الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1165. بقية حديث علي بن شيبان الحنفي
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 24009/75 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 24009/75
سنن ابن ماجہ: 1003
الفتح الربانی: 2671
الجامع الكامل: 2336
حدیث نمبر: 24009/75
حدثنا عبدُ الصَّمد ، حدثنا مُلازِمُ بن عَمْرو ، حدثنا عبد الله ابن بَدْرٍ ، أَن عبدَ الرحمن بن عليٍّ حدَّثه، أَن أَباه عليَّ بن شَيْبان حدَّثه، أَنه قال: صَلَّيتُ خلفَ رسول الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ، فانصَرفَ، فرأَى رجلًا يُصلِّي فَرْدًا خَلْفَ الصفِّ، فوقفَ نبيُّ الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ حتى انصرفَ الرَّجلُ من صلاتِه، فقال له: " استَقبِلْ صلاتكَ، فلا صلاةَ لفَرْدٍ خلفَ الصفَّ"
حضرت علی بن شیبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، نماز سے فارغ ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ ایک آدمی صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم وہیں ٹھہرے رہے یہاں تک کہ وہ آدمی اپنی نماز سے فارغ ہوگیا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا اپنی نماز دوبارہ پڑھو، کیونکہ صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 24009/75]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1003
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ ، وَكَانَ مِنَ الْوَفْدِ قَالَ: خَرَجْنَا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَايَعْنَاهُ، وَصَلَّيْنَا خَلْفَهُ، ثُمَّ صَلَّيْنَا وَرَاءَهُ صَلَاةً أُخْرَى، فَقَضَى الصَّلَاةَ، فَرَأَى رَجُلًا فَرْدًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ، قَالَ: فَوَقَفَ عَلَيْهِ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ انْصَرَفَ، قَالَ:" اسْتَقْبِلْ صَلَاتَكَ، لَا صَلَاةَ لِلَّذِي خَلْفَ الصَّفِّ".
علی بن شیبان رضی اللہ عنہ اور (وہ وفد میں سے تھے) کہتے ہیں کہ ہم سفر کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی اور آپ کے پیچھے نماز پڑھی، پھر ہم نے آپ کے پیچھے دوسری نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پوری کرنے کے بعد ایک شخص کو دیکھا کہ وہ صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا ہے، آپ اس کے پاس ٹھہرے رہے، جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوبارہ نماز پڑھو، جو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھے اس کی نماز نہیں ہوتی“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1003]
حضرت علی بن شیبان رضی اللہ عنہ جو ایک وفد میں شامل ہو کر تشریف لائے تھے ان سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم (اپنے علاقے سے) روانہ ہوئے (اور مدینہ منورہ تک سفر کیا) حتیٰ کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کی، پھر آپ کے پیچھے ایک اور نماز پڑھی۔ آپ نے نماز مکمل کی تو دیکھا کہ ایک آدمی صف کے پیچھے اکیلا کھڑا نماز پڑھ رہا ہے۔ (جب وہ شخص نماز سے فارغ ہوا تو) اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس گئے اور فرمایا: ”شروع سے نماز پڑھو۔ صف کے پیچھے (اکیلا) کھڑے ہونے والے کی کوئی نماز نہیں۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1003]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10020، ومصباح الزجاجة: 361)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/23، 22) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ جب ہے کہ صف میں جگہ ہو، اور بلا عذر اکیلے رہ کر صف کے پیچھے نماز پڑھے، تو اس کی نماز جائز نہ ہو گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2671
عَنْ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ فَوَقَفَ حَتَّى انْصَرَفَ الرَّجُلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (اسْتَقْبِلْ صَلَاتَكَ، فَلَا صَلَاةَ لِرَجُلٍ فَرْدٍ خَلْفَ الصَّفِّ) )
سیّدنا علی بن شیبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ٹھہر گئے، حتیٰ کہ وہ شخص نماز سے فارغ ہوگیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی نماز دوبارہ پڑھ، کیونکہ صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2671]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 1003، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16297 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24293»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 1003
حدیث نمبر: 2336
2336. عن علي بن شيبان، وكان من الوفد قال: خرجنا حتى قدمنا على النبي صلى الله عليه وسلم فبايعناه، وصلَّينا خلْفَه، ثم صلَّينا وراءَه صلاة أخرى، فقضى الصلاة. فرأى رجلاً فرداً يُصَلِّي خلْف الصّف قال: فوقف عليه نبي الله صلى الله عليه وسلم حين انصرف فقال: استقبل صلاتَك، ولا صلاةَ للذي خلف الصفِّ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن ماجه (1003) عن أبي بكر بن أبي شيبة، حدثنا ملازم بن عمرو، عن عبدالله بن بدر، قال: حدثني عبدالرحمن بن علي بن شيبان، عن أبيه على ابن شيبان فذكره، وهو في مصنف ابن أبي شيبة (2/193).»
الحكم على الحديث:
صحيح