الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1171. تتمة مسند عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 25160 (کل: 42 مقامات، 16 کتب)
صحیح مسلم: 705
سنن ابن ماجہ: 1354
شمائل ترمذی: 316
مشکوۃ المصابیح: 1263
مصنف ابن ابی شیبہ: 684
المعجم الاوسط: 2479
41 تا 42
حدیث نمبر: 4836
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا عَنْ وِتْرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ:" رُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ، وَرُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ آخِرِهِ، قُلْتُ: كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَتُهُ، كَانَ يُسِرُّ بِالْقِرَاءَةِ أَمْ يَجْهَرُ؟ قَالَتْ: كُلُّ ذَلِكَ كَانَ يَفْعَلُ، رُبَّمَا أَسَرَّ، وَرُبَّمَا جَهَرَ، وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ، وَرُبَّمَا تَوَضَّأَ فَنَامَ".
عبداللہ بن ابی قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وتر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کے ابتدائی حصہ میں اور کبھی رات کے آخری حصہ میں، میں نے کہا: کیا نماز میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم قرأت جہری کرتے یا سری؟ فرماتی ہیں: ہر طرح کرتے، یعنی بعض اوقات سری اور کبھی جہری اور بعض اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرماتے اور کبھی وضو کر کے سو جاتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4836]
حدیث نمبر: 2479
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ: نَا كَهْمَسٌ ، عَنْ بُرْدٍ أَبِي الْعَلَاءِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ : أَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ أَوْ مِنْ آخِرِهِ؟ قَالَتْ: رُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ أَوَّلِهِ، وَرُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ آخِرِهِ، قُلْتُ: اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً I "، قُلْتُ: أَكَانَ إِذَا أَصَابَتْهُ الْجَنَابَةُ يَغْتَسِلُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ، أَوْ مِنْ آخِرِهِ؟ قَالَتْ: رُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ أَوَّلِهِ، وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ آخِرِهِ. قُلْتُ: اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً، قُلْتُ: أَفَكَانَ يَجْهَرُ بِقِرَاءَتِهِ فِي صَلَاتِهِ أَوْ يُخَافِتُ؟ قَالَتْ: رُبَّمَا جَهَرَ وَرُبَّمَا خَافَتَ، قُلْتُ: اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً.
غضیف بن حارث بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر رات کے اول حصے میں پڑھتے تھے یا آخر میں؟ انہوں نے فرمایا: ”کبھی اول شب میں وتر پڑھ لیتے اور کبھی آخر شب میں۔“ میں نے کہا: «اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً» ”اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی۔“ پھر میں نے پوچھا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنابت لاحق ہوتی تو کیا رات کے اول حصے میں غسل فرماتے یا آخر میں؟ انہوں نے فرمایا: ”کبھی اول شب میں غسل کر لیتے اور کبھی آخر شب میں۔“ میں نے کہا: «اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً» ”اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی۔“ پھر میں نے پوچھا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں بلند آواز سے قراءت کرتے تھے یا آہستہ؟ انہوں نے فرمایا: ”کبھی بلند آواز سے کرتے اور کبھی آہستہ۔“ میں نے کہا: «اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً» ”اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2479]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 307، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1081، 1160، (1/359) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2447، 2582، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 545، 546، 547، 1171، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 222 / 1، 223 / 1، 402 / 1، 403 / 1، 1661 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 221، 222، 1377، وأبو داود فى «سننه» برقم: 226، 1437، والترمذي فى «جامعه» برقم: 449، 2924، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1354، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 979، 985، 986، 4785، 4913، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24839، 25091، 25710، 25799، 25842، 25968، 25981، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1076، 4208، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 684، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 317»