🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2319 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 2319
الفتح الربانی: 5096
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6426
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2319
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْهُ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ , عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أُصِيبَ يَوْمِ الْخَنْدَقِ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، وَطَلَبُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُجِنُّوهُ، فَقَالَ:" لَا، وَلَا كَرَامَةَ لَكُمْ" , قَالُوا: فَإِنَّا نَجْعَلُ لَكَ عَلَى ذَلِكَ جُعْلًا , قَالَ:" وَذَلِكَ أَخْبَثُ وَأَخْبَثُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ غزوہ خندق کے دن مشرکین کا ایک آدمی مارا گیا، مشرکین نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ انہیں اسے دفنانے کی اجازت دی جائے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، اور تمہاری کوئی عزت افزائی نہیں“، وہ کہنے لگے کہ ہم آپ کو اس کے بدلے کچھ معاوضہ دیں گے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو اور بھی زیادہ خبیث بات ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2319]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، ابن أبى ليلى، سيء الحفظ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5096
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أُصِيبَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَطَلَبُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُجِنُّوهُ فَقَالَ لَا وَلَا كَرَامَةَ لَكُمْ قَالُوا فَإِنَّا نَجْعَلُ لَكَ عَلَى ذَلِكَ جُعْلًا قَالَ وَذَلِكَ أَخْبَثُ وَأَخْبَثُ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ غزوۂ خندق کے موقع پر ایک مشرک قتل ہو گیا، اُن لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اس آدمی کو دفنانا چاہتے ہیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، تمہارے لیے کوئی کرامت اور عزت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا: ہم اس کے عوض آپ کو کچھ دے دیتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ تو بہت خبیث چیز ہو گی، بلکہ سب سے زیادہ خبیث ہو گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 5096]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ابن ابي ليلي سييء الحفظ،وانظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2319»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6426
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُصِيبَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَطَلَبُوا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُجِنُّوهُ فَقَالَ:" لَا، وَلَا كَرَامَةَ لَكُمْ". قَالُوا: فَإِنَّا نَجْعَلُ لَكَ عَلَى ذَلِكَ جَعْلًا. قَالَ:" ذَاكَ أَخْبَثُ وَأَخْبَثُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے موقع پر مشرکین کا ایک فرد مارا گیا ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ لوگ اس کو دفن کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! تمہارے لئے کوئی عزت افزائی نہیں ہے، ان لوگوں نے کہا: ہم آپ کو اس کا معاوضہ دینے کے لئے تیار ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اور زیادہ خبیث ہے، یہ اور زیادہ خبیث ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن ابولیلیٰ ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6426]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد المسند (2319)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1715، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2315»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں