنے لئے دعاء نہ مانگے جو ایسا کرتا ہے وہ نمازیوں سے خیانت کرتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22241]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله: ولا يؤمن أحدكم.....،وهذا إسناد ضعيف لضعف السفر بن نسير، ثم قد اختلف فيه على يزيد بن شريح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22152
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ , حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ يَعْنِي ابْنَ صَالِحٍ , عَنِ السَّفْرِ بْنِ نُسَيْرٍ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا يَأْتِ أَحَدُكُمْ الصَّلَاةَ وَهُوَ حَاقِنٌ , وَلَا يَدْخُلْ بَيْتًا إِلَّا بِإِذْنٍ , وَلَا يَؤُمَّنَّ إِمَامٌ قَوْمًا , فَيَخُصَّ نَفْسَهُ بِدَعْوَةٍ دُونَهُمْ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے تم میں سے کوئی شخص پیشاب وغیرہ کو زبردستی روک کر نماز کے لئے مت آیا کرے کوئی شخص اجازت لئے بغیر گھر میں داخل نہ ہو اور جو شخص لوگوں کو نماز پڑھائے وہ لوگوں کو چھوڑ کر صرف اپنے لئے دعاء نہ مانگے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22152]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله: ولا يؤمن... وهذا إسناد ضعيف لضعف السفر بن نسير، ثم قد اختلف فيه على يزيد بن شريح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1922
عَنْ أَبِي أَمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (لَا يَأْتِ أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ وَهُوَ حَاقِنٌ وَلَا يَدْخُلْ بَيْتًا إِلَّا بِإِذْنٍ، وَلَا يَؤُمَّنَّ إِمَامٌ قَوْمًا فَيَخُصَّ نَفْسَهُ بِدَعْوَةٍ دُونَهُمْ) )
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: تم میں سے کوئی آدمی اس حالت میں نماز کی طرف نہ آئے کہ وہ پاخانہ یا پیشاب روکنے والا ہو اور کسی گھر میں بغیر اجازت کے داخل نہ ہوا جائے اور کوئی امام کسی قوم کی اس طرح امامت نہ کرائے کہ ان کو چھوڑ کر دعا میں اپنے نفس کو خاص کر دے۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 1922]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، دون قوله: ((ولا يؤمّن۔)) وھذا اسناد ضعيف لضعف السفر بن نسير الازدي الحمصي، ثم قد اختلف فيه علييزيد بن شريح الحضرمي الحمصي أخرجه الطبراني في الكبير: 7507، والبخاري تعليقا في التاريخ الكبير: 8/ 341، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22152 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22504»
وضاحت: فوائد: … آخری جملے کا مصداق وہ صورت ہے کہ جب امام اجتماعی دعا کر رہا ہو اور مقتدی اس پر آمین کہہ رہے ہوں، جیسے قنوتِ نازلہ وغیرہ۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2423
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَا يَأْتِ أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ وَهُوَ حَاقِنٌ، وَلَا يَؤُمَّنَّ أَحَدُكُمْ فَيَخُصَّ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ دُونَهُمْ، فَإِنْ فَعَلَ فَقَدْ خَانَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ:" وَلَا يُدْخِلُ عَيْنَيْهِ بَيْتًا حَتَّى يَسْتَأْذِنَ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" لَا يَأْتِ أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ وَهُوَ حَاقِنٌ".
وَفِيهِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کوئی شخص نماز ادا کرنے کے لئے اس وقت نہ آئے جب وہ پیشاب یا پاخانہ کو روکے ہوئے ہو اور جو شخص امامت کر رہا ہو وہ لوگوں کو چھوڑ کر صرف اپنے لئے دعا نہ کرے اگر وہ ایسا کرے گا، تو وہ ان کے ساتھ خیانت کا مرتکب ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ان صحابی کے حوالے سے یہ الفاظ منقول ہیں: ”آدمی اپنی آنکھیں (یعنی نگاہ) کسی گھر میں داخل نہ کرے جب تک وہ اجازت نہیں لے لیتا“۔ میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: ”کوئی بھی شخص نماز ادا کرنے کے لئے اس وقت نہ آئے جب وہ پاخانہ یا پیشاب روکے ہوئے ہو“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2423]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21738، 21752، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7507، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 617»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7476
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ ، وَمُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ السَّفْرِ بْنِ نُسَيْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يَأْتِي أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ، وَهُوَ حَاقِنٌ حَتَّى يُخَفِّفَ ".
وَمَنْ أَدْخَلَ عَيْنَيْهِ فِي بَيْتٍ بِغَيْرِ إِذَنِ أَهْلِهِ فَقَدْ دَمَّرَ.
وَمَنْ صَلَّى بِقَوْمٍ، فَخَصَّ نَفْسَهُ بِدَعْوَةٍ دُونَهُمْ فَقَدْ خَانَهُمْ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی پیشاب روکے ہوئے نماز کے لیے نہ آئے یہاں تک کہ ہلکا ہو جائے۔“
”اور جو کسی گھر میں اس کے مالکوں کی اجازت کے بغیر اپنی آنکھیں (جھانک کر) داخل کرے، اس نے تباہی مول لی۔“
”اور جو کسی قوم کی امامت کرائے اور دعا میں انہیں چھوڑ کر خود کو خاص کر لے، اس نے ان کے ساتھ خیانت کی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7476]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 105، حدیث 7507»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 617، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5431، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22582، 22671، 22686، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8017، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7505»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1090
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (لَا يَأْتِ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ وَهُوَ حَاقِنٌ، وَلَا يَدْخُلْ بَيْتًا إِلَّا بِإِذْنٍ، وَلَا يَؤُمَّ إِمَامٌ فَيَخُصَّ نَفْسَهُ بِدَعْوَةٍ دُونَهُمْ.
قُلْتُ: رَوَاهُ الْحَاكِمُ مِنْ طَرِيقِ زَيْدِ بْنِ الْحُبَابِ الْعُكْلِيِّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي السَّفَرُ بْنُ نُسَيْرٍ ، الْأَزْدِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا أَمَّنَّ رَجُلٌ الْقَوْمَ فَلَا يَخْتَصَّ بِدُعَاءٍ دُونَهُمْ، فَإِنْ فَعَلَ فَقَدْ خَانَهُمْ، وَلَا يُدْخِلُ عَيْنَهُ فِي بَيْتِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ، فَإِنْ فَعَلَ فَقَدْ خَانَهُمْ ".
وَعَنِ الْحَاكِمِ رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ .
قَالَ: وَهَذَا الْحَدِيثُ قَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ عَلَى يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ مِنْ وُجُوهٍ... فَذَكَرَهَا فِي سُنَنِهِ، انْتَهَى.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ثَوْبَانَ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ .
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالْبَيْهَقِيُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ .
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ایسی حالت میں نماز کے لیے نہ آئے کہ وہ پیشاب یا پاخانہ روکنے کی وجہ سے شدید دباؤ (حاقن) میں ہو، اور نہ ہی کوئی شخص (کسی کے) گھر میں اجازت کے بغیر داخل ہو، اور نہ ہی کوئی امام لوگوں کی امامت کرتے ہوئے دعا کو صرف اپنی ذات کے لیے خاص کرے کہ مقتدیوں کو اس سے محروم رکھے“؛ نیز امام حاکم کی روایت میں سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص لوگوں کی امامت کرائے تو وہ دعا میں خود کو خاص نہ کرے، اگر اس نے ایسا کیا تو یقیناً اس نے ان مقتدیوں کے ساتھ خیانت کی، اور کوئی شخص اجازت کے بغیر کسی قوم کے گھر میں نظر نہ ڈالے، اگر اس نے ایسا کیا تو اس نے ان سے خیانت کی“، امام بیہقی نے بھی امام حاکم کے واسطے سے اسے روایت کیا ہے اور صراحت کی ہے کہ اس حدیث کی سند میں یزید بن شریح پر مختلف وجوہ سے اختلاف منقول ہے جن کی تفصیل انہوں نے اپنی سنن میں ذکر کی ہے، نیز اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی مروی ہے جسے امام ابوداؤد، امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے نقل کیا ہے، جبکہ امام ابوداؤد اور امام بیہقی نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی اس کا شاہد ذکر کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمامة/حدیث: 1090]
تخریج الحدیث: «يزيد بن شريح الحضرمي: مقبول (التقريب)؛ معاوية بن صالح: صدوق له أوهام؛ وفي رواية الحاكم: السفر بن نسير وهو ضعيف»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 617، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21648، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2423، 2490، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 5969»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ صفوان بن بشير لم أقف له على ترجمة، ويزيد بن شريح مقبول، وقد اختلف عليه فيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں