الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2387 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 2387
الفتح الربانی: 7157
الجامع الكامل: 6570
السنن الكبرى للبيهقي: 14987
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2500
حدیث نمبر: 2387
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: طَلَّقَ رُكَانَةُ بْنُ عَبْدِ يَزِيدَ أَخُو بني مُطَّلِبِ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فِي مَجْلِسٍ وَاحِدٍ، فَحَزِنَ عَلَيْهَا حُزْنًا شَدِيدًا، قَالَ: فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ طَلَّقْتَهَا؟" , قَالَ: طَلَّقْتُهَا ثَلَاثًا , قَالَ: فَقَالَ:" فِي مَجْلِسٍ وَاحِدٍ؟" , قَالَ: نَعَمْ , قَالَ:" فَإِنَّمَا تِلْكَ وَاحِدَةٌ فَارْجِعْهَا إِنْ شِئْتَ" , قَالَ: فَرَجَعَهَا , فَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَرَى أَنَّمَا الطَّلَاقُ عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رکانہ بن عبد یزید - جن کا تعلق بنو مطلب سے تھا - نے ایک ہی مجلس میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں، بعد میں انہیں اس پر انتہائی غم ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تم نے کس طرح طلاق دی تھی؟“ انہوں نے عرض کیا کہ میں نے اسے تین طلاقیں دے دی ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”کیا ایک ہی مجلس میں تینوں طلاقیں دے دی تھیں؟“ عرض کیا: جی ہاں! فرمایا: ”پھر یہ ایک ہوئی، اگر چاہو تو تم اس سے رجوع کر سکتے ہو۔“ چنانچہ انہوں نے رجوع کر لیا، اسی وجہ سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی رائے یہ تھی کہ طلاق ہر طہر کے وقت ہوتی ہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2387]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، رواية داود بن الحصين عن عكرمة فيها شيء
حدیث نمبر: 7157
عَنْ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ طَلَّقَ رُكَانَةُ بْنُ عَبْدِ يَزِيدَ أَخُو الْمُطَّلِبِ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فِي مَجْلِسٍ وَاحِدٍ فَحَزِنَ عَلَيْهَا حُزْنًا شَدِيدًا، فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (كَيْفَ طَلَّقْتَهَا؟) ) قَالَ: طَلَّقْتُهَا ثَلَاثًا، قَالَ: فَقَالَ: ( (فِي مَجْلِسٍ وَاحِدٍ؟) ) قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ( (فَإِنَّمَا تِلْكَ وَاحِدَةٌ فَارْجِعْهَا إِنْ شِئْتَ) ) قَالَ: فَرَجَعَهَا، فَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَرَى أَنَّمَا الطَّلَاقُ عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بنو مطلب والے سیدنا رکانہ بن عبد یزید رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو ایک مجلس میں تین طلاقیں دے دیں اور پھر بہت سخت غمگین ہوئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا: تم نے کس طرح طلاق دی ہے؟ انھوں نے کہا: میں نے اس کو تین طلاقیں دے دی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک ہی مجلس میں۔ انھوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر یہ تو ایک ہی ہے، اگر رجوع کرنا چاہتے ہوتو کر لو۔ پس انھوں نے رجوع کر لیا، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہماکی رائے تھی کہ طلاق ہر طہر میں دی جائے۔ [الفتح الربانی/كتاب الطلاق/حدیث: 7157]
تخریج الحدیث: «قال الالباني: فلا أقل من أن يكون الحديث حسنا بمجموع الطريقين عن عكرمة ومال ابن القيم إلي تصحيحه (ارواء الغليل: 7/ 139)، أخرجه ابوداود: 2196، 2206، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2387 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2387»
الحكم على الحديث:
قال الالباني: فلا أقل من أن يكون الحديث حسنا بمجموع الطريقين عن عكرمة ومال ابن القيم إلي تصحيحه (ارواء الغليل: 7/ 139)
حدیث نمبر: 6570
6570- عن ابن عباس قال: طلق ركانة بن عبد يزيد أخو بني مطلب امرأته ثلاثا في مجلس واحد، فحزن عليها حزنا شديدا، قال: فسأله رسول الله صلى الله عليه وسلم: كيف طلّقتها؟ قال: طلقتها ثلاثا. قال: في مجلس واحد؟ قال: نعم، قال: فإنما تلك واحدة، فارجعها إن شئت. قال: فرجعها. فكان ابن عباس يرى أنما الطلاق عند كل طهر.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (2387) وأبو يعلى (2500) والبيهقي (7/339) كلهم من طريق محمد بن إسحاق، حدثني داود بن الحصين، عن عكرمة مولى ابن عباس، عن ابن عباس فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 14987
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: طَلَّقَ رُكَانَةُ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فِي مَجْلِسٍ وَاحِدٍ فَحَزِنَ عَلَيْهَا حُزْنًا شَدِيدًا فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ طَلَّقْتَهَا؟" قَالَ: طَلَّقْتُهَا ثَلَاثًا، فَقَالَ:" فِي مَجْلِسٍ وَاحِدٍ؟" قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" فَإِنَّمَا تِلْكَ وَاحِدَةٌ فَارْجِعْهَا إِنْ شِئْتَ" فَرَاجَعَهَا فَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَرَى إِنَّمَا الطَّلَاقُ عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ فَتِلْكَ السُّنَّةُ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا النَّاسُ وَالَّتِي أَمَرَ اللهُ لَهَا {فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ} [الطلاق: ١] أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ أنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ نا مُسْلِمُ بْنُ عِصَامٍ نا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ نا عَمِّي نا أَبِي عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ الْحُصَيْنِ فَذَكَرَهُ وَهَذَا الْإِسْنَادُ لَا تَقُومُ بِهِ الْحُجَّةُ مَعَ ثَمَانِيَةٍ رَوَوْا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فُتْيَاهُ بِخِلَافِ ذَلِكَ وَمَعَ رِوَايَةِ أَوْلَادِ رُكَانَةَ أَنَّ طَلَاقَ رُكَانَةَ كَانَ وَاحِدَةً وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
عکرمہ رحمہ اللہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رکانہ رضی اللہ عنہ نے ایک مجلس میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو اس پر وہ بڑے پریشان ہوئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”تم نے اسے کیسے طلاق دی تھی؟“ رکانہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے تین طلاقیں دی تھیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”ایک ہی مجلس میں؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک ہی ہے، اگر تو چاہے تو رجوع کر لے۔“ چنانچہ انہوں نے رجوع کر لیا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ طلاق طہر کے موقع پر دی جائے گی، یہ وہ طریقہ ہے جس پر لوگ ہیں اور اس کا اللہ رب العزت نے حکم فرمایا ہے: ﴿فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ﴾ [سورة الطلاق: 1]
یہ سند ان آٹھ راویوں کے مقابلے میں قابلِ حجت نہیں جنہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے خلاف ان کا فتویٰ نقل کیا ہے، اور نہ رکانہ رضی اللہ عنہ کی اولاد کی اس روایت کے مقابلے میں جس میں ہے کہ ان کی طلاق ایک ہی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14987]
یہ سند ان آٹھ راویوں کے مقابلے میں قابلِ حجت نہیں جنہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے خلاف ان کا فتویٰ نقل کیا ہے، اور نہ رکانہ رضی اللہ عنہ کی اولاد کی اس روایت کے مقابلے میں جس میں ہے کہ ان کی طلاق ایک ہی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14987]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2500
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: طَلَّقَ رُكَانَةُ بِنْتَ عَبْدِ يَزِيدَ أَخُو بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فِي مَجْلِسٍ ثَلَاثًا، فَحَزِنَ عَلَيْهَا حُزْنًا شَدِيدًا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَمْ طَلَّقْتَهَا يَا رُكَانَةُ ؟ فَقَالَ: ثَلَاثًا فِي مَجْلِسٍ وَاحِدٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: فَإِنَّهَا وَاحِدَةٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ نے، جو بنو عبد المطلب کے قبیلے سے تھے، (اپنی اہلیہ) بنتِ عبدِ یزید کو ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دے دیں اور پھر اس پر شدید غمزدہ ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”اے رکانہ! تم نے اسے کتنی طلاقیں دی تھیں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ایک ہی مجلس میں تین۔“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو یقیناً یہ ایک ہی (واقع) ہوئی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2500]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2383، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 373، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2495»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2383، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 373، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2495»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات