الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1075. حَدِيثُ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 23512 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 23512
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8113
المعجم الکبیر للطبرانی: 3985
حدیث نمبر: 23512
حَدَّثَنَا يَحْيَى بنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ ، أَخْبرَنِي عَمْرُو بنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بكَيْرٍ ، عَنْ أَبي إِسْحَاقَ مَوْلَى بنِي هَاشِمٍ حَدَثَهُ , أَنَّهُمْ ذَكَرُوا يَوْمًا مَا يُنْتَبذُ فِيهِ، فَتَنَازَعُوا فِي الْقَرْعِ، فَمَرَّ بهِمْ أَبو أَيُّوب الْأَنْصَارِيُّ، فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِ إِنْسَانًا، فَقَالَ: يَا أَبا أَيُّوب ، الْقَرْعُ يُنْتَبذُ فِيهِ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَنْهَى عَنْ كُلِّ مُزَفَّتٍ يُنْتَبذُ فِيهِ" ، فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَرْعَ، فَرَدَّ أَبا أَيُّوب مِثْلَ قَوْلِهِ الْأَوَّلِ.
ابواسحق کہتے ہیں کہ ایک دن لوگ اس بات کا مذاکرہ کرنے لگے کہ کن برتنوں میں نبیذ بنائی جاسکتی ہے دوران گفتگو کدو کے برتن میں نبیذ سے متعلق اختلاف رائے ہوگیا اتفاقاً وہاں سے حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کا گذر ہوا تو انہوں نے ایک آدمی بھیج کر اس کے متعلق دریافت کیا کہ اے ابوایوب! کدو کے برتن میں نبیذ کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر اس برتن میں نبیذ پینے یا بنانے سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے جسے لک لگی ہوئی ہو سائل نے کدو کے متعلق پوچھا تو انہوں نے پھر یہی جواب دیا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23512]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف رشدين، وقد توبع ، وأبو إسحاق مجهول
حدیث نمبر: 8113
وَعَنِ أَبِي إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ أَنَّهُمْ ذَكَرُوا يَوْمًا مَا يُنْتَبَذُ فِيهِ، فَتَنَازَعُوا فِي الْقَرْعِ، فَمَرَّ بِهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِ فَقَالُوا: يَا أَبَا أَيُّوبَ الْقَرْعُ يَنْتَبِذُ فِيهِ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنْ كُلِّ مُزَفَّتٍ يُنْتَبَذُ فِيهِ فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَرْعَ فَرَدَّ أَبُو دَاوُدَ مِثْلَ قَوْلِهِ الْأَوَّلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ مَسْتُورٌ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ مَسْتُورٌ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
ابواسحاق، جو بنو ہاشم کے آزاد کردہ غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ان لوگوں نے ایک دن اُس چیز کا ذکر کیا، جس میں نبیذ تیار کی جاتی ہے، تو کدو کے بنے ہوئے برتن کے بارے میں اُن کے درمیان اختلاف ہو گیا، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس سے گزرے، اُن لوگوں نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر دریافت کیا: اے سیدنا ابوایوب! کدو میں نبیذ تیار کی جا سکتی ہے؟ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر مزفت چیز سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، جس میں نبیذ تیار کی جائے۔ تو انہوں نے کدو کے بارے میں (جواز کو) مسترد کر دیا، ابوداؤد نے ان کے پہلے قول کی مانند جواب نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ابواسحاق جو بنو ہاشم کے غلام ہیں، وہ مستور ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8113]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ابواسحاق جو بنو ہاشم کے غلام ہیں، وہ مستور ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8113]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4000) اخرجه احمد فى المسند (414/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23001، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3985
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُمْ ذَكَرُوا يَوْمًا مَا يُنْتَبَذُ فِيهِ، فَتَنَازَعُوا فِي الْقَرْعِ، فَمَرَّ بِهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ ، فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِ إِنْسَانًا ، فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ كُلِّ مُزَفَّتٍ يُنْتَبَذُ فِيهِ لَمْ يَزِدْ عَلَيْهِ.
ابواسحاق مولیٰ بنی ہاشم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک دن لوگوں نے ان برتنوں کا ذکر کیا جن میں نبیذ بنائی جاتی ہے، تو وہ کدو کے برتن کے بارے میں جھگڑ پڑے، تو ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے، تو انہوں نے ایک آدمی ان کی طرف بھیجا، تو ابوایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر روغنی (تارکول لگے) برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرماتے سنا۔ انہوں نے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3985]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 158، حدیث 4000»