🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2415 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 2415
الفتح الربانی: 8945
المستدرک علی الصحیحین: 3700
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11325
المعجم الکبیر للطبرانی: 11098
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2415
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا قَزَعَةُ يَعْنِي ابْنَ سُوَيْدٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَى مَا أَتَيْتُكُمْ بِهِ مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى أَجْرًا، إِلَّا أَنْ تَوَدُّوا اللَّهَ، وَأَنْ تَقَرَّبُوا إِلَيْهِ بِطَاعَتِهِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہارے پاس جو واضح آیات اور ہدایت لے کر آیا ہوں، اس پر میں تم سے کوئی مزدوری نہیں مانگتا، البتہ اتنا ضرور کہتا ہوں کہ اللہ سے محبت کرو، اور اس کی اطاعت کر کے اس کا قرب حاصل کرو۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2415]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لضعف قزعة ابن سويد الباهلي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8945
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَى مَا أَتَيْتُكُمْ بِهِ مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى أَجْرًا إِلَّا أَنْ تَوَدُّوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَأَنْ تَقَرَّبُوا إِلَيْهِ بِالطَّاعَةِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں واضح دلائل اور ہدایت کی روشنی میں سے جو چیزیں تمہارے پاس لایا ہوں، ان پر تم سے کسی قسم کے اجر کا سوال نہیں کرتا، مگر اتنا کہ تم اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرو اور اطاعت کے ذریعے اس کا قرب حاصل کرو۔ [الفتح الربانی/مسائل الترغيب فى الأعمال الصالحة/حدیث: 8945]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف قزعة بن سويد الباھلي، أخرجه الحاكم: 2/ 443، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2415 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2415»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف قزعة بن سويد الباھلي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3700
حدثني علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حَدَّثَنَا محمد بن شاذانَ الجَوهَري، حَدَّثَنَا الحسن بن موسى الأشيَب، حَدَّثَنَا قَزَعةُ بن سُوَيد الباهلي، حَدَّثَنَا ابن أبي نَجِيح، عن مجاهد، عن ابن عبّاس، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"لا أسألُكم على ما أَتيتُكم من البيِّنات والهُدى أجرًا، إلَّا أن تُوادُّوا الله، وأن تَقرَّبوا إليه بطاعتِه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. إنما اتَّفقا في تفسير هذه الآية على حديث عبد الملك بن مَيسَرة الزَّرّاد، عن طاووس، عن ابن عبَّاس: أنه في قُربَى آل محمدٍ ﷺ (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3659 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس آیت کی تفسیر میں) فرمایا: ”میں تم سے ان واضح نشانیوں اور ہدایت پر کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے اس کے کہ تم اللہ سے محبت کرو اور اس کی اطاعت کے ذریعے اس کا قرب حاصل کرو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اگرچہ شیخین نے اس آیت کی تفسیر میں عبدالملک بن میسرہ الزراد کی طاؤس کے واسطے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث پر اتفاق کیا ہے کہ اس سے مراد آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت داری ہے۔ [سورة الشورى: 23] [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3700]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف قزعة بن سويد. ابن أبي نجيح: هو عبد الله.» [ترقيم الرساله 3700] [ترقيم الشركة 3680] [ترقيم العلميه 3659]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11325
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" (قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ) عَلَى مَا أَتَيْتُكُمْ بِهِ مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى (أَجْرًا إِلَّا) أَنْ تُوَادُّوا اللَّهَ وَأَنْ تَقَرَّبُوا إِلَى اللَّهِ بِطَاعَتِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ فِيهِمْ قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا: ”تم یہ فرما دو! میں اس پر تم سے نہیں مانگتا۔۔۔۔۔۔“۔ یعنی میں تمہارے پاس جو نشانیاں اور ہدایت لے کے آیا ہوں، البتہ صرف یہ (چاہتا ہوں کہ) کہ تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھو، اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کے ذریعے اُس کی بارگاہ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال میں سے ایک راوی قزعہ بن سوید ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11325]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11144) اخرجه احمد فى المسند (2415)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2411»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11098
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ الْبَاهِلِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَى مَا أَتَيْتُكُمْ مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى أَجْرًا إِلَّا أَنْ تُوَادُّوا اللهَ، وَتَقَرَّبُوا إِلَيْهِ بِطَاعَتِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں جو دلائل اور ہدایت لے کر آیا ہوں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، سوائے اس کے کہ تم اللہ سے محبت کرو اور اس کی اطاعت کے ذریعے اس سے قربت حاصل کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11098]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 90، حدیث 11144»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں