الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2423 (کل: 17 مقامات، 9 کتب)
مسند احمد: 2423
سنن ابن ماجہ: 1266
صحیح ابن حبان: 2862
المعجم الکبیر للطبرانی: 10773
11 تا 17
حدیث نمبر: 2862
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كِنَانَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَرْسَلَنِي أَمِيرٌ مِنَ الأُمَرَاءِ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَسْأَلُهُ عَنْ صَلاةِ الاسْتِسْقَاءِ، فَقَالَ:" خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مُتَبَذِّلا مُتَمَسْكِنًا مُتَضَرِّعًا مُتَوَاضِعًا، وَلَمْ يَخْطُبْ خُطْبَتَكُمْ هَذِهِ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَمَا يُصَلِّي فِي الْعِيدِ" .
ہشام بن اسحاق اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ایک گورنر نے مجھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا تاکہ میں ان سے نمازِ استسقاء کے بارے میں دریافت کروں، تو انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم معمولی کپڑوں میں عاجزی، انکساری اور تواضع کا اظہار کرتے ہوئے نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کی طرح خطبہ نہیں دیا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز ادا کی جیسے عید کے موقع پر نماز ادا کرتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2862]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 280، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1405، 1408، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2862، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1221، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1165، والترمذي فى (جامعه) برقم: 558، 559، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1266، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6477، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1800، 1807، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2067» «رقم طبعة با وزير 2851»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (1058). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 1233
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله البغدادي، حدثنا يحيى بن عثمان بن صالح السَّهْمي، حدثنا عبد الله بن يوسف، حدثنا إسماعيل بن ربيعة بن هشام بن إسحاق، قال: سمعت أبي (1) يحدِّث عن أبيه إسحاق بن عبد الله: أنَّ الوليد أرسَلَه إلى ابن عباس فقال: يا ابن أخي، كيف صَنَع رسولُ الله ﷺ في الاستسقاء يومَ استَسقَى بالناس؟ فقال: خَرَجَ رسولُ الله ﷺ متخشِّعًا، مُتذلِّلًا، متبذِّلًا، فصنع فيه كما يَصنَع في الفِطْر والأضحى (2) .
هذا حديثٌ رواتُه مِصريون ومدنيون، ولا أعلم أحدًا منهم منسوبًا إلى نوعٍ من الجَرح، ولم يُخرجاه. وقد رواه سفيان الثوري عن هشام بن إسحاق:
هذا حديثٌ رواتُه مِصريون ومدنيون، ولا أعلم أحدًا منهم منسوبًا إلى نوعٍ من الجَرح، ولم يُخرجاه. وقد رواه سفيان الثوري عن هشام بن إسحاق:
اسحاق بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ ولید نے انہیں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا اور انہوں نے پوچھا: ”اے میرے بھتیجے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز استسقاء میں کیا طریقہ اپنایا تھا جس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بارش کی دعا کروائی تھی؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی عاجزی، انکساری اور سادہ لباس میں نکلے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں ویسا ہی عمل کیا جیسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحیٰ میں کرتے تھے۔“
اس حدیث کے راوی مصری اور مدنی ہیں، اور میرے علم کے مطابق ان میں سے کسی پر بھی کسی قسم کی جرح نہیں کی گئی، اور اسے شیخین نے روایت نہیں کیا۔ اور اسے سفیان ثوری نے بھی ہشام بن اسحاق سے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الاستسقاء/حدیث: 1233]
اس حدیث کے راوی مصری اور مدنی ہیں، اور میرے علم کے مطابق ان میں سے کسی پر بھی کسی قسم کی جرح نہیں کی گئی، اور اسے شیخین نے روایت نہیں کیا۔ اور اسے سفیان ثوری نے بھی ہشام بن اسحاق سے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الاستسقاء/حدیث: 1233]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل هشام بن إسحاق، وهو ابن عبد الله بن كنانة، فهو صدوق حسن الحديث» [ترقيم الرساله 1233] [ترقيم الشركة 1222]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 1234
أخبرَناه أبو علي الحسين بن علي الحافظ، حدثنا علي بن الحسين الصَّفَّار ببغداد، حدثنا هارون بن إسحاق الهَمْدَاني، حدثنا وكيع، حدثنا سفيان، عن هشام بن إسحاق بن عبد الله بن كِنانة، عن أبيه قال: أرسَلَني أميرٌ من الأمراء إلى ابن عباس أسأله عن الصلاة في الاستسقاء، فقال ابن عباس: ما مَنَعَه أن يسألني؟ خَرَج رسولُ الله ﷺ متواضعًا، مُتبذِّلًا، متخشِّعًا، مُتضرِّعًا، مُترسِّلًا، فصلَّى ركعتين كما يصلي في العيد، ولم يَخطُب خُطبتَكم (1) .
ہشام بن اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ایک امیر نے مجھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس نماز استسقاء کے بارے میں پوچھنے کے لیے بھیجا، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اسے خود مجھ سے پوچھنے میں کیا رکاوٹ تھی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی عاجزی، سادہ لباس، خشوع و خضوع، گریہ و زاری اور ٹھہر ٹھہر کر چلتے ہوئے نکلے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھائیں جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم عید میں پڑھاتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے اس خطبے جیسا خطبہ نہیں دیا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الاستسقاء/حدیث: 1234]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،كسابقه» [ترقيم الرساله 1234] [ترقيم الشركة 1223]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6387
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّفَّارُ بِبَغْدَادَ، ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ كِنَانَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَرْسَلَنِي أَمِيرٌ مِنَ الْأُمَرَاءِ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْأَلُهُ عَنِ الصَّلَاةِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ:" مَا مَنَعَهُ أَنْ يَسْأَلَنِي؟ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَوَاضِعًا، مُتَخَشِّعًا، مُتَبَذِّلًا، مُتَضَرِّعًا، مُتَرَسِّلًا، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَمَا يُصَلِّي فِي الْعِيدِ، وَلَمْ يَخْطُبْ كَخُطْبَتِكُمْ".
ہشام بن اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ امیروں میں سے ایک امیر نے مجھے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف بھیجا کہ میں ان سے صلاۃ الاستسقاء کے متعلق پوچھوں تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اسے کس نے روکا ہے میرے سے پوچھنے میں۔ پھر انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عاجزی کرتے ہوئے، خشوع و خضوع کرتے اور گڑگڑاتے ہوئے، نرمی سے چلتے ہوئے نکلے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھائیں جیسے عید کی پڑھاتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے خطبے کی طرح خطبہ نہ دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6387]
تخریج الحدیث: «حسن۔ حاكم، ابن خزيمه»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 6402
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ كَامِلُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِي، أنبأ أَبُو سَهْلٍ بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبَيْهَقِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ح، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا هِشَامُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ كِنَانَةَ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، وَسَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ قَالَ: أَرْسَلَنِي الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ، وَهُوَ يَوْمَئِذٍ أَمِيرُ الْمَدِينَةِ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْأَلُهُ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الِاسْتِسْقَاءِ، فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: إِنَّا تَمَارَيْنَا فِي الْمَسْجِدِ فِي صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الِاسْتِسْقَاءِ، فَقَالَ: لَا، وَلَكِنْ أَرْسَلَكَ ابْنُ أَخِيكَ، وَلَوْ أَنَّهُ أَرْسَلَ فَسَأَلَ، مَا كَانَ بِذَاكَ بَأْسٌ، ثُمَّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَبَذِّلًا، مُتَوَاضِعًا، مُتَضَرِّعًا، حَتَّى جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَلَمْ يَخْطُبْ كَخُطْبَتِكُمْ هَذِهِ، وَلَكِنْ لَمْ يَزَلْ فِي الدُّعَاءِ، وَالتَّضَرُّعِ، وَالتَّكْبِيرِ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَمَا كَانَ يُصَلِّي فِي الْعِيدِ". لَفْظُ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُوسَى، وَحَدِيثُ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى بِمَعْنَاهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ: الصَّوَابُ ابْنُ عُتْبَةَ، قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: وَهَذَا الْحَدِيثُ يُوهِمُ أَنَّ دُعَاءَهُ كَانَ قَبْلَ الصَّلَاةِ، وَقَدْ رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ.
ہمیں ہشام بن اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: مجھے میرے والد نے خبر دی، وہ کہتے ہیں: میں نے اس شخص سے سنا جو وہ حدیث بیان کرتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ مجھے ولید بن عقبہ نے بھیجا (جو ان دنوں مدینہ کے امیر تھے) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف تاکہ میں ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی «صَلَاةُ الِاسْتِسْقَاءِ» ”نمازِ استسقاء“ کا طریقہ پوچھوں، سو میں ان کے پاس آیا تو میں نے کہا: ہم مسجد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ استسقاء کے بارے میں جھگڑ پڑے ہیں، تو انہوں نے کہا: ”نہیں بلکہ تمہیں تمہارے بھانجے نے بھیجا ہے، اگر اس نے بھیجا ہے تو اس نے ایسی بات کا سوال کیا ہے جس میں کوئی جھگڑا نہیں۔“ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم معمولی لباس زیب تن کیے ہوئے، عاجزی و انکساری کرتے ہوئے اور گڑگڑاتے ہوئے نکلے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے اور تمہارے اس خطبے کی طرح خطبہ نہیں دیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے رہے، گڑگڑاتے رہے، اللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان کرتے رہے اور دو رکعتیں پڑھائیں جیسے عید میں پڑھاتے تھے۔“
یہ الفاظ ابراہیم بن موسیٰ کی حدیث کے ہیں اور جو یحییٰ بن یحییٰ کی حدیث ہے وہ بھی انہی معانی کے ساتھ بیان ہوئی ہے، مگر انہوں نے ولید بن عتبہ کہا۔ ابوداؤد سجستانی رحمہ اللہ نے کہا: درست ابن عتبہ ہے۔
شیخ رحمہ اللہ نے کہا ہے: یہ حدیث یہ وہم پیدا کرتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا نماز سے پہلے تھی اور اسے سفیان ثوری رحمہ اللہ نے بھی بیان کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6402]
یہ الفاظ ابراہیم بن موسیٰ کی حدیث کے ہیں اور جو یحییٰ بن یحییٰ کی حدیث ہے وہ بھی انہی معانی کے ساتھ بیان ہوئی ہے، مگر انہوں نے ولید بن عتبہ کہا۔ ابوداؤد سجستانی رحمہ اللہ نے کہا: درست ابن عتبہ ہے۔
شیخ رحمہ اللہ نے کہا ہے: یہ حدیث یہ وہم پیدا کرتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا نماز سے پہلے تھی اور اسے سفیان ثوری رحمہ اللہ نے بھی بیان کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6402]
تخریج الحدیث: «حسن۔ ابن خزيمه»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 6403
كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ كِنَانَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَرْسَلَنِي أَمِيرٌ مِنَ الْأُمَرَاءِ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْأَلُهُ عَنِ الِاسْتِسْقَاءِ، فَقَالَ: مَنْ أَرْسَلَكَ؟ قُلْتُ: فُلَانٌ قَالَ: مَا مَنَعَهُ أَنْ يَأْتِيَنِي فَيَسْأَلَنِي؟" خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَوَاضِعًا، مُتَضَرِّعًا، مُتَذَلِّلًا، فَلَمْ يَخْطُبْ خُطْبَتَكُمْ هَذِهِ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَمَا يُصَلِّي فِي الْعِيدِ". قَالَ سُفْيَانُ: قُلْتُ لِلشَّيْخِ: الْخُطْبَةُ قَبْلَ الرَّكْعَتَيْنِ أَوْ بَعْدَهَا قَالَ: لَا أَدْرِي. فَهَذَا يَدُلُّ ⦗٤٨٥⦘ عَلَى أَنَّ هِشَامًا كَانَ لَا يَحْفَظُهُ، وَقَدْ رَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ هِشَامٍ عَنْ جَدِّهِ مُحَالًا بِهَا عَلَى صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ.
ہشام بن اسحاق بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد کہتے ہیں: امیروں میں سے ایک امیر نے مجھے ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف بھیجا تاکہ صلاۃ الاستسقاء کے متعلق ان سے پوچھوں، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: تجھے کس نے بھیجا ہے؟ میں نے کہا: فلاں نے، تو انہوں نے کہا: اسے کس نے روکا ہے کہ وہ میرے پاس آئے اور پوچھے؟ پھر ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عاجزی کرتے ہوئے اور گڑگڑاتے ہوئے نکلے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے اس خطبے کی طرح خطبہ نہ دیا اور دو رکعتیں پڑھائیں، جیسے عید میں پڑھاتے تھے۔
سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے شیخ سے کہا: خطبہ دو رکعتوں سے پہلے یا بعد میں؟ تو انہوں نے کہا: میں نہیں جانتا۔ سو یہ بات دلالت کرتی ہے کہ ہشام یاد نہیں رکھ سکتے تھے اور تحقیق اسے بیان کیا ہے اسماعیل بن ربیعہ بن ہشام نے اپنے دادا سے عیدین کی نماز پر محمول کرتے ہوئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6403]
سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے شیخ سے کہا: خطبہ دو رکعتوں سے پہلے یا بعد میں؟ تو انہوں نے کہا: میں نہیں جانتا۔ سو یہ بات دلالت کرتی ہے کہ ہشام یاد نہیں رکھ سکتے تھے اور تحقیق اسے بیان کیا ہے اسماعیل بن ربیعہ بن ہشام نے اپنے دادا سے عیدین کی نماز پر محمول کرتے ہوئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6403]
تخریج الحدیث: «حسن۔ ابن خزيمه»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 10773
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ هِشَامِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ كِنَانَةَ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَدَّهُ هِشَامَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ عُتْبَةَ أَرْسَلَهُ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، سَلْهُ كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الِاسْتِسْقَاءِ يَوْمَ اسْتَسْقَى بِالنَّاسِ؟ قَالَ إِسْحَاقُ: فَدَخَلْتُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ ، كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الِاسْتِسْقَاءِ يَوْمَ اسْتَسْقَى بِالنَّاسِ؟ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَخَشِّعًا مُبْتَذِلًا، فَصَنَعَ فِيهِ كَمَا صَنَعَ فِي الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى.
اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ بیان کرتے ہیں: ولید بن عتبہ نے مجھے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا اور کہا: اے بھتیجے! ان سے پوچھو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے استسقاء کے دن جب لوگوں کے لیے بارش طلب کی تو کیسے کیا تھا؟ اسحاق کہتے ہیں: میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا اور کہا: اے ابوالعباس! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے استسقاء کے دن جب لوگوں کے لیے بارش طلب کی تو کیسے کیا تھا؟ فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عاجزی اور سادگی سے نکلے، اور اس میں اسی طرح کیا جیسے عیدالفطر اور عیدالاضحی میں کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10773]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 331، حدیث 10819»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1419، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 487، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1222، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6496، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1806»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1419، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 487، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1222، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6496، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1806»