الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1170. حَدِيثُ السَّيِّدَةِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا الفهرس الفرعى
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 24027 (کل: 13 مقامات، 11 کتب)
سنن ابوداود: 922
سنن ترمذی: 601
سنن نسائی: 1207
مشکوۃ المصابیح: 1005
الفتح الربانی: 1951
صحیح ابن حبان: 2355
الجامع الكامل: 2637
السنن الكبرى للبيهقي: 3436
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4406
1 تا 10
حدیث نمبر: 24027
أَنْبَأَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا بُرْدٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الْبَيْتِ وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ، فَجِئْتُ، فَمَشَى حَتَّى فَتَحَ لِي، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مَقَامِهِ، وَوَصَفَتْ أَنَّ الْبَابَ فِي الْقِبْلَةِ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات گھر میں نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور دروازہ بند ہوتا تھا، میں آجاتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم چلتے ہوئے آتے، میرے لئے دروازہ کھولتے اور پھر اپنی جگہ جا کر کھڑے ہوجا تے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بھی بتایا کہ دروازہ قبلہ کی جانب تھا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24027]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 922
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَمُسَدَّدٌ، وَهَذَا لَفْظُهُ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا بُرْدٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَحْمَدُ: يُصَلِّي وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ فَجِئْتُ فَاسْتَفْتَحْتُ، قَالَ أَحْمَدُ: فَمَشَى، فَفَتَحَ لِي، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مُصَلَّاهُ". وَذَكَرَ أَنَّ الْبَابَ كَانَ فِي الْقِبْلَةِ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، دروازہ بند تھا تو میں آئی اور دروازہ کھلوانا چاہا تو آپ نے (حالت نماز میں) چل کر میرے لیے دروازہ کھولا اور مصلی (نماز کی جگہ) پر واپس لوٹ گئے ۱؎۔ اور عروہ نے ذکر کیا کہ آپ کے گھر کا دروازہ قبلہ کی سمت میں تھا۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 922]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے، میں آتی اور دروازہ کھلواتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم چل کر دروازہ کھول دیتے اور پھر اپنے مصلے پر لوٹ آتے۔“ اور (عروہ نے) ذکر کیا کہ ”دروازہ قبلہ رخ تھا۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 922]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصلاة 304 (الجمعة 68)، (601) سنن النسائی/السھو 14 (1207)، (تحفة الأشراف: 16417)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/31، 183، 234) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: ان حدیثوں سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ضرورت کے واسطے چلنا یا دروازہ کھولنا یا لاٹھی اٹھا کر سانپ بچھو مارنا، یا بچے کو گود میں اٹھا لینا پھر بٹھا دینا، ان سب اعمال سے نماز نہیں ٹوٹتی۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (601) نسائي (1207)
الزھري عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 46
إسناده ضعيف
ترمذي (601) نسائي (1207)
الزھري عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 46
حدیث نمبر: 601
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: " جِئْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الْبَيْتِ، وَالْبَاب عَلَيْهِ مُغْلَقٌ، فَمَشَى حَتَّى فَتَحَ لِي ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مَكَانِهِ ". وَوَصَفَتِ الْبَاب فِي الْقِبْلَةِ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں گھر آئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور دروازہ بند تھا، تو آپ چل کر آئے اور میرے لیے دروازہ کھولا۔ پھر اپنی جگہ لوٹ گئے، اور انہوں نے بیان کیا کہ دروازہ قبلے کی طرف تھا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 601]
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 601]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الصلاة 169 (922)، سنن النسائی/السہو 14 (1207)، (تحفة الأشراف: 16417)، مسند احمد (6/183، 2340) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: سنت و نفل کے اندر اس طرح سے چلنا کہ قبلہ سے انحراف واقع نہ ہو جائز ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن، صحيح أبي داود (855) ، المشكاة (1005) ، الإرواء (386)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ابو داود (922) نسائي (1207)
الزهري عنعن
انوار الصحيفة ص 204
ابو داود (922) نسائي (1207)
الزهري عنعن
انوار الصحيفة ص 204
حدیث نمبر: 1207
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ أَبُو الْعَلَاءِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا , قَالَتْ:" اسْتَفْتَحْتُ الْبَابَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي تَطَوُّعًا وَالْبَابُ عَلَى الْقِبْلَةِ , فَمَشَى عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ يَسَارِهِ فَفَتَحَ الْبَابَ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مُصَلَّاهُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے دروازہ کھلوانا چاہا، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نفل نماز پڑھ رہے تھے، دروازہ قبلہ کی طرف پڑ رہا تھا، آپ اپنے دائیں جانب یا بائیں جانب (چند قدم) چلے، اور آپ نے دروازہ کھولا، پھر آپ اپنی جگہ پر واپس لوٹ آئے۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1207]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے دروازہ کھٹکھٹایا، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نفل نماز پڑھ رہے تھے، دروازہ قبلے کی جانب تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھوڑا سا دائیں یا بائیں چل کر دروازہ کھول دیا اور پھر اپنی نماز کی جگہ پر واپس چلے گئے۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1207]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 169 (922)، سنن الترمذی/الصلاة 304 (الجمعة 68) (601)، (تحفة الأشراف: 16417)، مسند احمد 6/31، 183، 234) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (922) ترمذي (601) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 330
حدیث نمبر: 1005
1005 - وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي تَطَوُّعًا وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ فَجِئْتُ فَاسْتَفْتَحْتُ فَمَشَى فَفَتَحَ لِي ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مُصَلَّاهُ وَذَكَرْتُ أَنَّ الْبَابَ كَانَ فِي الْقِبْلَةِ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَرَوَى النَّسَائِيُّ نَحْوَهُ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دروازہ بند کر کے نفل ادا کر رہے تھے، میں آئی تو میں نے دروازہ کھولنے کی درخواست کی، آپ چل کر آئے اور میرے لیے دروازہ کھول کر پھر اپنی جائے نماز پر واپس چلے گئے، اور عائشہ رضی اللہ عنہا نے ذکر کیا کہ دروازہ قبلہ کی سمت تھا۔ اسے احمد، ابوداؤد، ترمذی اور نسائی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1005]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (6/ 31 ح 24528) و أبو داود (922) والترمذي (601 وقال: حسن غريب.) والنسائي (3/ 11 ح 1207)
٭ الزھري مدلس ولم أجد تصريح سماعه .»
٭ الزھري مدلس ولم أجد تصريح سماعه .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 25972
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى السَّامِيُّ , حَدَّثَنَا بُرْدٌ , عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ:" اسْتَفْتَحْتُ الْبَابَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ يُصَلِّي , فَمَشَى فِي الْقِبْلَةِ إِمَّا عَنْ يَمِينِهِ وَإِمَّا عَنْ يَسَارِهِ حَتَّى فَتَحَ لِي , ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مُصَلَّاهُ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات گھر میں نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور دروازہ بند ہوتا تھا، میں آجاتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم چلتے ہوئے آتے، میرے لئے دروازہ کھولتے اور پھر اپنی جگہ پر جا کر کھڑے ہوجاتے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بھی بتایا کہ دروازہ قبلہ کی جانب تھا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25972]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم العلمیہ : 1831 ترقیم الرسالہ : -- 1855
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا عَمِّي ، ثنا مُسَدَّدٌ ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ فَجِئْتُ فَاسْتَفْتَحْتُ، فَمَشَى فَفَتَحَ لِي، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مُصَلاهُ"، وَذَكَرَتْ أَنَّ الْبَابَ كَانَ فِي الْقِبْلَةِ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے ہوتے اور دروازہ بند ہوتا، میں دوران میں آتی اور دروازہ کھولنے کے لیے کہتی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چلتے ہوئے آتے اور میرے لیے دروازہ کھول دیتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جائے نماز پر تشریف لے جاتے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات ذکر کی تھی کہ وہ دروازہ قبلہ کی سمت میں تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجنائز/حدیث: 1855]
ترقیم العلمیہ: 1831
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2355، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1205، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 528، 1130، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 922، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 601، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3488، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1854، 1855، 1856، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24661»
«قال الترمذی: حسن غريب، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (6 / 381)»
«قال الترمذی: حسن غريب، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (6 / 381)»
ترقیم العلمیہ : 1832 ترقیم الرسالہ : -- 1856
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا عَمِّي ، وَشَاذَانُ ، قَالا: نا حَجَّاجٌ ، ثنا حَمَّادٌ ، عَنْ بُرْدٍ أَبِي الْعَلاءِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" اسْتَفْتَحْتُ الْبَابَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ يُصَلِّي، فَمَشَى عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ فَفَتَحَ لِي، ثُمَّ عَادَ إِلَى مَقَامِهِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں دروازہ کھولنے کے لیے کہتی، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت کھڑے نوافل ادا کر رہے ہوتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں طرف یا بائیں طرف سے آ کر دروازہ کھول دیتے اور پھر واپس اپنی جگہ تشریف لے جاتے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجنائز/حدیث: 1856]
ترقیم العلمیہ: 1832
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2355، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1205، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 528، 1130، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 922، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 601، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3488، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1854، 1855، 1856، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24661»
«قال الترمذی: حسن غريب، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (6 / 381)»
«قال الترمذی: حسن غريب، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (6 / 381)»
حدیث نمبر: 1951
عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الْبَيْتِ وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ فَجِئْتُ فَمَشَى حَتَّى فَتَحَ لِي ثُمَّ رَجَعَ إِلَى مَقَامِهِ، وَوَصَفَتْ أَنَّ الْبَابَ فِي الْقِبْلَةِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر میں نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور دروازہ بند ہوتا تھا، پھر جب میں آتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (آگے) چلتے اور میرے لیے دروازہ کھول کر اپنے مقام پر واپس آ جاتے تھے۔ پھر انھوں نے بیان کیا کہ وہ دروازہ قبلہ کی سمت میں تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 1951]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 922، والترمذي: 601، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24027 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24528»
وضاحت: فوائد: … اس میں کوئی شک نہیں کہ نماز میں ہر قسم کی زائد حرکت منع ہے،کیونکہ اس سے نماز کا خشوع و خضوع متاثر ہوتا ہے، باب نماز میں بال باندھنے، کنکریوں سے کھیلنے اور پھونکنے کا بیان میں اس قسم کے بعض امور کا ذکر ہو چکا ہے، لیکن بعض دفعہ کسی اشد ضرورت کی بنا پر نماز کے اندر کوئی خارجی کام یا حرکت کرنے کی نوبت آجاتی ہے، سب سے پہلے ہم شریعت میں ثابت ہونے والی ایسی مثالوں کا ذکر کرتے ہیں۔
(۱) ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {فَاِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا اَوْ رُکْبَانًا} یعنی: جب تمہیں خوف ہو تو پیدل ہی سہییا سوار ہی سہی۔ (سورۂ بقرہ: ۲۳۸) اس آیت میں خوف کے وقت پیدل چلتے ہوئے یا سواری پربیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔
(۲) سانپ اور بچھو کو قتل کرنا۔ اِس اور اگلے دو امور کا ذکر اسی باب میں ہے۔
(۳) قبلہ کی سمت میں واقع دروازہ کھولنا۔
(۴) سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ کا سواری کی لگام پکڑ کر نماز پڑھنا اور اس کے ساتھ پیچھے ہٹ جانا، پھر اس فعل کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں سے استدلال کرنا۔
(۵) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بچی کو اٹھا کر نماز پڑھنا اور رکوع کرتے وقت اس کو زمین پر بٹھا دینا اور پھر اگلی رکعت میں اٹھا لینا۔ (اس کا ذکراگلے باب میں آ رہا ہے)۔
(۶) نماز کسوف میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جنت کے انگور کا خوشہ پکڑنے کے لیے آگے بڑھنا اور جہنم کو دیکھ کر پیچھے ہٹنا۔ (بخاری: ۱۲۱۲)
(۷) سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بائیں جانب کھڑے ہو گئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے سرپر ہاتھ رکھا اور ان کے کان کو مروڑا اور گھما کر دائیں جانب کھڑا کر دیا۔ (بخاری: ۱۸۳، ۹۹۲، ۱۱۹۸، مسلم: ۱۸۲)
(۸) سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ صلح کرانے کے لیے بنو عمرو کی طرف گئے، مسجد نبوی میں نماز کا وقت ہو گیا، سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے امامت کے فرائض ادا کرنا شروع کیے، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور صف میں کھڑے ہو گئے۔ لوگوں نے ابو بکر صدیق کو متنبہ کرنے کے لیے تالیاں بجائیں، چونکہ وہ نماز میں ادھر ادھر متوجہ نہیں ہوتے تھے، اس لیے لوگوں نے کثرت سے تالیاں بجانا شروع کر دیں، بالآخر انھوں نے پیچھے دیکھا تو کیا دیکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صف میں کھڑے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ اپنے مقام پر ٹھہرے رہو اور(نماز کی امامت جاری رکھو)۔ لیکن ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ہاتھ اٹھائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو نماز جاری رکھنے کے بارے حکم دینے پر اللہ کی حمد بیان کی اور پھر پیچھے ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آگے بڑھ کر امامت سنبھال لی۔ (بخاری: ۶۸۴، مسلم: ۱۰۳)
(۹) صحابہ کرام کو تعلیم دینے کی خاطر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منبر پر نماز پڑھائی اور سجدے کرنے کے لئے نیچے اتر آئے اور پھر منبر پر چڑھ گئے۔ (بخاری، مسلم)
(۱۰) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک صحابی نے سخت گرمی کی وجہ سے کچھ کنکریاں ہاتھ میں پکڑ لیں، تاکہ وہ ٹھنڈی رہیں، جب بھی وہ سجدہ کرتے تو زمین کی حرارت سے بچنے کے لئے ان کو زمین پر بچھا دیتے۔ (ابوداود)
(۱۱) نمازی کا اپنے آگے سے گزرنے والے کو روکنا، وگرنہ اس سے لڑائی کرنا۔ ان احادیث اور اس موضوع سے متعلقہ دوسری احادیث سے معلوم ہوا کہ ضرورت کے وقت اس قسم کی حرکات و سکنات میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ یہ شریعت ِ اسلامیہ کی کمال حکمت ہے کہ جہاں اس نے دورانِ نماز عجزو انکساری اور خشوع و خضوع کو اپنانے اور فضول حرکتوں سے گریز کرنے کا حکم دیا، وہاں انسانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور نماز کے سکون کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے بعض گنجائشوں کو بھی برداشت کر لیا۔ مثال کے طور پر ایک دفعہ ہم گھر کے سارے افراد گھر میں باجماعت نماز پڑھ رہے تھے، دوران نماز ایک چھوٹی سی بچی ہاتھ اٹھا کر سٹینڈ والے پنکھے کی طرف بڑھی، ایسے معلوم ہو رہا تھا کہ اگر وہ اسی انداز میں پنکھے تک پہنچ گئی تو انگلیوں کو شدید نقصان ہو سکتا ہے، یہ صورتحال دیکھ کر ایک نمازی آگے بڑھا اور بچی کو اٹھا کر واپس اپنی جگہ پر آکر نماز کو جاری رکھا۔ اس نمازی کا یہ فعل روحِ شریعت کے عین مطابق ہے۔ قارئین کرام! اگر وہ آدمی آگے بڑھ کر بچی کو نہ اٹھاتا تو سارے افراد نماز کے بقیہ حصے کو کس کشمکش میں ادا کرتے اور یہ کیسی عبادت ہوتی کہ ایک بچی کی انگلیاں کٹ رہی ہوں اور کسی کو اس کو بچانے کی اجازت نہ ہو۔ ہمارے ہاں سب سے بڑی مصیبتیہ ہے کہ جتنی لوگوں کے علم اور مطالعہ میں سستی اور کمی ہے، اتنی ہی فتوی بازی میں تیزی اور کثرت ہے، ہم لوگ صرف ظاہر کو دیکھتے ہیں، عبادت کا مقصد کیا ہے، اس کی روح کیا اور شریعت میں دی گئی رخصتوں کی تفصیل کیا ہے، ان امور سے ہمارا کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔ ہماری عوام کا عملی نظریہیہ ہے کہ اگر کوئی آدمی نماز کا ایک کلمہ بھی سوچے سمجھے بغیر اور انتہائی بے توجہی کے عالَم میں نماز ادا کر لے تو اس کی نماز میں کوئی حرج نہیں، لیکن اگر کوئی آدمی نماز کے ایک ایک جملے کو سمجھتا ہے، لیکن دورانِ نماز کسی ضرورت کی وجہ سے بچہ اٹھا لیتا ہے تو فتوی باز عوام اور جاہلوں کے نزدیک اس کی نماز بڑی حد تک متأثر ہو گییا پھر باطل ہو جائے گی۔ ضروری تنبیہیہ ہے کہ اگر نمازی، نماز کے کلمات کو سمجھ کر ادا کر رہا ہو تو ایسی حرکات سے نماز میں کوئی خلل پیدا نہیں ہوتا۔ ہمارے ہاں سب سے بڑی مصیبتیہ ہے کہ لوگوں نے بغیر کسی غور و فکر کے نماز، ذکر اور قرآن کے الفاظ رٹے ہوتے ہیں، جب بیچ میں کوئی معمولی سی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو ان کی نماز ان پر خلط ملط ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے وہ سلام پھیرنے کے بعد دوسروں پر برس پڑتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو علم ہونا چاہیے کہ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں خشوع و خضوع اور عجز و انکساری اختیار کرنے کی تعلیم دی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہییہ رخصتیں عطا کی ہیں، جو آدمی ان رخصتوں کو قبول کرنے سے کتراتا ہے، دوسرے الفاظ میں وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آگے بڑھنے کی مذموم کوشش کرتا ہے۔

اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 922
حدیث نمبر: 2355
حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" اسْتَفْتَحْتُ الْبَابَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي تَطَوُّعًا، وَالْبَابُ فِي الْقِبْلَةِ، فَمَشَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ يَسَارِهِ حَتَّى فَتَحَ الْبَابَ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الصَّلاةِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے دروازہ کھٹکھٹایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نفل نماز ادا کر رہے تھے، دروازہ قبلہ کی سمت میں ہی تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں طرف سے یا شاید بائیں طرف سے چلتے ہوئے آئے اور دروازہ کھول دیا، پھر آپ اپنی نماز کی طرف واپس چلے گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2355]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2355، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1205، وأبو داود فى (سننه) برقم: 922، والترمذي فى (جامعه) برقم: 601، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3488، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1854، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24661» «رقم طبعة با وزير 2349»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (855). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح غسان بن الربيع: هو الأزدي الموصلي، ضعفه الدارقطني، وقال الذهبي: صالح ورع وليس بحجة في الحديث. وقدتوبع، وبرد بن سنان ثقة، تفرد ابن المدين بتضعيفه، روى له البخاري في " الأب المفرد " وأصحاب السنن، وباقي السند رجاله ثقات على شرطهما.