الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
976. حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22286 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 22286
سنن ابوداود: 4381
صحیح ابن خزیمہ: 311
المعجم الکبیر للطبرانی: 7592
حدیث نمبر: 22286
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ , حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ , حَدَّثَنِي أَبُو عَمَّارٍ شَدَّادٌ , حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ , أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ , فَأَعْرَضَ عَنْهُ , ثُمَّ قَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ , فَأَعْرَضَ عَنْهُ , ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ , فَأَعْرَضَ عَنْهُ , وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَمَّا سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَامَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ , فَقَالَ: " هَلْ تَوَضَّأْتَ حِينَ أَقْبَلْتَ؟" , قَالَ: نَعَمْ , فَقَالَ:" هَلْ صَلَّيْتَ مَعَنَا حِينَ صَلَّيْنَا؟" , قَالَ: نَعَمْ , قَالَ:" اذْهَبْ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ عَفَا عَنْكَ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا یا رسول اللہ! مجھ سے قابل حد گناہ سرزد ہوگیا ہے لہٰذا مجھ پر حد جاری کر دیجئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض فرمایا، اس نے تین مرتبہ یہی بات کہی اور ہر مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اعراض فرماتے رہے، اسی دوران نماز کھڑی ہوگئی، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو وہ آدمی کھڑا ہو کر کہنے لگا یا رسول اللہ! مجھ سے قابل حد گناہ سرزد ہوگیا ہے لہٰذا مجھ پر حد جاری کر دیجئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم نے آتے وقت وضو کیا تھا؟ اس نے کہا جی ہاں! فرمایا کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز پڑھی ہے؟ اس نے کہا جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جاؤ، اللہ نے تمہیں معاف کردیا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22286]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4381
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَمَّارٍ، حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ،" أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، قَالَ: تَوَضَّأْتَ حِينَ أَقْبَلْتَ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: هَلْ صَلَّيْتَ مَعَنَا حِينَ صَلَّيْنَا، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: اذْهَبْ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ عَفَا عَنْكَ".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میں حد کا مرتکب ہو گیا ہوں تو آپ مجھ پر حد جاری کر دیجئیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا جس وقت تم آئے تو وضو کیا؟“ اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس وقت ہم نے نماز پڑھی تم کیا تو نے بھی نماز پڑھی؟“ اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اللہ نے تمہیں معاف کر دیا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4381]
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے حد کا ارتکاب کیا ہے (جرم قابل حد ہے)، مجھ پر حد قائم فرمائیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا بھلا تو نے آتے وقت وضو کیا تھا؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو نے ہمارے ساتھ مل کر نماز پڑھی ہے؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، اللہ نے تجھے معاف کر دیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4381]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/التوبة 7 (2765)، (تحفة الأشراف: 4878)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/251، 262، 265) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (2765)
حدیث نمبر: 311
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ بِالإِسْكَنْدَرِيَّةِ، نا الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَمَّارٍ وَهُوَ شَدَّادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُمَامَةَ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، وَأُقِيمَتِ الصَّلاةُ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا سَلَّمَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، قَالَ:" هَلْ تَوَضَّأْتَ حِينَ أَقْبَلْتَ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" اذْهَبْ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ عَفَا عَنْكَ"
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہُوا تو اس نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، میں نے حد کا ارتکاب کیا ہے تو مُجھ پر حد قائم کردیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے منہ پھیرلیا۔ اور (پھر) نماز کھڑی ہو گئی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی، پھر جب سلام پھیرا تو اُس شخص نے کہا کہ اے اللہ کے رسول، میں نے حد کا ارتکاب کیا ہے تو مجھ پر قائم فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم آئے تھے تو کیا وضو کیا تھا؟“ اُس نے کہا کہ ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ (چلے جاؤ) بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہیں معاف کر دیا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: الصلاة/حدیث: 311]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2765، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 311، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7272، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4381، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22593»
حدیث نمبر: 7592
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، (ح) .
وَثَنًا أَبُو شُعَيْبٍ (عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ) الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَابْلُتِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ قَالَ: " هَلْ تَوَضَّأْتَ؟ " قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: " فَهَلْ صَلَّيْتَ حِينَ صَلَّيْنَا؟ " قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: " اذْهَبْ، فَقَدْ عَفَا اللهُ عَنْكَ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (الحسن بن عبد الله) والمثبت من النسخ الخطية.
وَثَنًا أَبُو شُعَيْبٍ (عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ) الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَابْلُتِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ قَالَ: " هَلْ تَوَضَّأْتَ؟ " قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: " فَهَلْ صَلَّيْتَ حِينَ صَلَّيْنَا؟ " قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: " اذْهَبْ، فَقَدْ عَفَا اللهُ عَنْكَ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (الحسن بن عبد الله) والمثبت من النسخ الخطية.
ابو عمار رحمہ اللہ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: مجھ سے ایک حد سرزد ہوئی ہے، مجھ پر وہ قائم کر دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض فرمایا۔ پھر اس نے کہا: مجھ سے ایک حد سرزد ہوئی ہے، مجھ پر وہ قائم کر دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اعراض فرمایا۔ پھر اس نے کہا: یا رسول اللہ، مجھ سے ایک حد سرزد ہوئی ہے، مجھ پر وہ قائم کر دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اعراض فرمایا۔ اتنے میں نماز کھڑی ہو گئی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو اس نے پھر عرض کیا: یا رسول اللہ، مجھ سے ایک حد سرزد ہوئی ہے، مجھ پر وہ قائم کر دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے وضو کیا تھا؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز پڑھی جب ہم نے پڑھی؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، اللہ نے تمہیں معاف کر دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7592]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 138، حدیث 7623»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2765، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 311، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7274، 7272، 7273، 7275، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4381، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22593، 22697، 22717، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7624، 7675، 163»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2765، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 311، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7274، 7272، 7273، 7275، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4381، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22593، 22697، 22717، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7624، 7675، 163»