الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2295 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
سنن نسائی: 755
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2548
حدیث نمبر: 2295
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" مَرَرْتُ أَنَا وَغُلَامٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ عَلَى حِمَارٍ، وَتَرَكْنَاهُ يَأْكُلُ مِنْ بَقْلٍ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَنْصَرِفْ، وَجَاءَتْ جَارِيَتَانِ تَشْتَدَّانِ، حَتَّى أَخَذَتَا بِرُكْبَتَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَنْصَرِفْ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے کہ میں اور بنو ہاشم کا ایک لڑ کا اپنے گدھے پر سوار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزرے، ہم نے اسے چھوڑ دیا اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے سے گھاس وغیرہ کھانے لگا لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم نہیں کی، اسی طرح بنو عبدالمطلب کی دو بچیاں آکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں سے چمٹ گئیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم برابر نماز پڑھتے رہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2295]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 755
أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَنَّ الْحَكَمَ أَخْبَرَهُ، قال: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ الْجَزَّارِ يُحَدِّثُ، عَنْ صُهَيْبٍ، قال: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ" مَرَّ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ وَغُلَامٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ عَلَى حِمَارٍ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي، فَنَزَلُوا وَدَخَلُوا مَعَهُ فَصَلَّوْا وَلَمْ يَنْصَرِفْ، فَجَاءَتْ جَارِيَتَانِ تَسْعَيَانِ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَأَخَذَتَا بِرُكْبَتَيْهِ فَفَرَعَ بَيْنَهُمَا وَلَمْ يَنْصَرِفْ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ وہ اور بنی ہاشم کا ایک لڑکا دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے ایک گدھے پر سوار ہو کر گزرے، آپ نماز پڑھ رہے تھے، تو وہ دونوں اترے اور آپ کے ساتھ نماز میں شریک ہو گئے، پھر ان لوگوں نے نماز پڑھی اور آپ نے نماز نہیں توڑی، اور ابھی آپ نماز ہی میں تھے کہ اتنے میں بنی عبدالمطلب کی دو بچیاں دوڑتی ہوئی آئیں، اور آپ کے گھٹنوں سے لپٹ گئیں، آپ نے ان دونوں کو جدا کیا، اور نماز نہیں توڑی ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب القبلة/حدیث: 755]
حضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو فرماتے سنا کہ ”وہ اور بنو ہاشم کا ایک لڑکا ایک گدھے پر سوار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزرے جب کہ آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم دونوں اترے اور آپ کے ساتھ مل کر نماز پڑھی۔ آپ نے نماز نہ چھوڑی اور بنو عبدالمطلب سے دو چھوٹی بچیاں بھاگتی ہوئی آئیں اور انہوں نے آپ کے گھٹنوں کو پکڑ لیا۔ آپ نے ان دونوں کو الگ کیا لیکن نماز نہیں چھوڑی۔“ [سنن نسائي/كتاب القبلة/حدیث: 755]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 113 (716، 717)، (تحفة الأشراف: 5687)، مسند احمد 1/235، 341 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ گدھے کے گزرنے سے لوگوں نے نماز میں کوئی حرج نہیں سمجھا، اسی لیے بعض علماء نے گدھے کو نماز باطل کرنے والی چیزوں میں سے مستثنیٰ کر دیا ہے، لیکن ابوذر رضی اللہ عنہ کی حدیث (رقم: ۷۵۱) اس باب میں واضح اور قاطع ہے، نیز یہ قطعی نہیں ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہم کا گدھا چھوڑ دینے کے بعد امام کے آگے سے گزرا بھی ہو، بلکہ حدیث (رقم: ۷۵۳) سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ صف کے کچھ ہی حصہ تک گدھا بھی محدود رہا، اور دونوں بچیاں چونکہ ابھی بالغ نہیں ہوئی تھیں اس لیے ان کے گزرنے سے کوئی حرج نہیں سمجھا گیا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
حدیث نمبر: 3167
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَعَفَّانُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ ، عَنْ صُهَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ . وَقَالَ عَفَّانُ: يَعْنِي فِي حَدِيثِهِ أَخْبَرَنِيهِ الْحَكَمُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، عَنْ صُهَيْبٍ، قُلْتُ: مَنْ صُهَيْبٌ؟، قَالَ: رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ عَلَى حِمَارٍ، هُوَ وَغُلَامٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ،" فَمَرَّ بَيْنَ يَدَيْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي، فَلَمْ يَنْصَرِفْ، وَجَاءَتْ جَارِيَتَانِ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَأَخَذَتَا بِرُكْبَتَيْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَفَرَّعَ بَيْنَهُمَا أَوْ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا وَلَمْ يَنْصَرِفْ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے کہ وہ اور بنو ہاشم کا ایک لڑکا گدھے پر سوار ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزرے، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز نہیں توڑی، اسی طرح ایک مرتبہ بنو عبدالمطلب کی دو بچیاں آ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں سے چمٹ گئیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ہٹا دیا اور برابر نماز پڑھتے رہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3167]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 3503
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ الْخُزَاعِيُّ أنبأ أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمَدِينِيِّ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، عَنْ أَبِي الصَّهْبَاءِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَذَكَرُوا عِنْدَهُ مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ، فَقَالَ: الْكَلْبُ وَالْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: جِئْتُ أَنَا وَغُلَامٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ، أَوْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ مُرْتَدِفَيْنِ عَلَى حِمَارٍ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فِي خَلَاءٍ فَنَزَلْنَا عَنِ الْحِمَارِ وَتَرَكْنَاهُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ فَمَا بَالِاهُ قَالَ: وَجَاءَتْ جَارِيَتَانِ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ تَشْتَدَّانِ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فَاقْتَتَلَتَا فَأَخَذَهُمَا فَنَزَعَ إِحْدَاهُمَا مِنَ الْأُخْرَى فَمَا بَالِاهُ.
ابو صہبا رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھے تو لوگوں نے ذکر کیا کہ کون سی چیز نماز توڑتی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: کتا، عورت اور گدھا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں اور بنو ہاشم یا بنو عبدالمطلب کا ایک لڑکا دونوں ایک گدھے پر بیٹھے ہوئے آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میدان میں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ ہم گدھے سے اترے اور اس کو ان کے سامنے چھوڑ دیا، اس کا کوئی خیال نہ رکھا۔ بنو ہاشم کی دو بچیاں دوڑتی ہوئی آئیں اور لڑ پڑیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکڑ کر ایک دوسرے سے علیحدہ کر دیا اور اس کی کوئی پروا نہ کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3503]
تخریج الحدیث: «جيد۔ اخرجه ابن خزيمة 835»
الحكم على الحديث:
جيد
حدیث نمبر: 3504
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، عَنْ صُهَيْبٍ، قُلْتُ: مَنْ صُهَيْبٌ قَالَ: رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ عَلَى حِمَارٍ هُوَ وَغُلَامٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ فَمَرَّ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَلَمْ يَنْصَرِفْ لِذَلِكَ وَجَاءَتْ جَارِيَتَانِ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَأَخَذَتَا بِرُكْبَتَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَرَّعَ بَيْنَهُمَا، يَعْنِي بِذَلِكَ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا، وَلَمْ يَنْصَرِفْ لِذَلِكَ".
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں اور بنو ہاشم کا ایک بچہ دونوں گدھے پر سوار ہو کر آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، آپ نے اس وجہ سے نماز نہیں توڑی۔ بنو عبدالمطلب کی دو بچیاں آئیں اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں کو پکڑ لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان صلح کروا دی اور انہیں علیحدہ کر دیا، لیکن اس وجہ سے نماز نہیں توڑی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3504]
تخریج الحدیث: «قوي۔ تقدم في الذي قبله»
الحكم على الحديث:
قوي
حدیث نمبر: 12165
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ شُعْبَةَ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَرَرْتُ أَنَا وَالْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ عَلَى حِمَارٍ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَمَا نَهَانَا وَلَا رَدَّنَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں اور فضل بن عباس رضی اللہ عنہ ایک گدھے پر سوار ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے سے گزرے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ ہمیں روکا اور نہ واپس بھیجا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12165]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 429، حدیث 12217»
حدیث نمبر: 12649
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ كَيْسَانَ الْمِصِّيصِيُّ ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جِئْتُ أَنَا وَغُلَامٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَلَى حِمَارٍ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ، فَأَرْسَلْنَا الْحِمَارَ، وَدَخَلْنَا فِي الصَّفِّ، وَجَاءَتْ جَارِيَتَانِ تَسْتَبِقَانِ فَفَرَّقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں اور بنو عبدالمطلب کا ایک لڑکا ایک گدھے پر سوار آئے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں تھے، تو ہم نے گدھے کو چھوڑ دیا اور صف میں شامل ہو گئے۔ اور دو لڑکیاں دوڑتی ہوئی آئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں الگ الگ کر دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12649]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 140، حدیث 12703»
حدیث نمبر: 12835
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ ، عَنْ صُهَيْبٍ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَرَرْتُ أَنَا وَغُلَامٌ، مِنْ قُرَيْشٍ عَلَى حِمَارٍ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَلَمْ يَنْصَرِفْ، وَجَاءَتْ جَارِيَتَانِ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَأَخَذَتَا بِرُكْبَتَيْهِ، فَفَرَعَ بَيْنَهُمَا، وَلَمْ يَنْصَرِفْ. هَكَذَا رَوَاهُ شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، عَنْ صُهَيْبٍ ، وَخَالَفَهُ مَنْصُورٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”میں اور قریش کا ایک لڑکا گدھے پر سوار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے سے گزرے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ختم نہیں کی۔ پھر بنو عبدالمطلب کی دو بچیاں آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں کو پکڑ لیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں الگ الگ کر دیا اور نماز ختم نہیں کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسے شعبہ نے حکم سے، انہوں نے یحییٰ بن جزار سے، انہوں نے صہیب سے اسی طرح روایت کیا ہے، جبکہ منصور نے اس میں ان سے اختلاف کیا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12835]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسے شعبہ نے حکم سے، انہوں نے یحییٰ بن جزار سے، انہوں نے صہیب سے اسی طرح روایت کیا ہے، جبکہ منصور نے اس میں ان سے اختلاف کیا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12835]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 201، حدیث 12891»
حدیث نمبر: 2548
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ ، عَنْ صُهَيْبٍ الْبَصْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي، فَجَاءَتْ جَارِيَتَانِ مِنْ قُرَيْشٍ، فَأَخَذَتَا بِرُكْبَتَيْهِ، أَظُنُّهُ قَالَ: فَفَرَّعَ، أَوْ فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا وَصَلَّى، وَجِئْتُ أَنَا وَغُلَامٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ عَلَى حِمَارٍ، فَمَرَرْنَا بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ دَخَلْنَا فِي الصَّلَاةِ فَلَمْ يَنْصَرِفْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا فرما رہے تھے کہ قریش کی دو بچیاں آئیں اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں کو تھام لیا، (راوی کو شک ہے کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے درمیان صلح کرائی یا انہیں ایک دوسرے سے جدا کیا اور اپنی نماز جاری رکھی؛ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پھر میں اور بنو ہاشم کا ایک لڑکا ایک گدھے پر سوار ہو کر آئے اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزرے، پھر ہم نماز میں شامل ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ہمارے گزرنے کی وجہ سے) اپنی نماز قطع نہیں فرمائی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2548]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 835، 836، 837، 882، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2356، 2381، والنسائي فى (المجتبى) برقم: 754، وفى (الكبرى) برقم: 832، وأبو داود فى (سننه) برقم: 716، 717، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2095، 3167، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 2885، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2542»
«أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 835، 836، 837، 882، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2356، 2381، والنسائي فى (المجتبى) برقم: 754، وفى (الكبرى) برقم: 832، وأبو داود فى (سننه) برقم: 716، 717، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2095، 3167، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 2885، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2542»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح