🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1104. حَدِيثُ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 23733 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
مسند احمد: 23733، 23732
سنن ابوداود: 3761
سنن ترمذی: 1846
شمائل ترمذی: 186
مشکوۃ المصابیح: 4208
الفتح الربانی: 7378، 9091
المستدرک علی الصحیحین: 6691، 7259
السنن الكبرى للبيهقي: 14604
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13627
المعجم الکبیر للطبرانی: 6058، 6071
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14604
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ فُورَكٍ أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، نا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، نا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، نا قَيْسٌ هُوَ ابْنُ الرَّبِيعِ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ زَاذَانَ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: فِي التَّوْرَاةِ إِنَّ بَرَكَةَ الطَّعَامِ الْوُضُوءُ قَبْلَهُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" بَرَكَةُ الطَّعَامِ الْوُضُوءُ قَبْلَهُ وَبَعْدَهُ"، قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ غَيْرُ قَوِيٍّ وَلَمْ يَثْبُتْ فِي غَسْلِ الْيَدِ قَبْلَ الطَّعَامِ حَدِيثٌ.
زاذان سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ توراۃ میں موجود تھا کہ کھانے سے پہلے وضو کرنے میں برکت ہے۔ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانے سے پہلے اور بعد میں وضو کرنا برکت ہے۔“
قیس بن ربیع مضبوط راوی نہیں ہے، اس لیے کھانے سے پہلے ہاتھوں کا دھونا حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14604]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13627
عَنْ شَقِيقٍ، أَوْ نَحْوِهِ - شَكَّ قَيْسٌ - أَنَّ سَلْمَانَ دَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ، فَدَعَا لَهُ بِمَا كَانَ عِنْدَهُ فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى - أَوْ لَوْلَا أَنَّا نُهِينَا - أَنْ يَتَكَلَّفَ أَحَدُنَا لِصَاحِبِهِ، لَتَكَلَّفْنَا لَكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْكَبِيرِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ، وَلَمْ يَشُكَّ.
شقیق یا ان کے علاوہ کوئی اور صاحب بیان کرتے ہیں: یہ شک قیس نامی راوی کو ہے: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ہاں ایک شخص آیا، انہوں نے اس کے لئے وہ چیز منگوائی، جو اُن کے گھر میں موجود تھی اور یہ فرمایا: اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع نہ کیا ہوتا، راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: اگر ہمیں اس بات سے منع نہ کیا گیا ہوتا کہ ہم میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی کے لئے تکلف کرے، تو میں نے تمہارے لئے تکلف کرنا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، معجم کبیر کی اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند روایت کے طور پر ابووائل سے نقل کی ہے، اور انہوں نے اس میں شک کا اظہار نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13627]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6083) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (441/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23221»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6058
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى ، (ح) . وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ ، قَالَا: ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَا: ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ شَابُورَ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى سَلْمَانَ فَقَرَّبَ إِلَيْنَا مَا كَانَ فِي الْبَيْتِ، وَقَالَ: لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا، أَوْ لَوْلَا نُهِينَا، عَنْ أَنْ يَتَكَلَّفَ الرَّجُلُ لِأَخِيهِ لَتَكَلَّفْتُ لَكُمْ.
شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سلمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے گھر میں جو کچھ تھا وہ ہمارے سامنے پیش کر دیا اور فرمایا: ”اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع نہ کیا ہوتا، یا اگر ہمیں منع نہ کیا گیا ہوتا، کہ آدمی اپنے بھائی کے لیے تکلف کرے، تو میں تمہارے لیے ضرور تکلف کرتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6058]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 235، حدیث 6083»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7239، 7240، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24230، والبزار فى «مسنده» برقم: 2514، 2515، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 986، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6084، 6085، 6187، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5935»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6071
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ ، (ح) . وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ ، ثَنَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ ، قَالَا: ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَرَأْتُ فِي التَّوْرَاةِ: بَرَكَةُ الطَّعَامِ فِي الْوُضُوءِ قَبْلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَرَكَةُ الطَّعَامِ فِي الْوُضُوءِ قَبْلَهُ وَبَعْدَهُ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے تورات میں پڑھا ہے کہ کھانے کی برکت اس سے پہلے وضو کرنے میں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانے کی برکت اس سے پہلے اور اس کے بعد وضو کرنے میں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6071]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 238، حدیث 6096»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6609، 7174، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3761، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1846، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14719، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24229، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 690، والبزار فى «مسنده» برقم: 2519، 2520، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 187»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں