🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1172. تتمة مسند عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26046 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 26046
الفتح الربانی: 11419
المستدرک علی الصحیحین: 4799
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15310
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26046
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ الْحَدَّادُ , عَنْ كَهْمَسٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ , قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ : أَيُّ النَّاسِ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ:" عَائِشَةُ , قُلْتُ: فَمِنْ الرِّجَالِ؟ قَالَتْ:" أَبُوهَا" .
عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ کس سے محبت تھی؟ انہوں نے بتایا عائشہ سے کہتے ہیں میں نے پوچھا کہ مردوں میں سے؟ انہوں نے فرمایا عائشہ کے والد سے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26046]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد اختلف فيه على عبدالله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11419
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَيُّ النَّاسِ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ عَائِشَةُ قُلْتُ فَمِنَ الرِّجَالِ قَالَتْ أَبُوهَا
عبداللہ بن شقیق سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے زیادہ محبت کس سے تھی؟ انھوں نے کہا: عائشہ سے، میں نے کہا: مردوں میں سے؟ انھوں نے کہا: اس کے باپ سے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11419]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25046 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26574»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4799
حدثني أبو بكر بن أبي دارم، حدثنا إبراهيم بن عبد الله العَبسي، حدثنا مالك بن إسماعيل النهدي، حدثنا عبد السلام بن حَرْب، عن أبي الجَحاف، عن جميع بن عُمير، قال: دخلتُ مع عمتي على عائشة، فسُئلت: أيُّ الناسِ كان أحبَّ إلى رسول الله ﷺ؟ قالت: فاطمه، قيل: فمن الرجال؟ قالت: زوجُها، إن كان ما عَلِمتُه صَوّامًا قوامًا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4744 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
جمیع بن عمیر سے روایت ہے کہ میں اپنی پھوپھی کے ہمراہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، ان سے سوال کیا گیا کہ لوگوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب کون تھا؟ انہوں نے فرمایا: فاطمہ (رضی اللہ عنہا)۔ پوچھا گیا: اور مردوں میں؟ فرمایا: ان کے شوہر، جہاں تک میں جانتی ہوں وہ بہت زیادہ روزے رکھنے والے اور راتوں کو قیام کرنے والے تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4799]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف جُميع بن عمير، وانظر تمام الكلام عليه برقم (4784) إذ تقدم الحديث هناك من طريق أبي إسحاق الشيباني عن جميع بن عُمير.» [ترقيم الرساله 4799] [ترقيم الشركة 4772] [ترقيم العلميه 4744]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف جُميع بن عمير
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15310
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَيُّ النِّسَاءِ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: عَائِشَةُ، قُلْتُ: فَمِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَتْ: أَبُوهَا.رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالله بن شقیق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب خواتین میں سے کون سب سے زیادہ محبوب تھیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: عائشہ، میں نے دریافت کیا: مردوں میں سے کون میں تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا: ان کے والد۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15310]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (241/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25515»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں