🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2367 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 2367
سنن ابن ماجہ: 2070
الفتح الربانی: 7205
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7843
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2723
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2367
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: وَذَكَرَ طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" تَزَوَّجَ رَجُلٌ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ بَلْعَجْلَانَ، فَدَخَلَ بِهَا فَبَاتَ عِنْدَهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ، قَالَ: مَا وَجَدْتُهَا عَذْرَاءَ , قَالَ: فَرُفِعَ شَأْنُهُمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا الْجَارِيَةَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهَا، فَقَالَتْ: بَلَى، قَدْ كُنْتُ عَذْرَاءَ , قَالَ: فَأَمَرَ بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَلَاعَنَا، وَأَعْطَاهَا الْمَهْر".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے انصار کے قبیلہ بنو عجلان کی ایک عورت سے نکاح کیا، اس نے اس کے ساتھ رات گذاری، صبح ہوئی تو وہ کہنے لگا کہ میں نے اسے کنوارا نہیں پایا، یہ معاملہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی کو بلا کر اس سے پوچھا، تو اس نے کہا: کیوں نہیں، میں تو کنواری تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو لعان کرنے کا حکم دیا اور اس لڑکی کو مہر دلوایا۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2367]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لتدليس محمد بن إسحاق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2070
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ ابْنِ إِسْحَاق ، قَالَ: ذَكَرَ طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: تَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ امْرَأَةً مِنْ بَلْعِجْلَانَ فَدَخَلَ بِهَا فَبَاتَ عِنْدَهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ: مَا وَجَدْتُهَا عَذْرَاءَ، فَرُفِعَ شَأْنُهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا الْجَارِيَةَ، فَسَأَلَهَا، فَقَالَتْ: بَلَى، قَدْ كُنْتُ عَذْرَاءَ،" فَأَمَرَ بِهِمَا فَتَلَاعَنَا، وَأَعْطَاهَا الْمَهْرَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ قبیلہ انصار کے ایک شخص نے قبیلہ بنی عجلان کی ایک عورت سے شادی کی، اور اس کے پاس رات گزاری، جب صبح ہوئی تو کہنے لگا: میں نے اسے کنواری نہیں پایا، آخر دونوں کا مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک لے جایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکی کو بلایا، اور اس سے پوچھا تو اس نے کہا: میں تو کنواری تھی، پھر آپ نے حکم دیا تو دونوں نے لعان کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو مہر دلوا دیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2070]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک انصاری آدمی نے قبیلہ بنو عجلان کی ایک عورت سے نکاح کیا، چنانچہ اس نے اس سے صحبت کی اور رات بھر اس کے پاس رہا۔ جب صبح ہوئی تو اس نے کہا: ”میں نے اسے باکرہ (کنواری) نہیں پایا۔“ اس کا مقدمہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے لڑکی کو بلا کر دریافت کیا تو اس نے کہا: ”میں تو باکرہ تھی“، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں میں لعان کروایا اور لڑکی کو حق مہر دلوایا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2070]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5526، ومصباح الزجاجة: 729)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/261) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (محمد بن اسحاق مدلس ہیں، اور روایت «قال» کہہ کر کی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن إسحاق لم يصرح بالسماع
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 453

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7205
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ تَزَوَّجَ رَجُلٌ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ بَنِي عَجْلَانَ فَدَخَلَ بِهَا فَبَاتَ عِنْدَهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ مَا وَجَدْتُهَا عَذْرَاءَ قَالَ فَرُفِعَ شَأْنُهُمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا الْجَارِيَةَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهَا فَقَالَتْ بَلَى قَدْ كُنْتُ عَذْرَاءَ قَالَ فَأَمَرَ بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَتَلَاعَنَا وَأَعْطَاهَا الْمَهْرَ
۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ ایک شخص نے بنوعجلان کی ایک انصاری خاتون سے شادی کی، وہ اس کے پاس گیا اور اس کے پاس رات گزاری، جب صبح ہوئی تو وہ کہنے لگا کہ میں نے اس عورت کو کنوارا نہیں پایا، جب ان دونوں کا معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس لڑکی کو بلا کر اس معاملے کے بارے میں دریافت کیا، اس لڑکی نے جواباً کہا: میں تو کنواری ہی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کو لعان کرنے کا حکم دیا اور اس لڑکی کو حق مہر بھی دلوایا۔ [الفتح الربانی/كتاب اللعان/حدیث: 7205]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لتدليس محمد بن اسحاق، أخرجه ابن ماجه: 2070، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2367 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2367»
وضاحت: فوائد: … پردۂ بکارت کے پھٹ جانے کی بنا پر نہ لعان درست ہے اور نہ اس وجہ سے برائی کی تہمت لگائی جا سکتی ہے، کیونکہ یہ پردہ بدکاری کے علاوہ کسی اور چیز سے بھی متأثر ہو سکتا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لتدليس محمد بن اسحاق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7843
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ امْرَأَةً مِنْ بَلْعَجْلَانَ فَبَاتَ عِنْدَهَا لَيْلَةً، فَلَمَّا أَصْبَحَ لَمْ يَجِدْهَا عَذْرَاءَ، فَرُفِعَ شَأْنُهُمَا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا الْجَارِيَةَ، فَقَالَتْ: بَلَى كُنْتُ عَذْرَاءَ، فَأَمَرَ بِهِمَا فَتَلَاعَنَا وَأَعْطَاهَا الْمَهْرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ”بالعجلان“ سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کے ساتھ شادی کر لی اس نے رات اس عورت کے ساتھ گزاری اگلے دن صبح اس نے اس عورت کو پایا کہ وہ کنواری نہیں تھی ان دونوں کا معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی کو بلوایا تو اس نے عرض کی: جی ہاں میں کنواری تھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے بارے میں حکم دیا ان دونوں نے لعان کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو مہر دلوا دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7843]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1509) اخرجه احمد فى المسند (2367)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2363، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5101»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2723
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: ذَكَرَ طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: تَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ امْرَأَةً مِنْ بَنِي عَجْلَانَ، فَدَخَلَ بِهَا، فَبَاتَ عِنْدَهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ، قَالَ: مَا وَجَدْتُهَا عَذْرَاءَ، قَالَ: فَرُفِعَ شَأْنُهُمَا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَدَعَا الْجَارِيَةَ، فَسَأَلَهَا، فَقَالَتْ: بَلَى قَدْ كُنْتُ عَذْرَاءَ، قَالَ: فَأَمَرَ بِهِمَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَلَاعَنَا، وَأَعْطَاهَا الْمَهْرَ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انصار کے ایک شخص نے قبیلہ بنو عجلان کی ایک خاتون سے نکاح کیا، پھر ان کی رخصتی ہوئی اور اس نے رات اپنی اہلیہ کے پاس گزاری، جب صبح ہوئی تو اس شخص نے (دعویٰ کیا کہ) ”میں نے اسے کنواری نہیں پایا“، راوی بیان کرتے ہیں کہ ان دونوں کا معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں پیش کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی کو طلب فرما کر اس سے سوال کیا، جس پر اس نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، میں تو یقیناً باکرہ ہی تھی“، راوی کہتے ہیں کہ ”پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے متعلق حکم دیا اور ان کے مابین لعان ہوا، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو اس کا مہر عطا فرما دیا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2723]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2070، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2363، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7843، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2715»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں