الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1022. حَدِيثُ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22634 (کل: 25 مقامات، 14 کتب)
سنن ابوداود: 31
سنن ترمذی: 1889
بلوغ المرام: 83
مشکوۃ المصابیح: 340
مسند الحمیدی: 432
صحیح ابن خزیمہ: 78
اللؤلؤ والمرجان: 151
11 تا 20
حدیث نمبر: 83
وعن أبي قتادة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا يمسن أحدكم ذكره بيمينه وهو يبول، ولا يتمسح من الخلاء بيمينه، ولا يتنفس في الإناء» . متفق عليه، واللفظ لمسلم.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ”تم میں سے کوئی بھی پیشاب کرتے وقت دائیں ہاتھ سے اپنے عضو مخصوص کو ہرگز نہ چھوئے اور قضائے حاجت کے بعد سیدھے ہاتھ سے استنجاء بھی نہ کرے۔ نیز پانی پیتے وقت اس میں سانس بھی نہ لے“ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 83]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي قَتَادَةَ» ابو قتادہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو: – «لَا يَمَسَّنَّ» ہرگز نہ چھوئے – «أَحَدُكُمْ» تم میں سے کوئی – «ذَكَرَهُ» اپنی شرمگاہ کو – «بِيَمِينِهِ» اپنے دائیں ہاتھ سے – «وَهُوَ» اور وہ (جبکہ وہ) – «يَبُولُ» پیشاب کر رہا ہو، – «وَلَا» اور نہ – «يَتَمَسَّحْ» وہ صاف کرے – «مِنَ» سے – «الْخَلَاءِ» پاخانہ (قضائے حاجت کے بعد) – «بِيَمِينِهِ» اپنے دائیں ہاتھ سے، – «وَلَا» اور نہ – «يَتَنَفَّسْ» وہ سانس لے – «فِي» میں – «الْإِنَاءِ» برتن۔ – «مُتَّفَقٌ» متفق – «عَلَيْهِ» اس پر، – «وَاللَّفْظُ» اور الفاظ – «لِمُسْلِمٍ» مسلم کے ہیں۔
اور سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرتے وقت اپنی شرمگاہ کو ہرگز دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے، اور نہ ہی قضائے حاجت کے بعد دائیں ہاتھ سے استنجاء کرے، اور نہ برتن میں سانس لے۔“ یہ متفق علیہ ہے، اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 83]
اور سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرتے وقت اپنی شرمگاہ کو ہرگز دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے، اور نہ ہی قضائے حاجت کے بعد دائیں ہاتھ سے استنجاء کرے، اور نہ برتن میں سانس لے۔“ یہ متفق علیہ ہے، اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 83]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الوضوء، باب النهي عن الاستنجاء باليمين، حديث: 153، 154، ومسلم، الطهارة، باب النهي عن الاستنجاء باليمين، حديث:267.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 340
340 - وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الْإِنَاءِ، وَإِذَا أَتَى الْخَلَاءَ، فَلَا يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ) مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کوئی چیز پیے تو وہ برتن میں سانس نہ لے، اور جب بیت الخلا میں جائے تو اپنے دائیں ہاتھ سے اپنی شرم گاہ کو مت چھوئے اور دائیں سے استنجا بھی مت کرے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 340]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (153) و مسلم (63/ 267)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 22522
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يَتَنَفَّسَ فِي الْإِنَاءِ، أَوْ يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، أَوْ يَسْتَطِيبَ بِيَمِينِهِ" .
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں سانس لینے سے دائیں ہاتھ سے شرمگاہ چھونے سے یا دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22522]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 153، م: 267
حدیث نمبر: 22534
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ، فَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الْإِنَاءِ، وَإِذَا أَتَى الْخَلَاءَ، فَلَا يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَإِذَا تَمَسَّحَ، فَلَا يَتَمَسَّحَنَّ بِيَمِينِهِ" .
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں سانس لینے سے دائیں ہاتھ سے شرمگاہ چھونے سے یا دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22534]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 153، م: 267
حدیث نمبر: 22638
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الْإِنَاءِ، وَإِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ، فَلَا يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَإِذَا تَمَسَّحَ أَحَدُكُمْ مِنَ الْخَلَاءِ فَلَا يَتَمَسَّحَنَّ بِيَمِينِهِ" .
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص کچھ پیئے تو برتن میں سانس نہ لے جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو دائیں ہاتھ سے استنجاء نہ کرے اور جب پیشاب کرے تو دائیں ہاتھ سے شرمگاہ کو نہ چھوئے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22638]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5630، م: 267
حدیث نمبر: 432
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى أَنْ يَمَسَّ الرَّجُلُ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ" . قَالَ سُفْيَانُ: يَعْنِي فِي الاسْتِنْجَاءِ.
عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی اپنی شرمگاہ کو اپنے دائیں ہاتھ سے پکڑے۔ سفیان کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ استنجا کے دوران ایسا کرے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 432]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري برقم: 153،154،5630، ومسلم برقم: 267 وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 68، 78، 79، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1434،5228،5328 والنسائي فى «الكبرى» برقم: 28، 29، 41، 6856، وأبو داود فى «سننه» برقم: 31، والترمذي فى «جامعه» برقم: 15، 1889، والدارمي فى «مسنده» ، برقم: 700 برقم: 2168، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 310»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 78
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، نا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلا يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ، وَإِذَا أَتَى الْخَلاءَ فَلا يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَإِذَا تَمَسَّحَ فَلا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ"
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص (مشروب وغیرہ) پیے تو برتن میں سانس نہ لے، اور جب قضائے حاجت کرے تو اپنی شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے،اور جب استنجا کرے تو اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا نہ کرے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الاستنجاء بالأحجار/حدیث: 78]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 153، 154، 5630، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 267، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 68، 78، 79، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1434، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 24 /، وأبو داود فى (سننه) برقم: 31، والترمذي فى (جامعه) برقم: 15، 1889، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 310، 310 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 549، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19729»
حدیث نمبر: 151
151 صحيح حديث أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ، وَإِذَا أَتَى الْخَلاَءَ فَلاَ يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ وَلاَ يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی پانی پیے تو برتن میں سانس نہ لے اور جب پاخانہ (بیت الخلاء) میں جائے اپنی شرمگاہ کو داہنے ہاتھ سے نہ چھوئے اور نہ داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الطهارة/حدیث: 151]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 4 كتاب الوضوء: 18 باب النهي عن الاستنجاء باليمين»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا حارث بن ربعی رضی اللہ عنہ پنی کنیت ابوقتادہ انصاری سے معروف تھے اور مشہور گھڑ سوار تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا ہمارے بہترین گھڑ سوار ابوقتادہ ہیں۔ غزوہ احد، خندق اور حدیبیہ میں شامل رہے۔ ۵۴ہجری میں مدینہ میں وفات پائی۔ سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 531
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَتَنَفَّسَ فِي الْإِنَاءِ أَوْ يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ أَوْ يَسْتَطِيبَ بِيَمِينِهِ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ ”آدمی برتن میں سانس لے یا دائیں ہاتھ سے عضو تناسل کو چھوئے یا دائیں ہاتھ سے استنجا کرے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 531]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 153، ومسلم: 267، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22522 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22889»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کی فقہ یہ ہے کہ حتی الوسع ہر صورت میں دائیں ہاتھ کو شرمگاہ پر لگنے سے بچایا جائے، کیونکہ قضائے حاجت اور استنجا کے دوران دائیں ہاتھ کی ضرورت پڑ سکتی تھی، لیکن اس کے باوجود ایسا کرنے سے منع کر دیا گیا۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 153
حدیث نمبر: 7472
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الْإِنَاءِ وَإِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ فَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ وَإِذَا بَالَ فَلَا يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ
۔ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی پانی پیے تو برتن میں سانس نہ لے،جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو دائیں ہاتھ سے استنجا نہ کرے اور جب پیشاب کرے تو آلۂ تناسل کودائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7472]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 267، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22655 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23032»
وضاحت: فوائد: … کھانے پینے کے برتن میں یا کھانے پینے والی چیز پر پھونک مارنا منع ہے، دیکھیں حدیث نمبر (۷۴۰۸)
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 267